اردو کے بڑے فورم

سین خے

محفلین
ان کے دوسری زبانوں کے فورمز میں کتنی ایکٹیوٹی ہے؟

انڈونیشیائی فورم: 56 لڑیاں، پہلی لڑی مئی ۲۰۱۶، آخری لڑی جولائی ۲۰۱۷
اسیزولو: 446 لڑیاں، پہلی لڑی فروری ۲۰۱۶، آخری لڑی اگست ۲۰۱۷
ملائی: ۵۴ لڑیاں، پہلی لڑی مارچ ۲۰۱۶، آخری لڑی اکتوبر ۲۰۱۷
شمالی سوتھو: 28 لڑیاں، پہلی فروری ۲۰۱۶، آخری جولائی ۲۰۱۷
سیتسوانا: ۵۰ لڑیاں، پہلی مئی ۲۰۱۶، آخری مارچ ۲۰۱۸
انگریزی: ۵۳۰ لڑیاں، پہلی نومبر ۲۰۱۷، آج بھی ایک لڑی فعال ہے
اے پی آئی: ۲۷۸ لڑیاں، پہلی جنوری ۲۰۱۷، آخری 15 اگست ۲۰۱۸
 
سین خے

محفلین
ایک طرح سے فعالیت کے حساب سے سب سے زیادہ انگریزی فورم متحرک ہے، پھر اے پی آئی اور پھر اردو۔
 
شکیب

محفلین
انڈونیشیائی فورم: 56 لڑیاں، پہلی لڑی مئی ۲۰۱۶، آخری لڑی جولائی ۲۰۱۷
اسیزولو: 446 لڑیاں، پہلی لڑی فروری ۲۰۱۶، آخری لڑی اگست ۲۰۱۷
ملائی: ۵۴ لڑیاں، پہلی لڑی مارچ ۲۰۱۶، آخری لڑی اکتوبر ۲۰۱۷
شمالی سوتھو: 28 لڑیاں، پہلی فروری ۲۰۱۶، آخری جولائی ۲۰۱۷
سیتسوانا: ۵۰ لڑیاں، پہلی مئی ۲۰۱۶، آخری مارچ ۲۰۱۸
انگریزی: ۵۳۰ لڑیاں، پہلی نومبر ۲۰۱۷، آج بھی ایک لڑی فعال ہے
اے پی آئی: ۲۷۸ لڑیاں، پہلی جنوری ۲۰۱۷، آخری 15 اگست ۲۰۱۸
محنت کے لیے بہت شکریہ!
ویسے مواد واقعی معیاری ہے فورم پر..
 
تعمیر

محفلین
از طرف: مکرم نیاز، حیدرآباد دکن۔ (بانی مدیر 'تعمیر نیوز' ویب پورٹل)

ہندوستان کی ایک اوپن یونیورسٹی کے ایم۔اے (اردو) کی نصابی کتاب کے لیے چند مضامین تحریر کر رہا ہوں۔ جن میں سے ایک مضمون کا عنوان "سوشل میڈیا اور اردو" ہے۔
اردو فورمز کی تلاش میں گوگل سرچنگ پر اس تھریڈ تک رسائی ہوئی۔ میں ماضی میں بذات خود کچھ قلمی ناموں سے کئی اردو فورمز بشمول اردو محفل فعال رہا ہوں۔ آج حیرت ہوئی کہ بس دو چار اردو فورم ہی فعال ہیں۔ ایک فورم کے خالق نے بتایا کہ فیس بک کے سبب فورمز پر ٹریفک کم ہو چکی ہے۔ دوسرا سبب وہی ہے کہ فورمز کا مواد گوگل سرچ نتائج میں زیادہ نہیں آ پاتا۔
محفل اور مجلس کے متوازی ایک "القلم" فورم بھی تھا جو آج نظر نہیں آ رہا۔ ہندوستان سے پہلا اردو یونیکوڈ فورم "الغزالی" ژین فورو پر منتقل ہو چکا اور جاری ہے۔ مگر اس پر روزانہ اراکین کی فعالیت شاید ہی دس سے زیادہ ہو۔
فی الحال مجھے اپنے مضمون میں حوالے کے لیے یہ دس لنکس کافی لگتے ہیں:

  1. اردو محفل فورم
  2. اردو مجلس فورم
  3. محدث فورم [Mohaddis Forum]
  4. اردو چوپال [Urdu Chopal]
  5. ہماری اردو پیاری اردو
  6. اردونامہ فورم - ویب پورٹل
  7. http://oneurdu.com/forums/forum.php
  8. یونہی فورم
  9. الغزالی
  10. Oxford Dictionaries Urdu forum
 
فرقان احمد

  7. OneUrdu Forums
  8. یونہی فورم
  9. الغزالی
  10. Oxford Dictionaries Urdu forum
آپ بہت مفید کام کر رہے ہیں۔ ماشاءاللہ! یہ آرٹیکل بھی دیکھ لیجیے گا، شکریہ!
 
جی شکریہ، دیکھ چکا ہوں۔ میں خود اردو بلاگنگ سے ہی نہیں اردو محفل کی شروعات کے دنوں سے واقف ہوں۔ اردو بلاگنگ کے موضوع پر علیحدہ مضمون "اردو کی اہم ویب سائٹس، بلاگ اور اپلی کیشنز" میں تفصیلات فراہم کی گئی ہیں۔ ویسے دی-وائر اردو پر یہ دو مضامین بھی دیکھ سکتے ہیں آپ
ہندوستانی اردو ویب سائٹس: کیا کہتے ہیں اعداد و شمار؟
اردو اخبار کی ویب سائٹ پر آج کے قارئین کیا چاہتے ہیں؟
 
تعمیر

محفلین
فی الحال مجھے اپنے مضمون میں حوالے کے لیے یہ دس لنکس کافی لگتے ہیں:
تمام اردو فورمز میں یہ 2 کمیاں کھٹکتی ہیں:
  • فورم کا تعارف والا صفحہ غیرموجود
  • فورم کو موبائل سے براؤز کرنے کی کوئی آسانی فراہم نہیں کی گئی ہے
 
میں ہوں تو اس فورم میں نیا مگر جہاں تک میرا اندازہ ہے فورم اور سوشل میڈیا کے رجحان کا تو فورم جتنا آرام سے اور مکمل کمپیوٹر اور لیپ ٹاپ پر میسر ہے اتنا آرام سے اینڈرائڈ موبائل پر نہیں چلتا جس کی وجہ سے لوگوں کا اس کی طرف رجحان بدرجہ فیسبک اور ٹویٹر کم ہے
 
از طرف: مکرم نیاز، حیدرآباد دکن۔ (بانی مدیر 'تعمیر نیوز' ویب پورٹل)

ہندوستان کی ایک اوپن یونیورسٹی کے ایم۔اے (اردو) کی نصابی کتاب کے لیے چند مضامین تحریر کر رہا ہوں۔ جن میں سے ایک مضمون کا عنوان "سوشل میڈیا اور اردو" ہے۔
اردو فورمز کی تلاش میں گوگل سرچنگ پر اس تھریڈ تک رسائی ہوئی۔ میں ماضی میں بذات خود کچھ قلمی ناموں سے کئی اردو فورمز بشمول اردو محفل فعال رہا ہوں۔ آج حیرت ہوئی کہ بس دو چار اردو فورم ہی فعال ہیں۔ ایک فورم کے خالق نے بتایا کہ فیس بک کے سبب فورمز پر ٹریفک کم ہو چکی ہے۔ دوسرا سبب وہی ہے کہ فورمز کا مواد گوگل سرچ نتائج میں زیادہ نہیں آ پاتا۔
محفل اور مجلس کے متوازی ایک "القلم" فورم بھی تھا جو آج نظر نہیں آ رہا۔ ہندوستان سے پہلا اردو یونیکوڈ فورم "الغزالی" ژین فورو پر منتقل ہو چکا اور جاری ہے۔ مگر اس پر روزانہ اراکین کی فعالیت شاید ہی دس سے زیادہ ہو۔
فی الحال مجھے اپنے مضمون میں حوالے کے لیے یہ دس لنکس کافی لگتے ہیں:

  1. اردو محفل فورم
  2. اردو مجلس فورم
  3. محدث فورم [Mohaddis Forum]
  4. اردو چوپال [Urdu Chopal]
  5. ہماری اردو پیاری اردو
  6. اردونامہ فورم - ویب پورٹل
  7. OneUrdu Forums
  8. یونہی فورم
  9. الغزالی
  10. Oxford Dictionaries Urdu forum
کیا آپ اردو ویکیپیڈیا پر بھی لکھتے ہیں؟
 
قرطاس دل

محفلین
ہاں مسائل تو کچھ ہیں نئے لوگوں کو شامل ہونے کے حوالے سے۔ تو جیسے اوپر کچھ دوستوں نے رائے دی کہ رجسٹریشن کے وقت ہی کوئی ٹٹوریل شامل کر دینا چاہیئے ۔ جس کو دیکھ کر نئے آنے والے لوگ اور محفل کو استعمال کرنا سیکھ سکیں۔ شکریہ
 
مندرجہ ذیل لنک پر دیکھیے

محفل فورم ٹیوٹوریل
 
Top