پاکستان عام انتخابات 2018ء ٭ تبصرے، صورتحال، نتائج

شماریاتی بلاک کوڈ: 417140401
سلسلہ نمبر: 308
پولنگ اسٹیشن :ابراہیم علی بھائی GBSS بلاک-پی،شمالی ناظم آباد "، ضلع کراچی سنٹرل
NA-256/PS-129
MMA کو ووٹ دیا
ڈاکٹر معراج الہدا اور حافظ نعیم

آخری پانچ منٹ پہنچا تب بھی لوگ آرہے تھے
حافظ نعیم بھائی ابھی تک آگے ہیں۔
 

La Alma

لائبریرین
مجھے تو لگ رہا ہے۔ جن پولنگ اسٹیشنز میں پی ٹی آئی لیڈ کر رہی ہے زیادہ تر ان کے نتیجے آن ائیر کیے جا رہے ہیں۔ تاکہ پی ٹی آئی کی یقینی فتح کی فضا قائم کی جا سکے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بہت مشکل۔ آج میرا جی بھی 'لاڈلا' کی اصطلاح استعمال کرنے کو چاہ رہا ہے۔
اگرچہ الیکشن کمیشن نے نوٹس تو جاری کر دیا لیکن کیا واقعی اس کا کوئی فائدہ ہے؟

غلط کو بالکل غلط کہنا چاہیے۔

لیکن فرحت یہ جو افشاں مصعب خود کو شودر کہنے پر تل گئی ہیں یہ شاید سوشل میڈیائی شدت کے زیرِ اثر ہیں ورنہ ممکن ہے کہ مذکورہ پولنگ اسٹیشن پر غیر معمولی حساسیت ہو یا کچھ ووٹرز کی خوامخواہ کی ہٹ دھرمی۔ مجھے حیرت ہے اگر حقیقت میں بغیر کسی سبب کے ایسا ہوا۔ میرا تجربہ تو اس کے برعکس ثابت ہوا، مجھے ڈر تھا کہ چند انچ کی اونچائی بھی مجھے ووٹ ڈالنے سے روک سکتی ہے اور عملہ نہیں معلوم کیسا ہو اور مجھے بغیر ووٹ ڈالے واپس نہ آنا پڑے لیکن اتمام حجت تو کرنا تھا اس لیے میں نے ہمت کی کہ کچھ بھی ہو جانا ضرور ہے پھر بھلے جو ہو تاہم وہاں موجود تمام عملہ بے حد تعاون اور رہنمائی کرنے والا ثابت ہوا اور مجھے کسی بھی مرحلے پر ذرا سی بھی کوفت نہیں ہوئی بلکہ میرے دل سے ان سب کے لیے دعا نکلی۔
 
Top