غائب اراکین یا تائب اراکین

ہادیہ

محفلین
دنیاادھر کی ادھر ہوسکتی مگر آج کل کی عوام "وائی فائی" یا سیل کے بغیر نہیں رہ سکتی ۔۔:p
اور ایسی جگہ جانے سے پہلے ہی انکار کردے گی جہاں سیل سگنل کا پرابلم ہو:sneaky:
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
خود ذوالقرنین بھائی بھی کم کم ہی آتے ہیں اور لکھتے تو بالکل بھی نہیں ہیں۔ اور ’آپ کی تحریں‘ والا زمرہ تو آجکل بے رونق ہی ہو کر رہ گیا ہے۔
گوکہ اول الذکر کا مؤخر الذکر سے دور کا واسطہ نہیں پر پھر بھی شکریہ ادا کر کے خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ :whistle::clown:
 
فہد اشرف

محفلین
گوکہ اول الذکر کا مؤخر الذکر سے دور کا واسطہ نہیں پر پھر بھی شکریہ ادا کر کے خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ :whistle::clown:
لکھیے ”قصۂ لیپ ٹاپ“ ہی ہم پڑھ لیں گے
کچھ تو لکھیے کہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہٹ کچھ سوجھ نہیں رہا چلیے اصل شعر لکھ دے رہا ہوں

چھیڑیے قصۂ اغیّار ہی، ہم سُن لیں گے
کچھ تو کہیے، کہ خموشی سے گُھٹن ہوتی ہے
 
اب آپ کی بدقسمتی کہوں کہ کچھ اور۔ میں گزشتہ کافی عرصے سے کچھ لکھ ہی نہیں پایا۔ اور ایک تحریر جو نام نہاد سی سرزرد ہوئی۔ وہ یہی قصہ لیپ ٹاپ تھا۔ اور میں محفلین پر تیسری بار اس موضوع کا بار ڈالنے سے دانستہ گریزاں رہا۔
 
جاسمن

منتظر ہیں۔
 
جاسمن

لائبریرین
کسی کا ابن رضا سے رابطہ ہو تو انھیں بتائے کہ محفلین یاد کرتے ہیں۔
اتنے زیادہ عرصہ کے لئے چھٹی نہیں دی جاسکتی۔
بغیر بتائے غائب ہونے سے فکر ہونے لگتی ہے۔
اللہ کرے ہر طرح سے خیریت ہو۔
آمین!
شاعری کے زمرے نئی ردیفوں اور قافیوں کے منتظر ہیں۔:D
 
فیس بک پر بھی آج کل کم ہی نظر آتے ہیں
 
Top