کلامِ محمد احمد در آوازِ حسن محمود جماعتی

غزل ہو احمد بھائی کی اور آواز جماعتی بھائی کی تو کون کافر ہے جس پہ وجد طاری نہ ہو۔ ایک محبوب کے دلِ معصوم کی آواز دوسرے کے دہنِ مبارک سے نکلتی نظر آئے تو سمجھ لیجیے کہ آپ دنیا کے خوش قسمت ترین انسان ہیں (ویسے اس خوش طالعی کے لیے آپ کے پاس کم از کم دو محبوبوں کا ذخیرہ ہونا ضروری ہے)۔
خیر، اب غزل سنیے!
 
محمداحمد

لائبریرین

:in-love::in-love::in-love:

سوچتا ہوں کہ اس محبت کا قرض کیونکر ادا ہو سکتا ہے۔

بہت بہت شکریہ حسن بھائی اور راحیل بھائی!

اللہ شاد آباد رکھے۔
 
صاحب کلام اور قادر الکلام صاحب، کی جانب سے فقیر کی کاوش پر حوصلہ افزائی۔ گویا اب ہم امر ہوگئے ہیں۔ حضرات کی اس بندہ پروری پر ممنون و شکر گزار ہوں کہ اس کاوش کو قابل اشاعت سمجھا گیا۔ اصل داد تو صاحب کلام محترم محمداحمد بھائی کو جن کا خوبصورت کلام ہے۔
 
بہت خوب ۔شیئر کرنے کے لیئے شکریہ۔۔
عنایت آپکی۔ شرف سماعت بخشا۔:)
کیا بات ہے ۔۔۔ بہت اعلیٰ ۔۔۔ جماعتی صاحب تو چھا چھو گئے ہیں۔
جزاک اللہ! قبلہ ایک لحظہ میں ہم چھائے بھی اور چھو بھی ہو گئے۔ گویا سراب ہی تھا۔:):)
ماشاء اللہ بہت خوبصورت آواز ہے ، اور غزل تو ہے ہی ۔​
آپ کے حسن سماعت اور حسن ظن کو داد ہے۔ اس کاوش کو سراہنے پر شکریہ۔:):):)
شکریہ۔:)
 
Top