تازہ کیفیت نامے

شورش سے بھاگتا ہوں، دل ڈھونڈتا ہے میرا
ایسا سکوت جس پر تقریر بھی فدا ہو۔۔۔
مریم افتخار
مریم افتخار
مرتا ہوں خامشی پر، یہ آرزو ہے میری
دامن میں کوہ کے اک چھوٹا سا جھونپڑا ہو
پھُولوں کو آئے جس دم شبنم وضو کرانے
رونا مرا وضو ہو، نالہ مری دُعا ہو
الشفاء
الشفاء
ہو ہاتھ کا سَرھانا، سبزے کا ہو بچھونا
شرمائے جس سے جلوت، خلوت میں وہ ادا ہو
مانوس اس قدر ہو صورت سے میری بُلبل
ننھّے سے دل میں اُس کے کھٹکا نہ کچھ مرا ہو
محفل کی رحلت کا شگوفہ چھوڑ کر محفل پر فعالیت کا گراف کئی گنا بڑھانے کی کامیاب کوشش پر ہم انتظامیہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں! :)
نیند سے میرا تعلق ہی نہیں برسوں سے
خواب آ آ کے مری چھت پہ ٹہلتے کیوں ہیں
(راحت اندوری)
اب یہاں کوئی نہیں ۔کوئی نہیں آئے گا۔
ویسے ابھی اتنی جلدی بھی نہیں !!! بھی تو دبا کے ساغر چل رہے ہیں ۔ :)
میری بے درد نگاہوں میں اگر بھولے سے
نیند آئی بھی تو اب خواب کہاں آتے ہیں
میں تو یک مُشت اسے سونپ دوں سب کچھ لیکن
ایک مٹھی میں میرے خواب کہاں آتے ہیں
سید عاطف علی
سید عاطف علی
یہاں شا عر گنجائش بڑھانے کے لیے مٹھی کے بجائے بوری کا پریوگ کر سکتا تھا۔لیکن ان نکمے شاعروں سے کاہلی کبھی نہ نکلنے کی۔
ظہیراحمدظہیر
ظہیراحمدظہیر
عاطف بھائی ، یعنی نکمے شاعر کو کچھ یوں کہنا چاہیے تھا؟!:unsure:
میں تو یک بوری اسے سونپ دوں سب کچھ لیکن
ایک بوری میں میرے خواب کہاں آتے ہیں
سید عاطف علی
سید عاطف علی
اور اگر بوری کی جگہ تجوری کا پریوگ کر لیا جائے تو خوابوں کے ساتھ رتجگوں کی بھی ضرورت نہ رہے۔اورلگے ہاتھوں کاہلی کے علاج کے کئی تیر بہدف نسخے میسر آجائیں ۔ لیکن اب اس قدر قیمتی مشوروں کی قدردانی کرنےوالوں کا زمانہ نہ رہا۔
افسوس صد افسوس ۔:):) :)
لگتا ہے کہ محفل کا سرور بہت زیرِ بار ہوتا ہے ان دنوں۔ براؤز ر کا پہیہ بہت دیر تک چرخ چوں گھومتا ہے تب جا کرمطلوبہ صفحہ کھلتا ہے۔ تصویریں بھی دیر دیر میں کھل رہی ہیں۔ پچھلے بیس منٹ میں صرف تین چار صفحات کھل سکے۔
اللہ نہ کرے کہ محفل کے جاتے جاتے وہ کئی سال پہلے والا ہزاروں "مہمانوں" کا حملہ ہوجائے۔
سدا نہ باغیں بلبل بولے، سدا نہ باغ بہاراں
سدا نہ ماپے حسن جوانی، سدا نہ صحبت یاراں
سیما علی
سیما علی
نصیب صحبت یاراں نہیں تو کیا کیجے
یہ رقص سایہ سرو و چنار کا موسم
تاریخ پڑھنا، سمجھنا اور یاد رکھنا لازم ہے زندہ قوم کے لئے لیکن پاکستانیوں کے لئے محال ہے
4 ڈالر ٹول اور 88 ڈالر جرمانہ ڈیلاویئر کی پناہ اور غلطی بھی ان کی کہ ٹول پاس نہ پڑھ سکے
ز
زیک
چار ڈالر کے چیک کے ساتھ اپیل بھیج دی ہے
محرم ایں ہوش جز بے ہوش نیست
مر زباں را مشتری چوں گوش نیست
ظہیراحمدظہیر
ظہیراحمدظہیر
کان حاضر ہیں بھائی ۔ جلدی سے کچھ فرمائیے۔ :D
نین بھائی ، بہت عرصہ ہوا آپ کو کچھ فرمائے! جلدی کریں ۔محفل راہ تک رہی ہے۔
نیرنگ خیال
نیرنگ خیال
آج کل آج کل کے چکر میں پرسوں ہو رہا ہے۔۔۔۔ :(
Top