اردو محفل فورم

مریم افتخار
مریم افتخار
تو پھر وہ تحریک دلانے والے کیا ہوئےجو کہتے تھے کوئی کجھ آکھے گا تے میں نمٹ لاں گا!
ز
زیک
یعنی تمام پوسٹس کرنا بند کر دی جائیں؟
عبداللہ محمد
عبداللہ محمد
بقول شاعر
یا ترا تذکرہ کرے ہر شخص
یا کوئی ہم سے گفتگو نہ کرے
وغیرہ وغیرہ

مریم افتخار آفر مخصوص مدت اور افراد کے لئے تھی غالباً 🤪🤔
ز
زیک
کیا جہاں ہے جیسا ہے کی بنیاد پر موجودہ لڑیوں کو چھوڑ دیا جائے یا ان لڑیوں کو مکمل کر کے نئی لڑیاں نہ شروع کی جائیں یا جتنی تصاویر لے چکے وہ پوسٹ کی جائیں اور نئی تصاویر کھینچنے سے پرہیز کیا جائے؟
عبداللہ محمد
عبداللہ محمد
نئی تصویریں بنانا اور انکو فلکر پر اپلوڈ کرنا جاری رکھیں میں چُپکے چُپکے وہاں سے دیکھ لیا کروں گا۔ موجودہ لڑیاں تو مکمل کریں ۔ نئی لڑیوں کے لئے کمیٹی بیٹھاتے ہیں پھر فیصلہ کریں گے
مریم افتخار
مریم افتخار
آئندہ تصاویر کھینچنے سے پرہیز کر لیں اور ادارے کی باتوں کو ان سنی کر کے وہ ساری تصاویر جو اب ماضی میں جا کر مٹائی نہیں جا سکتیں انہیں ادارے کو ٹیگ کر کر کے پوسٹ کریں۔ شکریہ۔
یاز
یاز
تو کیا محفل کی ختم خوانی کا اہتمام کیا جائے ، کہ سپارے مل بانٹ پڑھنے کے بعد سموسوں اور نمک پاروں سے تواضع بھی کی جاتی ہے۔
یاز
یاز
نیز یہ کہ
جب تلک بس چل سکے، ساغر چلے
مزید
ہنوز دلی دور است
So make the most of it
عبداللہ محمد
عبداللہ محمد
یہ ختم خوانی والی خوب کہی بطور حافظ میں دو سیپارے زیادہ پڑھ دوں گا آپ بس سموسوں نمک پاروں کے ساتھ کھیر کا انتظام کر دیجئیے گا۔
سید عاطف علی
سید عاطف علی
میں توپہلے ہی اپنا سا مشورہ دے چکا ہوں کہ
جب تلک بس چل سکے ساغر چلے
لیکن زیادہ ساغروں پر کچھ لوگوں نے تحفظات کا اظہار کیا ۔
محمداحمد
محمداحمد
سمے سمات کی گھوشنا سنائی دے چکی ہے۔

جہاں تک تصویریں چڑھانے کی بات ہے تو بقول غالب، رہنے دو ابھی ساغر و مینا مرے آگے۔
سید عاطف علی
سید عاطف علی
آرتی اتارنی ہے یا سیپارے پڑھنے ہیں پہلے یہ تو فیصلہ کرو بھائی ۔
یاز
یاز
انکاؤنٹر کروانے کی آپشن بھی ہونی چاہئے ۔
عرفان سعید
عرفان سعید
محفل کی ختم خوانی پر تو تیس غزلیات پڑھنی چاہیں!
مریم افتخار
مریم افتخار
خوش آمدید سر!!!!!!!!!!!!!!
Top