فرمان رسول اکرم ﷺ:
میری تمام امت کو (گناہوں پر) معافی ملے گی۔سوائے ان لوگوں کے جو (اپنے گناہوں کا) اعلان کرنے والے ہیں۔ اعلان میں یہ ہے کہ بندہ رات کو ایک کام کرے پھر صبح ہو تو اللہ نے اس کا پردہ رکھا ہوا ہو اور وہ خود کہے اے فلاں!میں نے پچھلی رات ایسا ایساکام کیا حالانکہ اس نے رات گزاردی اس کے رب نے اس پر پردہ ڈالے رکھا اور وہ صبح کرتا ہے تو اپنے رب کا ڈالا ہوا پردہ خود ہی اتاردیتا ہے۔
(متفق علیہ)
فرمان رسول اکرم ﷺ : طُوْبٰی لِمَنْ رَآنِي وَآمَنَ بِي، وَطُوْبٰی سَبْعَ مَرَّاتٍ لِمَنْ لَمْ يَرَنِي وَآمَنَ بِي.
خوشخبری اور مبارکباد ہو اس کے لیے جس نے مجھے دیکھا اور مجھ پر ایمان لایا، اور سات بار خوشخبری اور مبارکباد ہو اس کے لیے جس نے مجھے نہیں دیکھااور مجھ پر ایمان لایا۔۔۔ (مسند امام احمد بن حنبل، صحیح ابن حبان)
فرمان رسول اکرم ﷺ:
بلاشبہ تمہارے ہفتے کے تمام دنوں میں سے سب سے افضل دن جمعہ ہے، لہٰذا اس دن مجھ پر درود زیادہ پڑھو۔(سنن ابی داؤد) صلُّو علی الحبیب!
صل اللہ تعالٰی علٰی سیدنا محمد، صل اللہ علیہ وآلہ وسلم