فونٹ Qcs قرآن فونٹس ریلیز

نعیم سعید نے 'اردو سوفٹویر ریلیز' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏مارچ 4, 2010

  1. نعیم سعید

    نعیم سعید محفلین

    مراسلے:
    233
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    السلام علیکم!
    آج اہلیان محفل کے لیے ایک تحفہ لایا ہوں۔ امید ہے سب کو پسند آئے گا۔
    جی تو یہ پانچ عدد برصغیری طرز کے یونی کوڈ ’’عربی فونٹس‘‘ ہیں، جن میں ’’قرآنی‘‘ سپوٹ بھی موجود ہے، ایک خط لگیچر بیس ہے جو صرف قرآن کے لیے ہی تیار کیا گیا ہے۔ اور باقی چار خطوط سے ہر طرح عربی عبارات بھی لکھی جاسکتی ہیں۔ ساتھ ہی ان فونٹس کے مطابق کمپوز شدہ قرآنی متن کی فائلیں بھی موجود ہیں، اور انہیں استعمال کرنے کی تفصیل بھی فونٹس کے ساتھ ہی موجود ہے۔ اس فونٹ پیک میں ان قرآنی فونٹس کے علاوہ ڈیزائن سمبل وغیرہ کے چند فونٹس بھی شامل ہیں۔
    دراصل میں تو یہ فونٹس صرف آپ دوستوں کی خدمت میں پیش کرنے والا ہوں، یہ ساری محنت تو ہمارے ایک بہت ہی محترم دوست ’’اشفاق نیازی‘‘ صاحب کی ہے، ویسے تو ابھی میں خود بھی ان کے بارے میں بہت تھوڑا جانتا ہوں، صرف چند ایک بار میل کے ذریعے ہی ان سے رابطہ ہوا ہے۔ انشاء اللہ میں ضرور کوشش کروں گا کہ مزید معلومات حاصل کر کے ان کا مکمل تعارف یہاں پیش کرسکوں۔ ابھی اس وقت تو ان کے تعارف کے لیے ان کے کیے ہوئے کام کو پیش کیا جا رہا ہے۔ اہل نظر اسی سے اندازہ لگا لیں گے۔ ماشاء اللہ وہ کن صلاحیتوں کے مالک ہیں۔
    اشفاق نیازی صاحب کا تعلق پاکستان سے ہے اور سعودی عرب میں ’’کنگ فہد قرآن کمپلیکس‘‘ میں ہوتے ہیں، شاید فونٹ سازی کے شعبہ سے ہی وابستہ ہیں، کچھ عرصہ قبل راسخ کشمیری بھائی نے ایک خوبصورت عربی فونٹ ’’عثمان طہ نسخ‘‘ پیش کیا تھا جس کی تفصیل درج ذیل لنک پر موجود:
    http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=18708
    یہ فونٹ بھی ’’اشفاق نیازی‘‘ صاحب ہی کا بنایا ہوا ہے۔ بلکہ ان سے میرے رابطہ کا سبب بھی ان کا یہی فونٹ ہی بنا، دراصل مجھے اسی فونٹ کے بولڈ ورژن کی تلاش تھی، کوشش کے باوجود کہیں سے نہ ملا، راسخ بھائی کے فورم نے ان کے نام کا پتہ چلا اور ایک اور فورم سے ان کا ای میل ایڈریس ملا، یوں رابطہ کے دو دن بعد جناب نے ’’عثمان طہ‘‘ فونٹ کا بولڈ ورژن بھی مہیا کر دیا۔ اور ان شاء اللہ عن قریب ’’عثمان طہ‘‘ فونٹ کا ’’قرآنی‘‘ ورژن بھی پیش کرنے والے ہیں۔ جس سے متعلق تفصیل درج ذیل لنک پر دیکھی جاسکتی ہے:
    http://fonts.qurancomplex.gov.sa/
    دو دن پہلے قرآنی فونٹ بنانے کے سلسلے میں کچھ مشورہ کے لیے ان سے رابطہ کیا تو ’’اشفاق صاحب‘‘ نے حوصلہ افزائی اور راہنمائی کے ساتھ ساتھ ان خوب صورت فونٹس کا ’’ہدیہ‘‘ بھی دیا، جنہیں دیکھ کر مجھ سے رہا نا گیا اور میں نے ان سے ان فونٹ کو محفل پر عام کرنے کی اجازت چاہی، الحمد للہ انہوں نے خوشی کے ساتھ اجازت دے دی۔
    فونٹس کے چند اسکرین شاٹس:
    [​IMG]
    اور اب یہ قرآنی فونٹس ’’اشفاق نیازی‘‘ صاحب کی طرف سے میرے ذریعہ قبول اہلیان محفل قبول فرمائیں۔ چیک کریں اور پھر اپنی رائے بھی دیں:
    http://dl.dropbox.com/u/2483063/QCS Quran.rar
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 25
    • زبردست زبردست × 1
  2. arifkarim

    arifkarim معطل

    مراسلے:
    29,832
    جھنڈا:
    Norway
    موڈ:
    Happy
    بہت ہی خوب! لاجواب شیئرنگ ہے!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 4
  3. عبدالمجید

    عبدالمجید محفلین

    مراسلے:
    933
    بہت خوب ماشاءاللہ لاجواب شیئرنگ ہے بہت دنوں بعد ایسی زبردست شیئرنگ ہوئی ہے محفل پر ۔ نعیم سعید بھائی آپکا بہت بہت شکریہ کہ آپنے ان فونٹس کو ہمارے ساتھ شیئر کیا ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  4. محمدصابر

    محمدصابر محفلین

    مراسلے:
    7,109
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    جزاک اللہ۔ ۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  5. ابرارحسین

    ابرارحسین محفلین

    مراسلے:
    378
    جھنڈا:
    SaudiArabia
    موڈ:
    Brooding
    ماشاءاللہ بہت ہی خوبصورت فونٹ ہیں
    ‌ اشفاق نیازی صاحب کے لئے یہ فونٹ ایک صدقہ جاریہ رہیں‌گے۔اور جو بھی ان سے مستفید ہوگا انہیں‌ان کا اجر ملتا رہے گا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  6. پہلوان

    پہلوان محفلین

    مراسلے:
    16
    جزاک اللہ فی الدارین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  7. الف عین

    الف عین لائبریرین

    مراسلے:
    31,820
    جھنڈا:
    India
    موڈ:
    Psychedelic
    جزاک اللہ فی الڈارین۔ اچھے لگ رہے ہیں فانٹس۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  8. شاکرالقادری

    شاکرالقادری لائبریرین

    مراسلے:
    2,696
    موڈ:
    Cheerful
    اللہ کریم سے دعا ہے کہ وہ نیازی صاحب اور نعیم بھائی کو اجر کریم سے نوازے
    ان لوگوں نے مسلمانوں کی راحت جاں کا سامان پیدا کیا
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  9. سویدا

    سویدا محفلین

    مراسلے:
    1,841
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Question
    شکریہ نعیم بھائی
    بہت خوب
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
  10. انصاری آفاق احمد

    انصاری آفاق احمد محفلین

    مراسلے:
    428
    السلام علیکم
    جزاک اللہ فی الدارین
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  11. سویدا

    سویدا محفلین

    مراسلے:
    1,841
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Question
    فانٹ نمبر1 اور نمبر2 میں کیا فرق ہے ؟
     
  12. مدرس

    مدرس محفلین

    مراسلے:
    736
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Amused
    جزاک اللہ خیرا یا اخی
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  13. نعیم سعید

    نعیم سعید محفلین

    مراسلے:
    233
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Busy
    فواد بھائی یقیناً فونٹ نمبر 1 اور نمبر 2 کے بعد آپ باقی فرق بھی پوچھیں گے اس لیے ساری تفصیل ایک ساتھ ہی بتا دیتا ہوں۔ ;)
    میرے خیال سے فونٹ نمبر(1) سے (4) چار تک ایک ہی فونٹ کی مختلف اقسام ہیں:
    فونٹ (1) : نارمل
    فونٹ (2) : بولڈ
    فونٹ (3) : نارمل + کشیدہ (جس میں آخری شکل والے بعض حروف کو کشیدہ کیا گیا ہے۔)
    فونٹ (4) : بولڈ + کشیدہ (اس میں بھی آخری شکل والے بعض حروف کو کشیدہ کیا گیا ہے۔)
    البتہ آخری فونٹ نمبر (5) ایک الگ فونٹ ہے جو لگیچر بیس ہے، جو صرف قرآن کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ ساتھ دی گئی قرآنی عبارات والی فائل کی مدد سے بڑی آسانی سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 5
  14. ابن عادل

    ابن عادل محفلین

    مراسلے:
    318
    اللہ تعالیٰ آپ کو جزائے خیر دے ۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  15. neosaleem

    neosaleem محفلین

    مراسلے:
    65
    بہت خوب ۔۔۔۔ اللہ آپ کو اس نیک کام کا جزا خیر دے (آمین(
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
  16. گل خان

    گل خان محفلین

    مراسلے:
    741
    جزاک اللہ۔۔اللہ پاک آپ کو اجر عظیم عطا فرمائے۔ آمین۔
     
  17. اشتیاق علی

    اشتیاق علی لائبریرین

    مراسلے:
    10,994
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    میرے خیال میں امت مسلمہ کے لیے اس سے عمدہ تحفہ کوئی اور ہو ہی نہیں سکتا۔ اللہ تعالی احباب کی اس کوشش کا اجر عظیم عطا فرمائے۔ آمین۔
     
  18. گل خان

    گل خان محفلین

    مراسلے:
    741
    بہت بہت شکریہ۔۔جزاک اللہ
     
  19. گل خان

    گل خان محفلین

    مراسلے:
    741
    جزاک اللہ۔۔۔۔بہت خوبصورت فونٹ ہیں۔۔۔۔۔۔۔
     
  20. Aamir Sohail

    Aamir Sohail محفلین

    مراسلے:
    9
    جزاکم اللہ احسن الجزاء
     

اس صفحے کی تشہیر