ہنسا ہنسا کر لوٹ پوٹ کردینے والا لطیفہ

اچھے سے اچھے لطیفے سنائیں۔
دو سو لطیفے پورے ہونے کے بعد جس لطیفے کو سب سے زیادہ پُرمزاح قرار دیا گیا ہوگا اس کے لکھنے والے کو میں اچھا سا انعام دوں گا۔
ایک سے زیادہ ہونے کی صورت میں انعام بذریعہ قرعہ اندازی دیا جائے گا۔
ایک سے زیادہ لطیفے الگ الگ پیش کریں ایک ساتھ نہ کریں۔

شرط نمبر۱: کسی قوم کا مذاق نہ اڑایا گیا ہو۔
شرط نمبر۲: کسی مذہبی بات کا استہزا نہ ہو۔
شرط نمبر۳: اخلاق سے گری ہوئی بات نہ ہو۔

پھر شروع ہوجائیے۔
 

عینی شاہ

محفلین
نئی تحقیق

سردار سائینٹسٹ (Scientist) نے ایک مکھی کے پر کاٹ دئیے اور کہا
اُڑ جا،،،،،،!
مکھی نہیں اُڑی!
سردار نے لکھا: کہ تجربہ سے ثابت ہوا کہ اگر مکھی کے پَر کاٹ دیئے جائیں تو
وہ سُن نہیں سکتی!:rollingonthefloor:
 

عینی شاہ

محفلین
شادٰی کا طریقہ کچھ عرصے بعد یوں ہوا کرے گا::

مولوی:: کیا آپ اس بات پر تیار ہیں کہ اپنا فیس بک کا سٹیٹس سنگل سے میریڈ کر دیں

دولھا:: جی ہاں

مولوی:: مبارک ہو مبارک ہو مبارک ہو
:rollingonthefloor:
 
مالک: (نئے ملازم سے) ”‌ديکھو! ميں نے تم پر کتنا اعتماد کيا ہے کہ پورے گھر کی چابياں تمھارے سپرد کر رکھی ہيں۔“​
” کيا خاک اعتماد کيا ہے:( تجوری کو تو ان ميں سے کوئی بھی نہيں لگتی اور بيگم صاحبہ کی الماری کا تالا بھی نہيں کھلتا۔“:D
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
ایک شاگرد نے دریا میں اپنے استاد کو ڈوبتے دیکھا
تو یہ چلاّتا ہوا مدرسے کی طرف بھاگا

کل چھٹی ہے۔۔۔ کل چھٹی ہے۔۔۔۔:laugh:
 
ایک گاؤں میں ایک بڑے میاں فوت ہوگئے، مدرسے میں استاد صاحب نے چھٹی کا اعلان کردیا۔
بچے خوشی خوشی مدرسے سے باہر کی طرف بھاگنے لگے۔
سامنے سے دو بوڑھوں کو آتا دیکھ کر ایک بچے نے دوسرے سے کہا:
”یار! وہ دیکھو سامنے سے دو چھٹیاں اور آرہی ہیں۔“
 
بیوی: (شوہر سے) ”تم سوتے ہوئے مجھے گالیاں دے رہے تھے۔“
شوہر: ”تمہیں غلط فہمی ہوئی ہے۔“
بیوی: ”کیا غلط فہمی ہوئی ہے؟“
شوہر : ”یہی کہ میں سو رہا تھا۔“
 
لڑکی: ”میری سالگرہ کا تحفہ کدھر ہے؟“
لڑکا: ”وہ سامنے سرخ رنگ کی گاڑی دیکھ رہی ہو؟
لڑکی خوش ہوتے ہوئے: ”واہ جی واہ۔
لڑکا: ”اس رنگ کی نیل پالش لایا ہوں تمہارے لیے۔“
 

شمشاد

لائبریرین
شوہر "ہم آج کھانا باہر کھائیں گے۔"

بیوی (خوش ہوتے ہوئے)، "آپ دس منٹ ٹھہریں میں ابھی تیار ہو کر آتی ہوں۔"

"تیار ہونے کی ضرورت نہیں، جا کر کھانا بناؤ۔ میرا کہنے کا مطلب تھا کہ کھانا باہر صحن میں کھائیں گے۔" شوہر نے کہا۔
 
شوہر ہر رات دیر سے گھر آیا کرتا تھا، ایک روز بیوی نے تنگ آکر اس کی پٹائی کرنے کے لیے جھاڑو اٹھالی۔
شوہر نے فورا کہا: ”یا اللہ! تیرا لاکھ شکر ہے۔“
بیوی: (حيران ہوکر) ”کس بات پر شکر ادا کررہے ہو؟“
شوہر: ”اللہ تعالیٰ نے مجھے کتنی اچھی بیوی دی ہے، جو رات کے ایک بجے بھی گھر کی صفائی کر رہی ہے۔“
 

عمراعظم

محفلین
ا’ستاد نے شاگردوں سے کہا کہ اس شعر کا انگلش میں ترجمہ کریں۔
یادِ ماضی عذاب ہے یا رب
چھین لے مجھ سے حافظہ میرا
ایک شاگرد نے ترجمہ کیا۔
مائی مائنڈ از ’فل اف ڈیٹا بیس
او۔۔گاڈ پلیز میک می منٹل کیس۔
 

عمراعظم

محفلین
2013 میں ہماری نئی فلموں کے نام:
آٹے کی تلاش۔
پٹرول رفو چکر۔
گیس سنبھا ل کے۔
سی این جی حسینہ۔
این آر او کا معاملہ ہے۔
بجلی کے رکھوالے۔
آؤ ملک برباد کریں۔
بمبار کی جنت۔
 
نئی تحقیق

سردار سائینٹسٹ (Scientist) نے ایک مکھی کے پر کاٹ دئیے اور کہا
اُڑ جا،،،،،،!
مکھی نہیں اُڑی!
سردار نے لکھا: کہ تجربہ سے ثابت ہوا کہ اگر مکھی کے پَر کاٹ دیئے جائیں تو
وہ سُن نہیں سکتی!:rollingonthefloor:
نمبر
نئی تحقیق

ہدایت نمبر ایک کو آپ نے فراموش کر دیا۔۔:haha:
 

اوشو

لائبریرین
ایک بندہ گھر کے لیے ایک جدید روبوٹ لاتا ہے جو اور بہت سے کام کرنے کے علاوہ جھوٹ بولنے والے کو پٹاخ سے ایک تھپڑ بھی مارتا ہے۔
صبح کا وقت
بیٹا: ڈیڈی آج میں سکول نہیں جاؤں گا میرے پیٹ میں درد ہے ۔
پٹاخ خ خ خ
باپ : ہاہاہا دیکھا بیٹا تم نے جھوٹ بولا تو تمہیں روبوٹ نے تھپڑ لگایا آئندہ کبھی جھوٹ نہیں بولنا۔ میں جب بچہ تھا تو کبھی جھوٹ نہیں بولتا تھا۔
پٹاخ خ خ خ خ خ خ
ماں: ہاہاہاہا دیکھا منے کے ابا! آپ کا ہی بیٹا ہے جھوٹ کیسے نہ بولے۔!!!!
پٹاخ خ خ خ خ خ خ خ خ خ خ خ
 
Top