ہنسا ہنسا کر لوٹ پوٹ کردینے والا لطیفہ

شمشاد

لائبریرین
ایک عورت نجومی کے پاس گئی اور اپنا ہاتھ دکھایا۔
نجومی نے ہاتھ دیکھ کر کہا، "افسوسناک خبر ہے۔ آپ جلد ہی بیوہ ہو جائیں گی۔"
عوت غصے سے بولی، "الو کے پٹھے وہ تو مجھے بھی معلوم ہے، تم یہ بتاؤ کہ میں بچ جاؤں گی یا پکڑی جاؤں گی۔"
 

سیما علی

لائبریرین
ایک جاننے والے نے دوسری شادی کر لی تو اسکے برادر نسبتی (سالے) اس کے گھر آکر کہنے لگے:
” تیرا فلاں چکر وی اسی معاف کیتا۔۔۔ تیرا او رولا وی اسی چھڈ دتا۔۔۔ ھن تے توں حد ای مکا دتی۔۔۔ ویاہ ای کر لیا ای۔۔۔ ”
 

سیما علی

لائبریرین
ایک دیہاتی کی بھینس مسجد کے اندر چلی گئی ۔ دیہاتی نے بھاگ کر اسے باہر نکالا،مولوی صاحب کو بہت غصہ آیا اور وہ بہت دیر تک دیہاتی کو ڈانٹے رہے۔ دیہاتی منت سماجت کرتے ہوئے بولا ۔ مولوی صاحب جانے بھی دیں ۔ جانور سے غلطی ہو گئی کبھی مجھے بھی دیکھا ہے مسجد میں۔۔۔۔۔
 

سیما علی

لائبریرین
پاکستانی پولیس

موٹر سائیکل والا
سر جی میرے کاغذات تو پورے ہیں پھر میرا چالان کیوں
پولیس والا
سوہنیا ڈبل سواری کھل گئی اے تے تو کلا ای جا ریا ایں
***
 

سیما علی

لائبریرین
ایک شو میں ایک موٹی سی عورت بیٹھی ہوئی تھی اور اس کی ساتھ والی سیٹ پر ایک کالے رنگ والا دبلا پتلہ آدمی کالا سوٹ پہنے ہوئے بیٹھا تھا
کچھ دیر بعد عورت نے جمائی لی۔ تو اس آدمی نے عورت کو طنزیہ انداز میں کہا
دیکھنا مجھے کھا ہی نا جانا
عورت۔ فکر مت کرو ہمارے مذہب میں کوے حرام ہیں
 

سیما علی

لائبریرین
پپو پیپر میں ایک لڑکی کے پیپر سے نقل کر کے لکھ رہا تھا
نگران نے اسے اٹھا کر دور بٹھا دیا
پپو نے پیپر کے آخر میں لکھ دیا
پیپر کا بقیہ حصہ پینو باجی کے پیپر میں ملاحظہ فرمائیں
 

سیما علی

لائبریرین
  • بیوی نے نئی موبائل سم لی اور سوچا کہ شوہر کو سرپرائز دوں
    اس نے کچن میں جا کر شوہر کو فون کیا
    بیوی ہیلو ڈارلنگ
    شوہر نے ہلکی آواز میں جواب دیا تم بعد میں فون کرنا ابھی کمینی کچن میں ہے
 

سیما علی

لائبریرین
نماز کے اختتام پر مولوی صاحب نے سب کے لیے دعا مانگی۔ مولانا . سیاست دانوں کے لیے بھی دعائے خیر فرما دیجئے۔ ایک سیاست دان نے کہا۔
مولوی صاحب نے اس کی طرف دیکھا۔ پھر دعا کے لیے ہاتھ اٹھائے۔ یا اﷲ ہمارے ملک کو ہر آفت سے محفوظ رکھ۔
 

سیما علی

لائبریرین
ایک مولوی صاحب کھیتوں سے گزرے ،کیا دیکھا کہ ایک بیل کنوے کے گرد گھومے جارہا ہے اور پانی نکل رہا ہے ، مولوی صاحب نے دیکھا کہ آس پاس بھی کویی نہیں اور بیل اپنا کام بھی کر رہا ہے ، جب ادھر اُدھر دیکھا تو کچھ دور ایک شخص پگڈنڈی پر بیٹھ کر حقہ پی رہا تھا ، مولوی صاحب نے جا کر پوچھا ، اے شخص یہ بیل کیا تمہارا ہے جو خود ہی گھوم گھوم کر کنویں سے پانی نکال رہا ہے ، رُکتا ہی نہیں حالانکہ تم یہاں دور بیٹھے ہو۔ وہ شخص کہتا ہے نہیں نہیں مولانا صاحب اُس کے گلے میں گھنٹی ہے ،وہ جب تک گھومتا رہے گا تو گھنٹی کی آواز آتی رہے گی اور مجھے پتہ چلتا رہے گا کہ بیل پانی نکال رہا ہے ، مولوی صاحب کہتے ہیں ،یہ کیا بات ہویی اگر بیل ایک جگہ کھڑا ہوکر سر ہلاتا رہے تو بھی تو گھنٹی کی آواز آے گی ، وہ شخص کہتا ہے مولوی صاحب ، وہ بیل ہے آپ کی طر ح کام چور نہیں ہے ۔
 

شمشاد

لائبریرین
بارش کا پانی

جب بارش ہو رہی ہو تو ایک بالٹی باہر صحن میں رکھ دیں۔ اور اس میں بارش کا پانی جمع کریں۔
اس کے بعد تین دن تک وہ پانی دھوپ میں رکھیں۔
اس کے بعد اس پانی سے سر دھوئیں تو آپ کے بال گیلے ہو جائیں گے۔
 
Top