سرسری مزاح

  1. محمد اسامہ سَرسَری

    موئے انگریز ”الف ، بے ، یے“ کو ”اے ، ٹو ، زیڈ“ کہتے ہیں (منظوم لطیفہ)

    روحانی بابا صاحب کا لطیفہ یہاں دیکھا ، اچھا لگا ، قوافی چرا کر قطعہ بند کردیا: موئے انگریز ”الف ، بے ، پے“ کو ”اے ، ٹو ، زیڈ“ کہتے ہیں انھیں ”پاگل“ کہیں ہم اور یہ ہم کو ”میڈ“ کہتے ہیں بلاتے ہیں یہ جیتی جاگتی ”امی“ کو ”ممی“ ہی تو زندہ ”باپ“ کو بھی برملا یہ ”ڈیڈ“ کہتے ہیں
  2. محمد اسامہ سَرسَری

    نقل (چیٹنگ)

  3. محمد اسامہ سَرسَری

    آٹھویں سالگرہ آٹھ باتوں میں آٹھ آٹھ باتیں

    (۱)۔۔۔آٹھ کا لفظ آٹھ زبانوں میں 1: اردو: آٹھ 2: عربی: ثمانیہ 3: فارسی: ہشت 4: انگریزی: Eight 5: سندھی: اٹھ 6: پنجابی: اٹھ 7: پشتو: اتا 8: بلوچی: ہشت (۲)۔۔۔آٹھ پر مشتمل آٹھ مذہبی باتیں 1: روزِ قیامت عرشِ الہٰی کو آٹھ فرشتے اٹھائیں گے۔ (ماخوذ از سورۂ حاقہ:۱۷) 2: اللہ تعالیٰ نے ہمارے لیے آٹھ...
  4. محمد اسامہ سَرسَری

    ایسا ہے انگ انگ تو میرا ہے کیا قصور!

    ہر اک ہے مجھ سے تنگ تو میرا ہے کیا قصور! مجھ کو نہیں ہے ڈھنگ تو میرا ہے کیا قصور! چڑھ کر خوشی سے یوں ہی اچھلنے لگا تھا میں ٹوٹا ہے گر پلنگ تو میرا ہے کیا قصور! چیلوں کو میں نےگوشت ہوا میں اچھالا تھا گر کٹ گئی پتنگ تو میرا ہے کیا قصور! بچوں میں پیسے میں نے اچھالے تھے پیار سے پھر چھڑگئی ہے...
  5. محمد اسامہ سَرسَری

    کمپیوٹر اور شوہر

    ایک دن ”بیوی“ نے ”شوہر“ سے یہ غصے میں کہا کمپیوٹر چل رہا میرے اشاروں پر نہیں!! اُس اطاعت کرنے والے ”بھولے“ شوہر نے کہا یہ تمھارا کمپیوٹر ہے ، کوئی شوہر نہیں!!
  6. محمد اسامہ سَرسَری

    نری ٹانگیں

    بھری بس میں صدا دی ایک لنگڑے بھیک منگے نے ہمیں ”ایکا“ دیا بس نے ہم اس سے اور کیا مانگیں مری اک ٹانگ تھی چڑھتے ہوئے یارو! وہ اب گم ہے مری ٹانگیں تری ٹانگیں ، یہاں تو ہیں نری ٹانگیں
  7. محمد اسامہ سَرسَری

    آج کے نوجوان!

    آج کے نوجوان ……سن لے میری فغاں تو تڑپ جائے گا اور مچل جائے گا یا قبر جائے گا یا سول جائے گا یہ نشہ تیرا تجھ کو نگل جائے گا تجھ کو جانا کہاں تھا ، چلا تو کہاں آج کے نوجوان ……سن لے میری فغاں پان والوں نے بھی تجھ کو بھٹکا دیا تجھ کو گندے نشے میں ہی اٹکا دیا تیرے منہ میں دبا پان گٹکا دیا منہ...
  8. محمد اسامہ سَرسَری

    ان کا یہ کہنا ہے اب

    بیگماتی شاعری سے آج ہلچل مچ گئی کہہ رہا ہے ہر کنوارا مجھ کو بیوی چاہیے جن کو بیوی مل گئی ہے ان کا یہ کہنا ہے اب ایک کپ چائے ہمیں اور ایک ٹی وی چاہیے
  9. محمد اسامہ سَرسَری

    آدھی تمھیں مبارک(قطعہ)

    سادگی سے شادی کرنے والے ایک گھرانے کو منگنی کی مبارکباد: منگنی تمھیں مبارک شادی تمھیں مبارک شادی جو ہورہی ہے سادی تمھیں مبارک آخر تک اس کو اللہ پہنچادے عافیت سے فی الحال تو یہ شادی آدھی تمھیں مبارک
  10. محمد اسامہ سَرسَری

    ٹیگ والی گپ شپ

    اس دھاگے میں ہر ایک کو گپ شپ کی مکمل اجازت ہے، مگر ہر مراسلے میں فورم کے کسی نہ کسی شریک کو ٹیگ کرنا ضروری ہے۔ شمشاد
  11. محمد اسامہ سَرسَری

    مزاحیہ کہانی بنائیں

    آئیے مل کر مزاحیہ کہانی بناتے ہیں۔ اس دھاگے میں آپ جتنے مرضی الفاظ استعمال کرسکتے ہیں۔ مگر ایک ساتھ دو مراسلے نہیں لکھنے۔ پھر شروع ہوجائیے۔ ایک مسخرہ تھا، نام تو اس کا نہ جانے کیا تھا، مگر سب اسے اڑن شاہ کہہ کر بلاتے تھے۔
  12. محمد اسامہ سَرسَری

    مثنوی(دل چسپ قصوں کا مجموعہ)

    تمام شعرائے کرام کی خدمت میں مؤدبانہ عرض ہے کہ کم از کم ایک ایک قصہ مثنوی کی شکل میں پیش کرکے اس دھاگے کو زینت بخشیں، اس سے ان شاء اللہ تعالیٰ اردو ادب کے ذخیرے میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ اس طفلِ مکتبِ اردو کی جانب سے جیسی تیسی ہوسکی ایک مثنوی حاضر ہے۔ پسند نہ آئے تو معذرت خواہ ہوں اور اگر پسند...
  13. محمد اسامہ سَرسَری

    اگر بتی سے ہنر یابی تک

    آپ باتیں کریں، مگر حروف تہجی کی ترتیب کا خیال رکھنے کے ساتھ ساتھ یہ بھی مد نظر رکھیں کہ پہلا لفظ الف سے شروع ہو تو دوسرا ب سے۔ اب اگلے مراسلے کے جملے کا پہلا لفظ پ سے اور دوسرا ت سے شروع ہونا چاہیے۔ تین چار مراسلے غور سے دیکھیں آپ کی سمجھ میں آجائے گا۔ براہ مہربانی سمجھے بغیر کچھ لکھ کر ترتیب...
  14. محمد اسامہ سَرسَری

    میری بیٹی تو میری بیٹی ہے!!!

    میری بیٹی تو میری بیٹی ہے!!! محمد اسامہ سَرسَری۔کراچی ’’جمیلہ...! وہ سامنے جو عورت کھڑی ہے نا... سانولی سی، وہی کلثوم ہے۔ جس کے بارے میں، میں نے تمہیں بتایا تھا کہ ہروقت اپنی بیٹی کے ہی گن گاتی رہتی ہے...چلو آؤ...ذرا اس سے حال احوال لیتے ہیں۔‘‘ یہ کہہ کر میں جمیلہ کو کلثوم کے پاس لے گئی۔ ہم لوگ...
  15. محمد اسامہ سَرسَری

    فعولن فعولن فعولن فعولن 2 (آؤ مثنوی بنائیں)

    یہاں مثنوی اب بنانی ہے ہم کو کہ پیاس اس کی بھی اب بجھانی ہے ہم کو چلے آؤ اور مثنوی اک بناؤ ذخیرے کو اردو کے مل کر بڑھاؤ جو دل میں ہے کہہ دو اسی مثنوی میں اضافہ کرو یاں گھڑی دو گھڑی میں الف عین! آجاؤ ، آسی! بھی آؤ مزمل! چلے آؤ کاشی! بھی آؤ کہاں ہو منیب! اور کہاں ہو اے احمد! کہاں ہو اے منصور آفاق...
  16. محمد اسامہ سَرسَری

    بتائیے میں نے کونسا محاورہ یاد کیا؟

    ’’ایک ہنستی...مسکراتی...مزاحیہ...تحریر‘‘ ایک سوال اس تحریر کو غور سے پڑھیے اور بتائیے کہ میں نے کونسا محاورہ یاد کیا؟ دس محاورات یاد کرنے کے لیے میں نے بڑے پاپڑ بیلے...خوب ایڑی چوٹی کا زور لگایا... دن رات ایک کردیا...مگر شاید محاورات اور میرے دماغ کے درمیان چھتیس کا آنکڑا تھا...
  17. محمد اسامہ سَرسَری

    عمومی اطلاعِ عام

    عمومی اطلاعِ عام اگر ذرا کچھ غور سے آپ میرے اس کلامِ ہذا میں غور کریں تو آپ کو لگ پتا چل جائے گا کہ اہلِ زبان والے اگر یہ کہنا چاہیں کہ بخدا کی قسم! شبِ جمعہ کی رات کو ساحلِ سمندر کے کنارے ایک صاحبِ حیثیت والا شخص آبِ زم زم کے پانی سے رو بقبلہ منہ کرکے استفادہ حاصل کررہا تھا تو اِن...
  18. محمد اسامہ سَرسَری

    میں تم سے آگے ہوں مگر(ایک مزاحیہ نظم)

    میں تم سے آگے ہوں مگر چنگچی کی پیچھے والی سیٹ پر میں بیٹھ کر جا رہا تھا ہلتے جلتے ، دھیرے دھیرے اپنے گھر دیکھ کر ہر اک کو یہ آتا تھا میرے ہونٹ پر ’’سامنے ہو تم مرے ، میں تم سے آگے ہوں مگر‘‘ ایک رکشا آگیا یکدم نگاہوں کے حضور دل میں اس سے یوں کہا مت کر تو اب اتنا غرور تیرے بارہ بج گئے اور...
  19. محمد اسامہ سَرسَری

    ہنسا ہنسا کر لوٹ پوٹ کردینے والا لطیفہ

    اچھے سے اچھے لطیفے سنائیں۔ دو سو لطیفے پورے ہونے کے بعد جس لطیفے کو سب سے زیادہ پُرمزاح قرار دیا گیا ہوگا اس کے لکھنے والے کو میں اچھا سا انعام دوں گا۔ ایک سے زیادہ ہونے کی صورت میں انعام بذریعہ قرعہ اندازی دیا جائے گا۔ ایک سے زیادہ لطیفے الگ الگ پیش کریں ایک ساتھ نہ کریں۔ شرط نمبر۱: کسی قوم...
Top