ہنسا ہنسا کر لوٹ پوٹ کردینے والا لطیفہ

ٹیچر: اسے مکمل کرو! 100 چوہے کھا کے، بلی ____ چلی؟​
بچہ : 100 چوہے کھا کے، بلی مٹك - مٹك کر چلی؟​
ٹیچر: ابے! تجھے پتہ نہیں اس کا جواب؟​
بچہ : سر آپ کا لحاظ کر کے میں نے جواب بھی دے دیا ورنہ تو 100 چوہے کھا کے بلی چل بھی نہیں سکتی!​
 

عمراعظم

محفلین
ایک لیڈر (جس سے اکثرعوام نفرت کرتے ہیں) کی کار کے نیچے آ کر ایک کتے کا بچہ مر گیا۔۔لیڈر نے اپنے ڈرائیور سے کہا کہ جا کر معلوم کرو کہ یہ کس کا کتے کا بچہ تھا۔جب ڈرائیور واپس آیا تو ’ا س کے گلے میں پھولوں کے ہار تھے۔لیڈر نے پوچھا کہ یہ کیا۔۔ڈرائیور بولا۔۔۔۔سر میں نے صرف یہ کہا تھا کہ میں آپ کا ڈرائیور ہوں۔۔۔ کتے کا بچہ مر گیا ہے تو لوگوں نے اگلی بات سنی ہی نہیں۔۔۔۔۔۔
 

عمران ارشد

محفلین
والد بیٹے سے؛ " بیٹا ایک گلاس پانی دینا"

پہلا بیٹا : "ابو ابھی میں گیم کھیل رہا ہوں۔"

دوسرا بیٹا: "چھوڑیں ابو جی ، یہ تو ہے ہی بے غیرت۔ آپ خود اٹھ کر پی لیں!!"
 

عمراعظم

محفلین
جو شخص بازار میں چلتے ہوئے اِن الفاظ کا کثرت سے ورد کرے گا ، انشا اللہ وہ مالا مال ہو جائے گا۔
۔
۔
۔
۔
اللہ کے نام پہ دے دے بابا۔
 

شمشاد

لائبریرین
مولوی صاحب گوشت کا ٹکڑا لیکر ہاتھ میں لیکر جا رہے کہ ایک کوا ان کے ہاتھ سے گوشت چھین کو سامنے دیوار پر جا بیٹھا۔

مولوی صاحب نے کوئے کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، "یہ واپس کر دو، نہیں تو میں لاؤڈ سپیکر پر اعلان کر دینا کہ کوا حلال ہے۔"
 

عمراعظم

محفلین
ایک رات ایک شخص کو مچھروں نے کاٹ کاٹ کر بہت پریشان کر دیا۔ وہ غصے میں ’اٹھا اور زہر کی پوری بوتل پی لی۔۔۔ پھر بولا۔۔اب کاٹو حرام زادو۔۔۔۔سب کے سب مرو گے۔
 
پاگل خانے میں ایک مریض ڈاکٹر سے: ”ہم آپ کو پچھلے ڈاکٹر کی بنسبت زیادہ اچھا سمجھتے ہیں۔“
ڈاکٹر(خوش ہوتے ہوئے) ”وہ کیوں بھئی؟“
پاگل: ”کیونکہ آپ ہم جیسے ہی لگتے ہیں۔“
 
ایک ڈاکٹر نے مریض کو بل بھیجا جس پر لکھا تھا:
”آج اس بل کو پورا ایک سال ہوگیا اور آپ نے ابھی تک ادائیگی نہیں کی۔“
مریض نے جواب میں یہ لکھ کر بھیجا:
”آپ کو بل کی سالگرہ مبارک۔“
 
ایک شہر میں 6 منزلہ “شوہر شاپنگ مال“ کا افتتاح ہوا۔
پورے شہر میں دھوم مچ گئی۔ ایک عورت شوہر خریدنے جا پہنچی۔ استقبالیہ پر درج تھا: ”ہر منزل پر مختلف خصوصیات کے شوہر دستیاب ہیں، لیکن ایک منزل سے اگلی منزل پر جانے کے بعد واپس کسی منزل پر آنا ممکن نہیں۔ صرف باہر جانے کا راستہ مل سکتا ہے۔“
عورت پہلی منزل پر پہنچی۔ شوہر کی مندرجہ ذیل خصوصیات درج تھیں:
”یہ حضرات کام (جاب) کرتے ہیں اور خدا سے ڈرتے ہیں۔“
عورت دوسری منزل پر پہنچی تو درج تھا:
”یہ حضرات جاب کرتے ہیں۔ خدا سے ڈرتے ہیں اور بچوں سے محبت کرتے ہیں۔“
عورت تجسس میں ڈوبتی تیسری منزل پر چلی گئی جہاں لکھا تھا:
”یہ حضرات جاب کرتے، خدا سے ڈرتے، بچوں سے محبت کرتے اور بہت خوش شکل ہیں۔“
عورت بہتر سے بہترین کی تلاش میں چوتھی منزل پر گئی جہاں لکھا تھا:
”یہ حضرات جاب کرتے، خدا سے ڈرتے، بچوں سے محبت کرتے، بہت خوش شکل ہونے کے ساتھ ساتھ گھر کے کام کاج میں عورت کا ہاتھ بٹانے والے ہیں۔“
عورت نے ایک لمحے کے لیے یہاں سے شوہر خریدنے کا سوچا، لیکن اگلے لمحے مزید کی خواہش لے کر پانچویں منزل پر گئی جہاں درج تھا:
”یہ حضرات جاب کرتے، خدا سے ڈرتے، بچوں سے محبت کرتے، بہت خوش شکل ہونے کے ساتھ ساتھ گھر کے کام کاج میں عورت کا ہاتھ بٹانے والے اور اپنی بیوی سے دیانتداری سے محبت کرتے ہیں۔“
عورت کو محسوس ہوا کہ ایسا شوہر ہی اسکی مراد ہے، لیکن دل نہ مانا، چنانچہ اس نے آخری یعنی چھٹی منزل پر جانے کا فیصلہ کیا ۔وہاں پہنچ کر یہ تحریر پڑھنے کو ملی:
”افسوس آپ یہاں پہنچنے والی خاتون نمبر 63،3420 ہیں۔ اس منزل پر کوئی شوہر دستیاب نہیں اور یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ عورت کو خوش اور مطمئن کرنا نا ممکن ہے۔ یہاں سے صرف واپس جانے کا راستہ ہے۔ براہِ مہربانی قدم سنبھال کر اٹھائیے گا۔ آپکی آمد کا بہت شکریہ!!“
 

بنت یاسین

محفلین
خاوند نے گھر آتے ہی بیوی سے کہا:
"بیگم میرے ایک دوست نے سٹیج شو کے دو پا س بھجوائے ہیں ۔ کیا خیال ہے؟"
بیوی نے خوشی سے کہا:
" جی میں ابھی تیا ر ہوتی ہوں "
شوہربولا:
"جی بالکل ابھی سے تیا ر ہو نا شروع کر دو۔۔ کیوں کہ پاس کل کے شو کیلئے ہیں۔"
 

عمراعظم

محفلین
ایک شخص بس میں سوار ہوا۔۔۔ ’اس کے سامنے ایک مشکوک شخص آ کر بیٹھ گیا۔ پہلا شخص ڈر گیا اور دوسرے شخص سے پوچھا۔۔۔۔ سر جی۔۔۔ ’تسی دم درود والے او۔۔ یا فیر بم بارود والے۔
 

عمراعظم

محفلین
پہلا دوست : اک واری میں چھوٹا جیا ہوندا سی۔۔ تے میں مینارِ پاکستان توں ڈگ گیا سی۔
دوسرا دوست: فیر مر گیا سی یا بچ گیا سی ؟
پہلا دوست : مینوں کی پتا میں تے چھوٹا جیا ہوندا سی۔
 

عمراعظم

محفلین
پہلا شخص: اگر پراٹھے اور پیزا کو پچاس ’فٹ کی بلندی سے گرایا جائے تو کونسی چیز پہلے زمین پر پہنچے گی۔
دوسرا شخص: پیزا
پہلا شخص: وہ کیسے ؟
دوسرا شخص: چونکہ پیزا فاسٹ فوڈ ہے۔
 

عمراعظم

محفلین
ڈاکٹر مریض سے: تمہارے ’گردے فیل ہو گئے ہیں۔
مریض: ہا ہا ہا۔۔۔کیا مذاق کرتے ہیں آپ۔۔میرے گردے تو کبھی اسکول گئے ہی نہیں۔
 

عمراعظم

محفلین
ایک ڈرائیور کو ایکسیڈنٹ کرنے پر جیل ہو گئی۔ عدالت میں پیشی ہوئی۔
جج نے پوچھا۔۔ تم نے ایکسیڈنٹ کیسے کیا ؟
ڈرائیور : مینوں کی پتا جی۔۔میں تے ’ستّا ہویا سی۔
 
ایک دوست: (دوسرے دوست سے) ”میرے چار بچے ہیں، ایک نے ایم بی اے کیا ہوا ہے،دوسرے نے ایم اے ، تیسرے نے پی ایچ ڈی کیا ہوا ہے اور چوتھا چور ہے۔“
دوسرا دوست: ”تو اسے گھر سے نکال کیوں نہیں دیتے؟“
پہلا دوست: ”نہیں بھئی! ایک وہی تو ہمارے گھر میں کمانے والا ہے، باقی تینوں تو بے روزگار ہیں۔“:)
 

ساقی۔

محفلین
ایک اداکارہ نے اپنے لیے ہیروں کا ایک ہار منتخب کیا جس کے لیے اسے رقم درکار تھی۔ وہ ایک سیاستدان کے پاس گئی اور کہنے لگی۔ آپ مجھے دس لاکھ روپے دے دیں، مجھے بہت سخت ضرورت ہے۔ میں پرسوں آپ کو لوٹا دوں گی۔ یہ میرا وعدہ ہے۔

سیاستدان نے اُسے رقم دے دی جس سے اس نے اپنا من پسند ہار خرید لیا۔

تیسرے دن اداکارہ وہی ہار پہن کر اور ایک عدد لوٹا لے کر سیاستدان کے گھر گئی اور بولی، یہ لیجیئے میں حسب وعدہ آپ کو لوٹا دے رہی ہوں۔ سیاستدان بہت جزبز ہوئے تو وہ بولی، میں نے آپ سے وعدہ کیا تھا کہ " پرسوں آپ کو لوٹا دوں گی۔" رکھ لیں، ویسے بھی یہ آپ کے لیے بہت کام کی چیز ہے:ROFLMAO::p
 
Top