فیض ہم پر تمہاری چاہ کا الزام ہی تو ہے

لاریب مرزا نے 'پسندیدہ کلام' کی ذیل میں اس موضوع کا آغاز کیا، ‏فروری 6, 2017

  1. لاریب مرزا

    لاریب مرزا محفلین

    مراسلے:
    5,645
    ہم پر تمہاری چاہ کا الزام ہی تو ہے
    دشنام تو نہیں ہے یہ اکرام ہی تو ہے

    کرتے ہیں جس پہ طعن کوئی جرم تو نہیں
    شوق فضول و الفت ناکام ہی تو ہے

    دل مدعی کے حرف ملامت سے شاد ہے
    اے جان جاں یہ حرف ترا نام ہی تو ہے

    دل ناامید تو نہیں ناکام ہی تو ہے
    لمبی ہے غم کی شام مگر شام ہی تو ہے

    دست فلک میں گردش تقدیر تو نہیں
    دست فلک میں گردش ایام ہی تو ہے

    آخر تو ایک روز کرے گی نظر وفا
    وہ یار خوش خصال سر بام ہی تو ہے

    بھیگی ہے رات فیضؔ غزل ابتدا کرو
    وقت سرود درد کا ہنگام ہی تو ہے
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 9
    • زبردست زبردست × 9
  2. اے خان

    اے خان محفلین

    مراسلے:
    4,430
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Innocent
    بہت خوب!! :):applause:
    فیض صاحب کی شاعری بھی نا بندے کو عاشق بنا ہی لیتی ہے. :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  3. ڈاکٹرعامر شہزاد

    ڈاکٹرعامر شہزاد معطل

    مراسلے:
    2,162
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    مشہور ِ زمانہ ۔۔
    بہت خوب ۔۔ زبردست
     
    • متفق متفق × 2
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  4. ربیع م

    ربیع م محفلین

    مراسلے:
    3,567
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Lonely
    کس کی شاعری عشق سے توبہ کرواتی ہے؟!
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • متفق متفق × 1
  5. محمد تابش صدیقی

    محمد تابش صدیقی منتظم

    مراسلے:
    24,552
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Breezy
    بے خطر کود پڑا آتشِ نمرود میں عشق۔۔۔
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 2
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  6. کاشفی

    کاشفی محفلین

    مراسلے:
    15,377
    بہت خوب انتخاب۔ شکریہ شیئر کرنے کے لیئے۔۔
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
    • متفق متفق × 1
  7. لاریب مرزا

    لاریب مرزا محفلین

    مراسلے:
    5,645
    شکریہ!! :)
    ہماری ناقص معلومات کے مطابق یہ غزل انہوں نے منٹگمری جیل میں کہی تھی۔ ذرا دھیان رکھیے گا کہیں تاثیر الٹ نہ ہو جائے۔ ;)
     
    • معلوماتی معلوماتی × 1
  8. اے خان

    اے خان محفلین

    مراسلے:
    4,430
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Innocent
    ایک ہے اب نام بھول گیا ہوں.
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  9. اے خان

    اے خان محفلین

    مراسلے:
    4,430
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Innocent
    ایک ہے اب نام بھول گیا ہوں.
     
  10. لاریب مرزا

    لاریب مرزا محفلین

    مراسلے:
    5,645
    جی بلاشبہ!!
    بہت شکریہ :)

    بہت شکریہ جناب، انتخاب کو سراہنے کے لیے :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  11. اے خان

    اے خان محفلین

    مراسلے:
    4,430
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Innocent
    یا اللہ خیر :praying:
     
    • پر مزاح پر مزاح × 1
  12. یوسف سلطان

    یوسف سلطان محفلین

    مراسلے:
    3,626
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Shh
    خوب ہے
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  13. سید فصیح احمد

    سید فصیح احمد لائبریرین

    مراسلے:
    3,174
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Brooding
    واہ، حسبِ معمول عمدہ انتخاب! داد حاضر!
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  14. لاریب مرزا

    لاریب مرزا محفلین

    مراسلے:
    5,645
    بہت شکریہ انتخاب کی پسندیدگی کے لیے :)
     
    • پسندیدہ پسندیدہ × 1
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  15. سید شہزاد ناصر

    سید شہزاد ناصر محفلین

    مراسلے:
    9,390
    جھنڈا:
    Pakistan
    موڈ:
    Relaxed
    ارے واہ :)
    ماشاءاللہ اچھا ذوق پایا ہے
    میری پسندیدہ غزلوں میں سے ایک
    شراکت کا شکریہ
    سلامت رہیں
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1
  16. لاریب مرزا

    لاریب مرزا محفلین

    مراسلے:
    5,645
    آپ کا حسن ظن ہے۔ جزاک اللہ!! :)
     
    • دوستانہ دوستانہ × 1

اس صفحے کی تشہیر