کاشفی

محفلین
غزل
(حنا تیموری - ہندوستان)
ہر شخص کہہ رہا ہے تجھے دیکھنے کے بعد
دعویٰ میرا بجا ہے تجھے دیکھنے کے بعد

ہم آکے تیرے شہر سے واپس نا جائینگے
یہ فیصلہ کیا ہے تجھے دیکھنے کے بعد

سجدہ کروں کہ نقشِ قدم چومتی رہوں
گھر کعبہ بن گیا ہے تجھے دیکھنے کے بعد

کہتے تھے تجھ کو لوگ مسیحا مگر یہاں
اک شخص مر گیا ہے تجھے دیکھنے کے بعد

سجدہ تجھے کرونگی تو کافر کہیں گے لوگ
یہ کون سوچتا ہے تجھے دیکھنے کے بعد

کھوئی ہوئی سی رہتی ہے ہر وقت اب حنا
یہ حال ہوگیا ہے تجھے دیکھنے کے بعد
 

سیما علی

لائبریرین
واہ۔۔۔ یہ اشعار تو کئی بار سنے تھے۔ لیکن شاعر کا نام آج ہی پتا چلا ہے۔ شکریہ کاشفی بھائی۔
بھیا حنا تیموری کا ترنم بھی بہت دلاویز ہے ضرور سنیے گا ہم تو جب وی سی آر پہ دیکھتے تھے جب سے حنا تیموری کے شیدائی ہیں۔۔۔۔۔
 
Top