بارہ بنکی سے ملی ہے یہ الم ناک خبر
ایک انسان نے کیا ایک گدھے کا مرڈر
ہے! یہ قتل جس میں کوئی ملزم نہ وکیل
نہ عدالت، نہ وکالت، نہ ضمانت، نہ اپیل​
ایں چہ ظلم است کہ بدیدہِ ترمی بےنام
تیغِ قاتل ہمہ گردانِ خرمی بے نام
خر بھی اب جنگ کو تیار نظر آتے ہیں
عالمی جنگ کے آثار نظر آتے ہیں​
اس سے پہلے کہ بھڑک اٹھیں گدھوں کے جذبات
خرِ مقتول کے بارے میں یہ ہو تحقیقات
یہ گدھا کون تھا ، کس ملک کا باشندہ تھا؟
کیا کسی خاص جماعت کا نمائندہ تھا​
قتل سے پہلے کس بات پر شرمندہ تھا؟
کیا ثبوت اس کا وہ مردہ تھا یا زندہ تھا؟
بحر تقریر کبھی اس نے زبان کھولی تھی ؟
اور کھولی تھی تو اردو تو نہیں بولی تھی؟​
اب سے پہلے وہ پرستارِ وفا تھا کہ نہیں ؟
یہ جوان مرگ ہمیشہ سے گدھا تھا کہ نہیں؟
یہ بھی معلوم کیا جائے بہ تحقیقِ تمام
کس لیے قتل ہوا ہے یہ خرِ گل اندام​
کہیں یہ قتل سیاست کا نتیجہ تو نہیں ؟
مرنے والا کسی لیڈر کا بھتیجا تو نہیں ؟
کہیں اس قتل کے پیچھے کوئی سازش تو نہیں ؟
کہیں یہ بھی کمیونسٹوں کی نوازش تو نہیں ؟​
کہیں اس قتل کے پیچھے کوئی رومان نہ ہو ؟
کہیں یہ قتل کسی نظم کا عنوان نہ ہو ؟
کہیں بیمارِ غمِ دل تو نہیں تھا یہ گدھا ؟
کہیں خود اپنا ہی قاتل تو نہیں تھا یہ گدھا؟​
مجھ کو ڈر ہے یہ گدھا حق کا پرستار نہ ہو
ذوق کے دور میں غالب کا طرفدار نہ ہو
اگر ایسا ہے تو اس قتل پہ افسوس ہی کیا
مارنے والا بھی گدھا ، مرنے والا بھی گدھا​
ہاں مگر غم ہے تو اس کا کہ جواں تھے موصوف
صرف ایک خر ہی نہیں، فخرِ خراں تھے موصوف
 

رضوان

محفلین
محب بھائی نظم پر تو نہیں البتہ اس انتخاب پر بہت کچھ لکھنے کو دل چاھتا ہے مگر حدِ ادب مانع ہے۔۔۔۔ ویسے آپ بین السطور پڑھ لیجیے۔
 
رضوان صاحب آپ کچھ بھی کہہ سکتے ہیں مگر نظم پر بھی تو رائے دیں نہ میں تو سمجھا تھا کہ واقعی پسند کی جائے گی مگر لگتا ہے میری رائے غلط تھی۔
 

مغزل

محفلین
بہت خوب علوی صاحب ۔۔ دلاور صاحب کا اپنا ہی انداز تھا۔
مگر ہیں کہاں غائب آج کل ؟؟
 

شاہ حسین

محفلین
بارہ بنکی سے ملی ہے یہ المناک خبر ۔ دلاور فگار

سخنور نے کہا:
واہ واہ - کیا خوب غزل ہے - بہت شکریہ فرحت کیانی! ویسے ازراہِ تفنّن، سنا ہے کہ بارہ بنک کے گدھے بہت مشہور تھے - :)


بارہ بنکی سے ملی ہے یہ المناک خبر
ایک انساں نے کیا ہے ایک گدھے کا مڈر

ہائے یہ قتل کہ جس کا کوئی ملزم نہ وکیل
نہ ع۔۔دالت نہ وکالت نہ ض۔۔مانت نہ اپیل

ایں چہ ظلم است کہ بادیدہء تر می بینم
تیغِ قاتل ہمہ بر گردن خرمی بینم

خر بھی اب جنگ کو تیّار نظر آتے ہیں
عالمی جنگ کہ آثار نظر آتے ہیں

اس سے پہلے کہ بھڑک اٹھیں گدھوں کہ جذبات
خر ِ مقتول کے بارے میں یہ ہو تحقیقات

یہ گدھا کون تھا کس ملک کا باشندہ تھا؟
کیا کسی خاص جماعت کا نمائندہ تھا؟

قتل سے پہلے وہ کس بات پہ شرمندہ تھا؟
کیا ثبوت اس کا کہ وہ مردہ تھا یا زندہ تھا؟

بہر ِ تقریر کبھی اس نے زباں کھولی تھی
اور کھولی تھی تو اردو تو نہین بولی تھی

اس سے پہلے وہ پرستار وفا تھا کہ نہیں؟
یہ جواں مرگ ہمیشہ سے گدھا تھا کہ نہیں؟

یہ بھی معلوم کیا جائے بہ تحقیقِ تمام
کس لئے قتل ہوا ہے یہ خرِ گل اندام

کہیں یہ قتل سیاست کا نتیجہ تو نہیں؟
مرنے والا کسی لیڈر کا بھتیجہ تو نہیں؟

کہیں اس قتل کے پیچھے کوئی سازش تو نہیں؟
کہیں یہ بھی کمیونسٹوں کی نوازش تو نہیں؟

کہیں اس قتل کہ پیچھے کوئی رومان نہ ہو؟
کہیں یہ قتل کسی نظم کا عنوان نہ ہو ؟

کہیں بیمارِ غمِ دِل تو نہیں تھا یہ گدھا؟
کہیں خود اپنا ہی قاتل تو نہیں تھا یہ گدھا؟

مجھ کو ڈر ہے یہ گدھا حق کا پرستار نہ ہو
ذوق کے دور میں غالب کا ظرفدار نہ ہو

اگر ایسا ہے تو اس قتل پہ افسوس ہی کیا
مرنے والا بھی گدھا مارنے والا بھی گدھا

ایک حیوان جو ہم سب کیں بڑا تھا نہ رہا
شہر میں ایک ہی معقول گدھا تھا نہ رہا

آؤ اس ظلم پہ کچھ دیر کو اب پچھتائیں
دو منٹ کے لئے خاموش کھڑے ہو جایئں​
 

فاتح

لائبریرین
مرنے والا بھی گدھا مارنے والا بھی گدھا
اور
شہر میں ایک ہی معقول گدھا تھا نہ رہا

ہاہاہاہاہا بہت خوب شاہ صاحب! بہت شکریہ اور کہاں سے ڈھونڈ کر لائے ہیں؟
 

فاتح

لائبریرین
"گدھے کا قتل" محفل پر موجود ہے۔ بہرحال شکریہ شاہ صاحب قندِ مکرر کیلیے :)

اور یہ کہ لائبریری میں چھیڑ خانی میرے دائرہ اختیار سے باہر ہے وگرنہ یکجا کر دیتا ;)

واہ یہ تو انتہائی عمدہ نسخہ معلوم ہوا ہے آپ کی گرفت سے بچنے کا;)
پکڑے جاتے ہیں فرشتوں کے لکھے پر نا حق
 

فاتح

لائبریرین
دونوں نسخے پڑھ کر درست نظم کا علم ضرور ہوتا ہے۔ جو چند اغلاط محب صاحب نے کیں وہ شاہ صاحب نے نہ کیں اور جو انہوں‌نے کیں وہ محب صاحب نے نہ کیں۔ اور دونوں میں دو دو اشعار ایسے ہیں جو دوسرے میں نہیں۔
یوں جب انہیں یک جا کیا جائے تو دونوں نسخوں سےدرست اشعار لے کر ایک مراسلہ میں لکھ بھی دیے جائیں۔
 

شاہ حسین

محفلین
بہت شکریہ جناب فاتح صاحب پسند کرنے کا ۔ آپ کی تجویز بہت مناسب ہے اس سے قاری کر اغلاط سے مبرّا کلام پڑھنے کو مل سکتا ہے ویسے میں کوشش کروں گا کہ اس کی تصدیق کر سکوں ۔

ویسے ایک بات آپ کے علم میں غالبا" ہو گی جناب دلاور فگار کی ایک کتاب مکمّل مزاح پر ہے بہت اعلیٰ کلام ہے اس میں نام ذہن میں نہیں ہے ابھی جلد مطلع کروں گا ۔ بس ذرا ایک کتب خانے کا چکر لگا آؤں پھر اسکین برادر ہوں گے اور محفل۔:)
 

شمشاد

لائبریرین
"گدھے کا قتل" محفل پر موجود ہے۔ بہرحال شکریہ شاہ صاحب قندِ مکرر کیلیے :)

اور یہ کہ لائبریری میں چھیڑ خانی میرے دائرہ اختیار سے باہر ہے وگرنہ یکجا کر دیتا ;)

حضور میں نے ملزم کو علاقہ غیر سے لا کر آپ کے قبضہ قدرت میں دے دیا ہے، اب جو چاہے سلوک کریں۔
 
Top