دلاور فگار

  1. محمد تابش صدیقی

    دلاور فگار قطعہ: فلسفہ ٭ دلاور فگار

    فگارؔ شعر کی تعریف بس یہی تو نہیں کسی طریقہ سے مفہومِ شعر ادا ہوجائے کم از کم اتنا تو اونچا ہو شعر کا مضمون اگر سمجھ میں نہ آئے تو فلسفہ ہو جائے ٭٭٭ دلاور فگارؔ
  2. سیما علی

    دلاور فگار نے ، علامہ اقبال کی مشہور نظم "بچے کی دعا" کی پیروڈی میں "اسٹوڈنٹ کی دعا"

    دلاور فگار نے ، علامہ اقبال کی مشہور نظم "بچے کی دعا" کی پیروڈی میں "اسٹوڈنٹ کی دعا" تخلیق کی ہے۔ جس کے چند اشعار ہیں: لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری زندگی کھیل میں غارت ہو خدایا میری فلم میں میرے چمکنے سے اجالا ہو جائے متوجہ مری جانب "مدھو بالا" ہو جائے مجھ سے انگلش نہیں چلتی، اسے ایزی کر...
  3. عرفان سعید

    انٹرویو

    نریش کمار شاد شاد اے میرے دوست اے رفیقِ من کون سا شہر آپ کا ہے وطن فگار ہے بدایوں میرا عزیز وطن یہ ہمیشہ سے ہے میرا مسکن شاد یہ بھی معلوم ہے وہ سن کیا تھا آپ دنیا میں جب ہوئے پیدا فگار سن تھا انتیس بیسویں تھی صدی میں نے دنیا میں آنکھ جب کھولی شاد آنکھ کھولی تو پھر میرے بھائی اپنی تعلیم...
  4. محمد تابش صدیقی

    دلاور فگار نظم: ایوب خان کی جبری عید

    ریڈیو نے 10 بجے شب کے خبر دی عید کی عالموں نے رات بھر اِس نیوز کی تردید کی ریڈیو کہتا تھا سن لو کل ہماری عید ہے اور عالم کہتے تھے یہ غیر شرعی عید ہے دو دھڑوں میں بٹ گئے تھے ملک کے سارے عوام اِک طرف سب مقتدی تھے، اِک طرف سارے امام بیٹا کہتا تھا کہ کل شیطان روزہ رکھے گا باپ بولا: "تیرا ابا جان...
  5. محمد تابش صدیقی

    دلاور فگار حالاتِ حاضرہ

    حالاتِ حاضرہ میں اب اصلاح ہو کوئی اس غم میں لوگ حال سے بے حال ہو گئے حالاتِ حاضرہ نہ سہی مستقل مگر حالاتِ حاضرہ کو کئی سال ہو گئے دلاور فگار
  6. محمداحمد

    جادہ ٴ فن میں بڑے سخت مقام آتے ہیں - دلاور فگار

    غزل جادہ ٴ فن میں بڑے سخت مقام آتے ہیں مر کے رہ جاتا ہے فنکار امر ہونے تک کتنے غالبؔ تھے کہ پیدا ہوئے اور مر بھی گئے قدر دانوں کو تخلص کی خبر ہونے تک کتنے اقبالؔ رہِ فکر میں اٹھے لیکن راستہ بھول گئے ختمِ سفر ہونے تک کتنے شبیر حسن خان بنے جوشؔ کبھی مر گئے کتنے سکندر بھی جگرؔ ہونے تک فیضؔ...
  7. محسن وقار علی

    دلاور فگار ضرورت رشتہ

    ضرورت رشتہ ایک لڑکا ہے اصیل النسل عالی خاندان عمر ہے لڑکے کی ففٹی سکسٹی کے درمیان قبض رہتا ہے نہ اس کو نزلہ کی تحریک ہے ایک دن ٹی بی ہوئی تھی اب طبیعت ٹھیک ہے آنکھ کی اک شمع روشن، دوسری تھوڑی سی گل مختصر یہ ہے کہ لڑکا ہے بہت ہی بیوٹی فل پی کے ما اللحم جب ملتا ہے داڑھی پر خضاب اس کے چہرہ پر...
  8. محمد وارث

    ہفتۂ شعر و ادب - لطافت کدہ

    بھئی وہ منظر بھی بڑا "حسرتناک" ہوتا ہے جب سارا دفتر یا گھر ایک ایک سے زائد گلاب جامن کھا رہا ہوتا ہے اور آپ بغیر چینی کے کڑوی چائے کے گھونٹ بھر رہے ہوتے ہیں اور ایک ایک گھونٹ کے ساتھ نہ جانے کتنے خون کے گھونٹ بھی بھرنے پڑتے ہیں :) خیر، اگر میری اور میرے جیسوں کو اللہ تعالیٰ نے اندرونی مٹھاس میں...
  9. الف عین

    ابنِ انشا کی زمین میں دلاور فگار

    کل چودھویں کی رات تھی آباد تھاکمرہ ترا ہوتی رہی دھک دھک دھنا، بجتا رہا طبلہ ترا شوہر، شناسا، آشنا، ہمسایہ، عاشق، نامہ بر حاضر تھا تیری بزم میں ہر چاہنے والا ترا عاشق ہیں جتنے دیدہ ور، تو سب کا منظورِ نظر نتھا ترا، فجّا ترا، ایرا ترا، غیرا ترا اک شخص آیا بزم میں، جیسے سپاہی رزم میں کچھ نے...
  10. ع

    دلاور فگار مشہور پیروڈیاں :: دلاور فگار

    دلاور فگار کی مشہور پیروڈیاں بہ زمین : بازیچہء اطفال ہے دنیا مرے آگے (غالب) میں شہر کراچی سے کہاں بہر سفر جاؤں جی چاہتا ہے اب میں اسی شہر میں مر جاؤں اس شہر نگاراں کو جو چھوڑوں تو کدھر جاؤں صحرا مرے پیچھے ہے تو دریا مرے آگے بہ زمین : ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی (اقبال) مئی...
  11. فاتح

    شاعرِ اعظم ۔ دلاور فگار

    کل اک ادیب و شاعر و ناقد ملے ہمیں کہنے لگے کہ آؤ ذرا بحث ہی کریں کرنے لگے یہ بحث کہ اب ہند و پاک میں وہ کون ہیں کہ شاعرِ اعظم کہیں جسے میں نے کہا 'جگر' تو کہا ڈیڈ ہو چکے میں نے کہا کہ 'جوش' کہا قدر کھو چکے میں نے کہا کہ 'ساحر' و 'مجروح' و 'جاں نثار' بولے کہ شاعروں میں نہ کیجیے انہیں...
  12. محب علوی

    گدھے کا قتل

    بارہ بنکی سے ملی ہے یہ الم ناک خبر ایک انسان نے کیا ایک گدھے کا مرڈر ہے! یہ قتل جس میں کوئی ملزم نہ وکیل نہ عدالت، نہ وکالت، نہ ضمانت، نہ اپیلایں چہ ظلم است کہ بدیدہِ ترمی بےنام تیغِ قاتل ہمہ گردانِ خرمی بے نام خر بھی اب جنگ کو تیار نظر آتے ہیں عالمی جنگ کے آثار نظر آتے...
Top