سیما علی
لائبریرین
دلاور فگار نے ، علامہ اقبال کی مشہور نظم
"بچے کی دعا" کی پیروڈی میں "اسٹوڈنٹ کی دعا" تخلیق کی ہے۔ جس کے چند اشعار ہیں:
لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری
زندگی کھیل میں غارت ہو خدایا میری
فلم میں میرے چمکنے سے اجالا ہو جائے
متوجہ مری جانب "مدھو بالا" ہو جائے
مجھ سے انگلش نہیں چلتی، اسے ایزی کر دے
بلکہ ممکن ہو تو اردو کو بھی ہندی کر دے
کیوں سبق یاد کروں، کیوں یہ مصیبت جھیلوں
کیوں نہ تفریح کروں ، کیوں نہ کرکٹ کھیلوں
اب کے نیّا کو مری پار لگا دے مولیٰ
امتحاں میں پروموشن ہی دلا دے مولیٰ
"بچے کی دعا" کی پیروڈی میں "اسٹوڈنٹ کی دعا" تخلیق کی ہے۔ جس کے چند اشعار ہیں:
لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری
زندگی کھیل میں غارت ہو خدایا میری
فلم میں میرے چمکنے سے اجالا ہو جائے
متوجہ مری جانب "مدھو بالا" ہو جائے
مجھ سے انگلش نہیں چلتی، اسے ایزی کر دے
بلکہ ممکن ہو تو اردو کو بھی ہندی کر دے
کیوں سبق یاد کروں، کیوں یہ مصیبت جھیلوں
کیوں نہ تفریح کروں ، کیوں نہ کرکٹ کھیلوں
اب کے نیّا کو مری پار لگا دے مولیٰ
امتحاں میں پروموشن ہی دلا دے مولیٰ