بھئی بات کچھ یوں ہے کہ شادیوں کا زور ہے (اس میں مایوں مہندی ولیمہ سب شامل کرلیں) اور کیا پہنیں قابلِ غور ہے اب چونکے مرنا جینا خوشی غمی میں آپ کے
ساتھ شئیرنگ ہے تو کیوں نا پھر مشورے بھی یہیں لیے جائیں اور دیے جائیں عنوان ایسا رکھ دیا ہے کے یہ لڑی سدا بہار رہے 2018 کی یہ لڑی 18002 میں بھی اسی
نام سے کام آئے ۔۔خواتین اور حضرات دونوں مستفید ہو سکتے ہیں gender کی کوئی قید نہیں ہے تمام محفلین کو یہاں اجازت ہے کہ وہ مشورے اور اگر تصاویر ہو
جائیں مشوروں کے ساتھ تو کیا ہی بات ہے۔
تو پھر ہو جائے آج کل کے حساب سے کیا چل رہا ہے۔ بھئی کیا کریں کرنا پڑتا ہے ورنہ ہمارے خیالات تھوڑے الگ قسم کے ہیں مگر اگر مذ ہب اور شرعیت کو مد نظر رکھ کر دنیا داری نبھائی جائے تو کوئی حرج بھی نہیں ہے ۔
تو پھر اپنا contribution کریں -مردانہ اور زنانہ دونوں مشورے درکار ہیں۔ ۔
بڑے بزرگ اکثر موقع پر کہا کرتے تھے کہ
کھاوٗ من بھاتا اور پہنو جگ بھاتا
آج آپ کا یہ مراسلہ پڑھ کر وہ بزرگ یاد آگئے کہ جن کی کم از کم اس بات کبھی اتفاق نہیں کیا میں نے
میرے خیال میں
محمد تابش صدیقی اور
محمد عدنان اکبری نقیبی صاحبان نے آپ کے لیئے کافی کلیکشنز کا اہتمام کردیا ہے رہی بات خواتین کی تو میری درخواست ہے آپ سے کہ ان کو ان کی مرضی کر لینے دیجیئے گا
ہم لوئر مڈل کلاس کے لوگ ہر شادی کے لیئے علیحدہ علیحدہ شاپنگ افورڈ نہیں کرسکتے تو کیوں نہ اگر کبھی ایک آدھ بار ایسے مواقع میسر آئیں تو سب کو حق حاصل ہونا چاہیئے کہ وہ بھی اپنی خاندانی روایات و اقدار کے مطابق اپنی پسند کا لباس زیب تن کر سکیں
کم از کم میں تو بہت ہی روائتی زندگی گذارنے کے باوجود شادی بیاہ کے موقع پر اپنے من پسند لباس خریدتی \پہنتی ہوں