کیا پہنیں؟ -مشورے تقریبات کے لیے

سید عمران

محفلین
سید صاحب ایک لطیفہ یاد آ گیا اگر برا نہ مانیں تو۔۔

ایک پروفیسر صاحب اپنے گھر میں نہا رہے تھے۔ ان سے ملنے کے لیے ان کے دوست تشریف لائے اور دروازے پر گھنٹی بجائی۔ پروفیسر صاحب جلدی میں ایسے ہی باہر چلے گئے۔ آنے والے دوست نے کہا کہ جناب کچھ تو حیا کریں کچھ پہن کر آئیں۔ پروفیسر جھینپ گئے اور گھر کے اندر جا کر "چپل" پہن آئے۔
بس عدنان بھائی کو مت سنا ئیے گا!!!
 

اکمل زیدی

محفلین
ہمارے ہاں شلوار قمیض اوپر شیروانی اس کے علاوہ بزرگ حضرات سفید شلوار قمیض اوپر واسکٹ پہنتے ہیں بچے مختلف پینٹ شرٹ تھری پیس پینٹ کوٹ پہنتے ہیں نوجوان زیادہ تر مختلف ڈیزائن کی شلوار قمیض پہنتے ہیں اس کے علاوہ مختلف ڈیزائن کے کُرتے پہنتے ہیں۔۔
گڈ ہے ۔ ۔ ۔
 

م حمزہ

محفلین
سید صاحب ایک لطیفہ یاد آ گیا اگر برا نہ مانیں تو۔۔

ایک پروفیسر صاحب اپنے گھر میں نہا رہے تھے۔ ان سے ملنے کے لیے ان کے دوست تشریف لائے اور دروازے پر گھنٹی بجائی۔ پروفیسر صاحب جلدی میں ایسے ہی باہر چلے گئے۔ آنے والے دوست نے کہا کہ جناب کچھ تو حیا کریں کچھ پہن کر آئیں۔ پروفیسر جھینپ گئے اور گھر کے اندر جا کر "چپل" پہن آئے۔
بس عدنان بھائی کو مت سنا ئیے گا!!!
محمد عدنان اکبری نقیبی بھائی ! آپ مت سننا۔
 

اکمل زیدی

محفلین
ایک واضح فرق ہے حضرات۔ وہ بھی دعوتِ ولیمہ کے ملبوسات میں۔ جانے کیسے آپ اس کو نظر انداز کر گئے۔ اور وہ فرق ہے:

پہلے سے ہی اوپر چڑھائے ہوئے آستین۔
اور وہاں سے بھی ایسے ہی ری ایکشن آیا تو فورا" کہہ دو ہم تو وضو کے لیے جا رہے تھے۔۔۔:LOL:
 

اکمل زیدی

محفلین
یہی دن تھے پچھلے سال جب خاندان میں ایک عدد شادی تھی کہ لڑکا اور لڑکی دونوں ہمارے ہی خاندان کے تھے۔ سو دونوں طرف سب نے جانا تھا۔ کم از کم تین لباس چاہییں تھے۔
محمد اور ایمی کے لباس میں نے شروع سے ڈیزائن کیے ہیں۔ سب کو بہت پسند آتے ہیں۔ اس بار بھی محمد کے دو لباس میرے ذہن میں تھے۔ "من" کے ڈنر کے لیے محمد کا ایک پینٹ کوٹ/سوٹ تیار شدہ لیا ہوا تھا سو ایک لباس تو اُس کاتیار تھا۔
جو لباس میرے ذہن میں تھا تو اس کے لیے پہلے نیلی جینز کی واسکٹ کے لیے ہم بہت گھومے ۔جس طرح کی مجھے چاہیے تھی پینٹ کے ساتھ وہ نہیں ملی۔ پھر جین کے کپڑے کے لیے گھومے تو وہ بھی نہیں ملا۔ پھر درزی سے مشورہ کیا تو اس نے پٹھانوں کے پاس ماڈل ٹاؤن بی میں جانے کو کہا۔وہاں سے ملا۔ درزی کو دکھانے کے لیے واسکٹ کا ڈیزائن نیٹ سے کنگھالا۔نیلی جین کی پینٹ اور واسکٹ کےساتھ سفید چکن کی شارٹ شرٹ درزی سے سلوائی۔یعنی تینوں چیزیں ہی درزی سے سلوائی تھیں تاکہ پینٹ اور شرٹ ایک ہی شیڈ کی ہو۔اس کے ساتھ جے ڈاٹ سے بہت پیارا سا نیلا مفلر مل گیا۔ یہ ایک بہت ہی خوبصورت لباس بنا۔ پہنا ہوا بہت ہی پیارا لگا۔
تیسرا لباس میں نے جیسا سوچا وہ بھی ویسا ہی بن گیا۔ کھاڈی سے میرے دل پسند رنگ جو مجھے محمد پہ پہنا بہت پسند ہے۔یعنی سبز ۔۔۔مونگیا سا ۔۔۔اس رنگ کی شرٹ مل گئی۔ نیلی جینز کی پینٹ لے لی۔کھِلتے ہوئے مونگیا رنگ کی شرٹ۔اس کے ساتھ ایک سندھی اجرک جو گھر میں موجود تھی۔ ہمارے ہاں تین عدد دو پلے جوڑ کے بنائی ہوئی سندھی اجرکیں ہیں۔تو اس لباس کے ساتھ سندھی اجرک بہت زبردست لگی۔ یہ بھی بہت خوبصورت لباس تھا اور محمد کو بہت جچا۔ سب نے ان تینوں لباس کو بہت پسند کیا۔ خود محمد کو بھی بہت اچھے لگے۔ اور مجھے اطمینان ہوا کہ جیسا جیسا میں نے سوچا تھا ویسا ہی لباس بن گیا۔
یہ تھیں دو درشن سے محترمہ جاسمن صاحبہ جو بڑی محبت سے اپنے لعل کے پہناوے کے لیے جتن کی کتھا سُنا رہیں تھیں جس کا مورل ہے۔۔۔بھئی تھوڑی کوشش اور محنت اور لگن سے مدعا مل ہی جاتا ہے ۔
 

فرقان احمد

محفلین
مراسلہ پڑھ کر پھر ریٹرن سکرولنگ کی، نام دیکھا، پھر دوبارہ، سہ بارہ دیکھا۔ اکھیوں کو ملا، پھر سے غور کر کے پورے سولہ طبق روشن کر کے دیکھا۔۔۔ یقین نا آتا تھا آخر لانا ہی پڑا۔

محمد امین صدیق
گویا انصاری صاحب اتنا عرصہ لکھنؤ میں روپوش رہے؛ اور ہم یہاں ڈھونڈا کیے ۔۔۔!
 

اکمل زیدی

محفلین
ہر ایک انسان کی جسامت پر مختلف چیز سوٹ کرتی ہے کسی پر سوٹ، کسی پر کرتا پاجامہ، کوئی دھوتی کرتے میں بھی روبدار نظر آرہا ہوتا ہے کوئ جینز میں جیمز بانڈ لگ رہا ہوتا ہے تو کوئ لونگی میں لونگی ڈانس کر رہا ہوتا ہے۔
یہ تو بات ہوگی مردوں کی اب کچھ بات مستورات کی بھی ہو جائے۔

ویسے تو لڑکیوں پر ہر رنگ اور ہر طرح کا لباس سوٹ نہیں کرتا مگر کیا کسی نے خوب کہا ہے۔
جب آنکھ مجنوں ہو تو
چاۓ بھی لیلیٰ لگتی ہے

کچھ لڑکیوں کو شلوار قمیض کافی سوٹ کرتی ہے تو کچھ کو ساڑھی کچھ کو ٹایز، کچھ کو سوٹ ، کچھ کو ٹراؤزر، کچھ کو لہنگا جو ہوتا ہے کافی مہنگا کچھ اسکارف میں کچھ دوپٹے کچھ شال میں کچھ عبایا پہنے اچھی لگتی ہیں۔

آج بات صرف مردوں کے پہناوے پر ہو گی ۔

لمبے۔۔۔۔۔مرد حضرات پر شلوار قمیض کافی سوٹ کرتا مگر بغیر واسکٹ کے اس کے علاؤہ عربی جبہ بھی کافی سوٹ کرتا ہے اگر کوئی اچھا درزی مل جائے تو بال اگر سر پر بعداز شادی رہ گئے ہوں تو کچھ حد تک لمبے اور گھنے اچھے لگتے ہیں ہاتھ پر آرمی سٹائل رسٹ واچ اچھی لگتی ہے چشمہ نا ہو تو بہتر البتہ درمیانے سائز میں لگا بھی سکتے ہیں۔ جوتے گرمی میں سینڈل اور سردی میں پشاوری کھڑی بہتر رہے گی رنگ موسم اور مزاج کے مطابق جو مناسب لگے۔

درمیانے قد۔۔۔۔۔۔ کے مرد حضرات شیروانی میں ، اور کرتے میں اچھے لگتے ہیں بال سایڈ سے مانگ ہو اور بال درمیانے ہوں ہاتھ میں رسٹ واچ جو بھی آپ کی کلائی پر اچھی لگے میرا مشورہ چھوٹی اور چکور ہے چشمہ اگر منہ گول ہے تو چھوٹا اور اگر منہ چکور ہے تو رہنے دیں اگر چین نہیں آرہا تو گول مگر چھوٹا سا لگا لیں۔ جوتے گرمی میں کھسہ، سینڈل اور سردی میں بند جوتے جو بھی آپ کو پسند ہوں۔ رنگ موسم،مزاج اور اپنی رنگت کو مدنظر رکھتے ہوئے جو اچھا لگے۔

چھوٹے قد۔۔۔۔۔۔۔۔ کے مرد حضرات شلوار قمیض بمعہ واسکٹ، سوٹ، اور جینز میں اچھے لگتے ہیں بال کچھ گھنے ہوں مگر زیادہ لمبے نا ہوں ہاتھ پر رسٹ واچ گول اور درمیانی ہو ڈائل والی۔ چشمہ درمیانہ مگر چکور کبھی بھی نہیں ۔جوتے گرمی میں پشاوری چپل کچھ اونچی ہو سردیوں میں جوگر اور بند جوتے ۔ رنگ موسم،مزاج اور حلات کو مدنظر رکھتے ہوئے خریدیں۔
شکریہ حسن صاحب ۔۔محفل لوٹ لی آپ نے ۔۔۔۔کچھ گنجائش چھوڑ دیتے تاکے دوسروں کو بھی موقع ملتا ۔۔اتنی مکمل معلومات دے دیں آپ نے ۔۔۔گوشہ نہیں چھوڑا ۔۔بس کہیں کچھ شک سا ہو کہ ۔۔۔
۔۔آپ کی گھڑی یا چشمے کی دُکان ہے اور آپ کہینگے اگر آپ کو اپنی مناسبت سے نہیں مل رہا تو ہماری دکان پر تشریف لائیں ہم بالکل آپ کے حساب سے واچ اور چشمہ فراہم کرینگے۔۔۔صرف مشورہ مفت دیا ہے مگر وہ مفت نہیں ہونگے۔۔:D
 
Top