کیا پہنیں؟ -مشورے تقریبات کے لیے

فلسفی

محفلین
کچھ مزید تفصیل ۔ ۔ ۔

اپنا مزاج بھی محترم محمد وارث جیسا ہی ہے۔ عام طور پر تقریبات پر جاتا ہی نہیں۔ اگر جانا پڑے تو کچھ خاص اہتمام نہیں کرتا۔ اس لیے اپنے مزاج کے حوالے سے سفید کپڑا ہی زیادہ پسند کرتا ہوں۔ لیکن کبھی کبھار بیگم صاحبہ اور بچوں کی ضد کی وجہ سے پینٹ شرٹ بھی پہن لیتا ہوں جس کے لیے (بڑھے ہوئے پیٹ کی وجہ سے) کافی تردد کرنا پڑتا ہے، پیٹ پر بیلٹ باندھ لیتا ہوں تاکہ اسمارٹ لگوں اور بیگم اور بچوں کا بھرم رہ جائے۔ بیگم صاحبہ کبھی کبھار کہہ دیتی ہے کہ پینٹ کوٹ پہنا کیجیے لیکن پینٹ کوٹ ۔۔۔ شاید پوری زندگی میں 2 یا 3 مرتبہ پہنا ہوگا وہ بھی یاد نہیں صحیح طرح۔

ہم سے تو تفصیل پوچھ لی آپ نے۔ لیکن اپنی تفصیل ابھی تک مخفی رکھی ہے۔ آپ بھی کچھ فرمائیے۔
 

م حمزہ

محفلین
بہتر است۔۔کچھ بناوٹ سٹائل پر بات نہیں کرینگے۔۔۔۔
آپ جو جانتے ہیں کم از کم وہ تو بتا دیں ۔ ۔ ۔
کچھ مزید تفصیل ۔ ۔ ۔
سچ سچ بتائیں اکمل زیدی بھائی! آپ کہیں کسی فیشن شو میں اپنی جگہ بنانے تو نہیں جارہے ہیں جو اتنی باریک سے باریک تر جزئیات کے بارے میں جاننے کے خواہاں ہیں۔
 
ہم تو خاندان کے رجحان کے ساتھ چلتے ہیں۔ ہماری فیملی میں ٹرینڈ یہ ہے کہ بارات کے دن باراتی مرد حضرات کرتا شلوار پہنتے ہیں۔ بزرگ سادہ وائٹ، آف وائٹ، آسمانی کرتا شلوار اور واسکٹ کو ترجیح دیتے ہیں۔ ہمارے جیسے کسی مناسب رنگ میں معمولی کڑھائی والے کرتے کے ساتھ وائٹ شلوار اور واسکٹ، اور نئے زمانے کے نوجوان واسکٹ بھی کڑھائی والی اور زیادہ شوقین نوجوان دوپٹہ بھی پہن لیتے ہیں۔ کراچی والے تو فیشن کے نام پر کچھ بھی۔۔۔ اوہ سوری، آپ بھی کراچی والے ہیں۔ ساتھ سینڈل پشاوری سے لے کر ولایتی تک کے ڈیزائن۔
ولیمہ والے دن پینٹ شرٹ کوٹ ٹائی وغیرہ کا چلن ہے۔ بزرگ کرتا شلوار ہی پہنتے ہیں۔ کچھ سادہ جوان اور ماڈرن بزرگ پینٹ شرٹ تک محدود رہتے ہیں۔ باقی جوان اور بیوروکریٹ بزرگ کوٹ ٹائی کا تکلف بھی کر لیتے ہیں۔
آج کل کے نوجوان سوٹ کے لیے بھی عجیب و غریب رنگوں کا انتخاب کرتے ہیں اور ٹائی تو نہ ہی پوچھیے۔ بوٹ بھی سادہ موکیشن سے لمبی چونچ والے اٹالین تک چلتے ہیں۔
 
اکمل بھائی مایوں اور مہندی کی تقریبات کے لیے کچھ اس قسم کے ملبوسات ٹھیک رہتے ہیں ۔
images


518250_9899537_magazine.jpg


PhotoGrid_1474753810843.jpg

 

رباب واسطی

محفلین
بھئی بات کچھ یوں ہے کہ شادیوں کا زور ہے (اس میں مایوں مہندی ولیمہ سب شامل کرلیں) اور کیا پہنیں قابلِ غور ہے اب چونکے مرنا جینا خوشی غمی میں آپ کے

ساتھ شئیرنگ ہے تو کیوں نا پھر مشورے بھی یہیں لیے جائیں اور دیے جائیں عنوان ایسا رکھ دیا ہے کے یہ لڑی سدا بہار رہے 2018 کی یہ لڑی 18002 میں بھی اسی

نام سے کام آئے ۔۔خواتین اور حضرات دونوں مستفید ہو سکتے ہیں gender کی کوئی قید نہیں ہے تمام محفلین کو یہاں اجازت ہے کہ وہ مشورے اور اگر تصاویر ہو

جائیں مشوروں کے ساتھ تو کیا ہی بات ہے۔
تو پھر ہو جائے آج کل کے حساب سے کیا چل رہا ہے۔ بھئی کیا کریں کرنا پڑتا ہے ورنہ ہمارے خیالات تھوڑے الگ قسم کے ہیں مگر اگر مذ ہب اور شرعیت کو مد نظر رکھ کر دنیا داری نبھائی جائے تو کوئی حرج بھی نہیں ہے ۔
تو پھر اپنا contribution کریں -مردانہ اور زنانہ دونوں مشورے درکار ہیں۔ ۔

بڑے بزرگ اکثر موقع پر کہا کرتے تھے کہ
کھاوٗ من بھاتا اور پہنو جگ بھاتا
آج آپ کا یہ مراسلہ پڑھ کر وہ بزرگ یاد آگئے کہ جن کی کم از کم اس بات کبھی اتفاق نہیں کیا میں نے
میرے خیال میں محمد تابش صدیقی اور محمد عدنان اکبری نقیبی صاحبان نے آپ کے لیئے کافی کلیکشنز کا اہتمام کردیا ہے رہی بات خواتین کی تو میری درخواست ہے آپ سے کہ ان کو ان کی مرضی کر لینے دیجیئے گا
ہم لوئر مڈل کلاس کے لوگ ہر شادی کے لیئے علیحدہ علیحدہ شاپنگ افورڈ نہیں کرسکتے تو کیوں نہ اگر کبھی ایک آدھ بار ایسے مواقع میسر آئیں تو سب کو حق حاصل ہونا چاہیئے کہ وہ بھی اپنی خاندانی روایات و اقدار کے مطابق اپنی پسند کا لباس زیب تن کر سکیں
کم از کم میں تو بہت ہی روائتی زندگی گذارنے کے باوجود شادی بیاہ کے موقع پر اپنے من پسند لباس خریدتی \پہنتی ہوں
 
اکمل بھائی مایوں اور مہندی کی تقریبات کے لیے کچھ اس قسم کے ملبوسات ٹھیک رہتے ہیں ۔
images


518250_9899537_magazine.jpg


PhotoGrid_1474753810843.jpg


بارات کی تقریبات کے لیے کچھ اس طرح کے ملبوسات زیب تن کیے جا سکتے ہیں ۔
sfgg.jpg


1512387254098.jpg


463571_6846905_magazine.jpg


15211723_2250993485126224_859993797_n.jpg


15218763_2250993415126231_1766638163_n.jpg


84e6083d23241584e5dc41e9c75cb648.jpg


Velvet-Lined-Salwar-Kameez-ME764-9-247x329.jpg

دعوت ولیمے کے لیے ۔
images


PhotoGrid_1474753682496.jpg


Untitled-design-77-1024x597.png
ہمارا ذہن نا رسا ان پارچہ ہائے متعددہ کے ما بین "ما بہ الفرق" کو پہچاننے سے بالکل قاصر ہے۔ :)
(بھئی کوئی سمجھا ہی دے:))
 
ہمارے ہاں شلوار قمیض اوپر شیروانی اس کے علاوہ بزرگ حضرات سفید شلوار قمیض اوپر واسکٹ پہنتے ہیں بچے مختلف پینٹ شرٹ تھری پیس پینٹ کوٹ پہنتے ہیں نوجوان زیادہ تر مختلف ڈیزائن کی شلوار قمیض پہنتے ہیں اس کے علاوہ مختلف ڈیزائن کے کُرتے پہنتے ہیں۔۔
 

م حمزہ

محفلین
ایک واضح فرق ہے حضرات۔ وہ بھی دعوتِ ولیمہ کے ملبوسات میں۔ جانے کیسے آپ اس کو نظر انداز کر گئے۔ اور وہ فرق ہے:

پہلے سے ہی اوپر چڑھائے ہوئے آستین۔
 

عبد الرحمن

لائبریرین
اکمل بھائی مایوں اور مہندی کی تقریبات کے لیے کچھ اس قسم کے ملبوسات ٹھیک رہتے ہیں ۔
images


518250_9899537_magazine.jpg


PhotoGrid_1474753810843.jpg

بارات کی تقریبات کے لیے کچھ اس طرح کے ملبوسات زیب تن کیے جا سکتے ہیں ۔
sfgg.jpg


1512387254098.jpg


463571_6846905_magazine.jpg


15211723_2250993485126224_859993797_n.jpg


15218763_2250993415126231_1766638163_n.jpg


84e6083d23241584e5dc41e9c75cb648.jpg


Velvet-Lined-Salwar-Kameez-ME764-9-247x329.jpg
دعوت ولیمے کے لیے ۔
images


PhotoGrid_1474753682496.jpg


Untitled-design-77-1024x597.png
اکمل بھائی کی شادی تو ہوچکی ہے نا؟ کیا دوسری کرنے جارہے ہیں؟
:D
 

جاسمن

لائبریرین
یہی دن تھے پچھلے سال جب خاندان میں ایک عدد شادی تھی کہ لڑکا اور لڑکی دونوں ہمارے ہی خاندان کے تھے۔ سو دونوں طرف سب نے جانا تھا۔ کم از کم تین لباس چاہییں تھے۔
محمد اور ایمی کے لباس میں نے شروع سے ڈیزائن کیے ہیں۔ سب کو بہت پسند آتے ہیں۔ اس بار بھی محمد کے دو لباس میرے ذہن میں تھے۔ "من" کے ڈنر کے لیے محمد کا ایک پینٹ کوٹ/سوٹ تیار شدہ لیا ہوا تھا سو ایک لباس تو اُس کاتیار تھا۔
جو لباس میرے ذہن میں تھا تو اس کے لیے پہلے نیلی جینز کی واسکٹ کے لیے ہم بہت گھومے ۔جس طرح کی مجھے چاہیے تھی پینٹ کے ساتھ وہ نہیں ملی۔ پھر جین کے کپڑے کے لیے گھومے تو وہ بھی نہیں ملا۔ پھر درزی سے مشورہ کیا تو اس نے پٹھانوں کے پاس ماڈل ٹاؤن بی میں جانے کو کہا۔وہاں سے ملا۔ درزی کو دکھانے کے لیے واسکٹ کا ڈیزائن نیٹ سے کنگھالا۔نیلی جین کی پینٹ اور واسکٹ کےساتھ سفید چکن کی شارٹ شرٹ درزی سے سلوائی۔یعنی تینوں چیزیں ہی درزی سے سلوائی تھیں تاکہ پینٹ اور شرٹ ایک ہی شیڈ کی ہو۔اس کے ساتھ جے ڈاٹ سے بہت پیارا سا نیلا مفلر مل گیا۔ یہ ایک بہت ہی خوبصورت لباس بنا۔ پہنا ہوا بہت ہی پیارا لگا۔
تیسرا لباس میں نے جیسا سوچا وہ بھی ویسا ہی بن گیا۔ کھاڈی سے میرے دل پسند رنگ جو مجھے محمد پہ پہنا بہت پسند ہے۔یعنی سبز ۔۔۔مونگیا سا ۔۔۔اس رنگ کی شرٹ مل گئی۔ نیلی جینز کی پینٹ لے لی۔کھِلتے ہوئے مونگیا رنگ کی شرٹ۔اس کے ساتھ ایک سندھی اجرک جو گھر میں موجود تھی۔ ہمارے ہاں تین عدد دو پلے جوڑ کے بنائی ہوئی سندھی اجرکیں ہیں۔تو اس لباس کے ساتھ سندھی اجرک بہت زبردست لگی۔ یہ بھی بہت خوبصورت لباس تھا اور محمد کو بہت جچا۔ سب نے ان تینوں لباس کو بہت پسند کیا۔ خود محمد کو بھی بہت اچھے لگے۔ اور مجھے اطمینان ہوا کہ جیسا جیسا میں نے سوچا تھا ویسا ہی لباس بن گیا۔
 
میں کپڑے نہیں خریدتا۔ نہ ہی جانتا ہوں کہ کس فنکشن کے لیے کیسے کپڑے ہونے چاہییں۔ :)
پورا شعبہ وزیر اعظم صاحبہ خود ہی چلا رہی ہیں۔ :):):)

بہتر است۔۔کچھ بناوٹ سٹائل پر بات نہیں کرینگے۔۔۔۔

اپنا بھی کم و بیش یہی حال ہے۔ کرتہ شلوار کا کپڑا خریدا جاتا اور وہیں بازار میں درزی کی دکان پر سلائی کے لیے بھی پہنچ جاتا ہے۔ وہاں سے لے آنے کی ذمّہ داری میری ہوتی ہے۔ شرٹس لانے کی ذمّہ داری بھی خواتین پر ہی ہے۔

البتہ پتلون کا کپڑا خود خریدتا اور سلائی کرواتا رہا ہوں اور یہ واحد خریداری بھی تقریباً تین سال سے نہیں ہوئی۔
بہتر است۔۔کچھ بناوٹ سٹائل پر بات نہیں کرینگے۔۔۔۔
اکمل بھائی بناوٹ سٹائل وغیرہ کا کبھی شوق ہی نہیں رہا تو اس بابت سرے سے کوئی معلومات بھی نہیں۔
 
Top