تیرہویں سالگرہ کاونٹ ڈاؤن: فورم پر دو ملین پیغامات کی تکمیل کے اہم سنگِ میل کی جانب پیش قدمی

نئے سرے سے کاپی پیسٹ کردیں گے، اس میں کیا ہے۔

چلیے اگر یوں ہے تو ہمیں منظور ہے! زندگی میں پہلی مرتبہ ہم کاپی پیسٹ کے قائل ہوجائیں گے۔

ہم کاپی پیسٹ کے سخت خلاف ہیں، ہاں اگر کوئی فن پارہ ہمارے ہاتھوں میں آجائے تو اسے توڑ مروڑ کر اسے اپنا بنالیتے ہیں۔ نظم میں تو اسے پیروڈی کہتے ہیں البتہ نثر میں خدا جانے کیا کہتے ہیں! ہمارے ہاتھوں دونوں طرح کے مسخ پاروں کی مثالیں یہیں محفل پر ہی موجود ہیں۔

کاپی پیسٹ؟ چھی چھی!!!
 
زیک

مسافر
اس فورم کو بند کریں گے تو محفلین کی ساری محنت بھی ختم ہو جائے گی کیا؟؟ نئے سرے سے آغاز کرنا پڑے گا؟؟

اللہ نہ کرے بٹیا!!!

کیونکہ اگر ایسا ہوا تو ہم تو بے موت مارے جائیں گے۔ ہماری سب کی سب تحریریں، ساری شاعری، سارے مضامین صرف اور صرف اردو محفل پر محفوظ ہیں۔

ہمارے پاس خود ان کا مکمل ریکارڈ موجود نہیں!

سوچتے ہیں، جب ضرورت
محسوس ہوئی، یکبارگی محفل میں جھانک لیں گے۔ اور کیا!!!
انٹرنیٹ سے ویب پیجز اور مواد روز مٹتا رہتا ہے۔ اس ہر انحصار اچھا نہیں۔ اگر ابن سعید سے پوچھیں گے تو وہ پورا تھیسس لکھ کر بتائیں گے۔

بہرحال کوشش یہی ہوتی ہے کہ اردو ویب پر تمام مواد قائم و دائم رہے اور خیال ہے کہ آئندہ بھی رہے گی
 
عثمان

محفلین
چلیے اگر یوں ہے تو ہمیں منظور ہے! زندگی میں پہلی مرتبہ ہم کاپی پیسٹ کے قائل ہوجائیں گے۔

ہم کاپی پیسٹ کے سخت خلاف ہیں، ہاں اگر کوئی فن پارہ ہمارے ہاتھوں میں آجائے تو اسے توڑ مروڑ کر اسے اپنا بنالیتے ہیں۔ نظم میں تو اسے پیروڈی کہتے ہیں البتہ نثر میں خدا جانے کیا کہتے ہیں! ہمارے ہاتھوں دونوں طرح کے مسخ پاروں کی مثالیں یہیں محفل پر ہی موجود ہیں۔

کاپی پیسٹ؟ چھی چھی!!!
آپ فن پاروں کی بجائے محض ان کی پیروڈیز کو کاپی پیسٹ کر لیا کریں۔
 
فہد اشرف

محفلین
اللہ نہ کرے بٹیا!!!

کیونکہ اگر ایسا ہوا تو ہم تو بے موت مارے جائیں گے۔ ہماری سب کی سب تحریریں، ساری شاعری، سارے مضامین صرف اور صرف اردو محفل پر محفوظ ہیں۔

ہمارے پاس خود ان کا مکمل ریکارڈ موجود نہیں!

سوچتے ہیں، جب ضرورت
محسوس ہوئی، یکبارگی محفل میں جھانک لیں گے۔ اور کیا!!!
آپ ابھی سے بیک اپ بنا لیں۔
 
زیک

مسافر
اگر فورم بند نہیں کرنا تو بیس لاکھ ہونے پر تمام حذف شدہ لڑیوں کو واپس لایا جا سکتا ہے۔ ممکن ہے اس طرح اچانک مراسلات اکیس بائیس لاکھ ہو جائیں
 
میرا خیال ہے کہ حذف شدہ گنتی میں شمار ہوتے ہیں۔
ابن سعید بھائی بہتر بتا سکتے ہیں۔
 
Top