تیرہویں سالگرہ کاونٹ ڈاؤن: فورم پر دو ملین پیغامات کی تکمیل کے اہم سنگِ میل کی جانب پیش قدمی

جی بالکل! ہر بار بشمول اس مراسلے کے جو درکار مراسلہ جات بتانے کے لیے لکھا ہو گنتی کرتی ہوں. :)
ڈائری میں نوٹ کیجیے۔ ساتھ ساتھ دن، وقت، جگہ، موسم کی صورتحال، درجہ حرارت وغیرہ بھی لکھتی جائیں۔ جب 3 ملین ہونے والے ہوں گے تو 2 ملین مراسلات پورا ہونے کی یادداشتوں کے عنوان سے لڑی بنائیے گا۔
 
عظیم

محفلین
دل چھوٹا کر نے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہمیں بھی 5 مہینے ہوگئے محفل پہ لکھتے لکھتے
پانچ مہینوں میں ماشاء اللہ اچھے خاصے مراسلے کر لیے ہیں آپ نے
یعنی کافی تجربہ کار اور مشہور شریف ہیں آپ۔
یہ نام تھوڑا بڑا ہو جاتا ہے، اور اس طرح تو حمزہ شہباز اور دوسرے بھی تو ہیں
 
ڈائری میں نوٹ کیجیے۔ ساتھ ساتھ دن، وقت، جگہ، موسم کی صورتحال، درجہ حرارت وغیرہ بھی لکھتی جائیں۔ جب 3 ملین ہونے والے ہوں گے تو 2 ملین مراسلات پورا ہونے کی یادداشتوں کے عنوان سے لڑی بنائیے گا۔
نہیں بھئی، تب آپ تین ملین مراسلہ جات مکمل ہونے کی یادداشتوں کے متعلق بھی یہی کہیں گے! :sneaky:
 
زلف کے سر ہونے میں پانچ برس ہی تو اور ہیں بس! وہ حکومت جو ابھی آئی نہیں اس کی مدت پوری ہو کر نئی حکومت کا آنا بیچ میں حائل ہے بس! :)
پانچ برس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نہیں جی۔۔۔ آپ شاید بھول رہی ہیں، صرف 100 دن میں سب کچھ کرنے کا وعدہ ہے۔
 
لیکن ان کے عقیدت مند و پیروکار انھیں اوتار وغیرہ کے درجے پر رکھتے ہیں، سیاستدان تو کبھی بھی نہیں مانا۔
انہیں رکھنے دیں، ہمارا آپ کا کیا جاتا ہے! ہمیں بھی ٹھیک ہونے کی اتنی ہی ضرورت ہے جتنی کہ پورے نظام کو اور یہ ٹھیک ہونا پیروکار بن کر تو نہ ہو پائے گا!
 
انہیں رکھنے دیں، ہمارا آپ کا کیا جاتا ہے! ہمیں بھی ٹھیک ہونے کی اتنی ہی ضرورت ہے جتنی کہ پورے نظام کو اور یہ ٹھیک ہونا پیروکار بن کر تو نہ ہو پائے گا!
اچھا۔۔۔ پھر ان کا ذکر موقوف کرتے ہیں۔
تازہ ترین سکور بتائیے۔
 
سید رافع

محفلین
کیا اس سنگ میل پر ہم محفلین کو ٹاپ 10 بتا سکتے ہیں کہ: (نبیل )

  1. آج تک سب سے زیادہ دیکھے جانے والی 10 لڑیاں کون سی ہیں؟
  2. سب سے زیادہ جوابات کس لڑی میں تھے؟
  3. سب سے زیادہ پر مزاح ریٹنگ کس مراسلے کو ملی؟
  4. دیگر ریٹنگز کس مراسلے کو سب سے زیادہ ملیں؟
  5. سب سے پرانے محفلین کونسے ہیں؟
وغیرہ وغیرہ :)
 
آخری تدوین:

نبیل

تکنیکی معاون
فورم پر کسی زمانے میں pruning کا استعمال کیا جاتا تھا۔ اس سے تیس سے چالیس ہزار مراسلات حذف کیے گئے تھے، جو کہ واقعی موجودہ کاؤنٹ میں شامل نہیں کیے جاتے۔
 
Top