قتیل شفائی پریشاں رات ساری ہے، ستارو تم تو سو جاؤ - قتیل شفائی

فرخ منظور

لائبریرین
پریشاں رات ساری ہے، ستارو تم تو سو جاؤ
سکوتِ مرگ طاری ہے، ستارو تم تو سو جاؤ

ہنسو اور ہنستے ہنستے ڈوبتے جاؤ خلاؤں میں
ہمیں پر رات بھاری ہے، ستارو تم تو سو جاؤ

ہمیں تو آج کی شب پو پھٹے تک جاگنا ہوگا
یہی قسمت ہماری ہے، ستارو تم تو سو جاؤ

تمہیں کیا! آج بھی کوئی اگر ملنے نہیں آیا
یہ بازی ہم نے ہاری ہے، ستارو تم تو سو جاؤ

کہے جاتے ہو رو رو کر ہمارا حال دنیا سے
یہ کیسی رازداری ہے، ستارو تم تو سو جاؤ

ہمیں بھی نیند آجائے گی ہم بھی سو ہی جائیں گے
ابھی کچھ بے قراری ہے، ستارو تم تو سو جاؤ
 

ظفری

لائبریرین
بہت خوب فرخ بھائی ۔۔۔۔ بہت عرصہ بعد یہ غزل پڑھی ۔ اور پھر اس غزل کا جگجیت کا گانا بھی یاد آگیا ۔۔۔۔ اور پھر نہ جانے کیا کیا یاد آگیا ۔ ;)
 

محمد وارث

لائبریرین
شکریہ فرخ صاحب خوبصورت غزل کیلیئے۔

نصرت نے واقعی بہت اچھی گائی ہے اسکے علاوہ یہ غزل کسی پاکستانی فلم کا بھی حصہ ہے اور ظفری بھائی نے تو جگجیت کی آواز میں بھی سن رکھی ہے، لاجواب۔
 

محمداحمد

لائبریرین
ہمیں بھی نیند آجائے گی ہم بھی سو ہی جائیں گے
ابھی کچھ بے قراری ہے، ستارو تم تو سو جائو


بہت عمدہ کلام ہے۔ اور بڑا ہی بے ساختہ ہے۔ پاکستانی گیت تو میں نے بھی سنا ہے اور وہ بھی خوب گایا گیا ہے اس وقت گلوکارہ کا نام زہن میں نہیں ہے۔ کیا اسے جگجیت نے بھی گایا ہے۔۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
بہت شکریہ آپ سب احباب کا اور ظفری بھائی یہ گیت اسی مذموم مقصد کے تحت پوسٹ کیا گیا تھا کہ نہ جانے کیا کیا یاد آجائے- ;)
یہ گیت سب سے پہلے میڈم نورجہاں نے گایا تھا کسی فلم کے لیے کسی اور کا گایا ہوا میں نے نہیں‌ سنا ابھی تک۔
 

مرک

محفلین
اچھا تو آپ کو نیند آ رہی ہے لیکن شاید شاعر بھی تو آپ سے ہی مخاطب ہے :)
جی بلکل اپنے کہا ہے تو ضرور ہونگےِِ۔۔۔
ویسے ایک بات بتاؤں میں ان شاعر کو پرسنالی نہیں جانتی پتہ نہیں وہ کیسے جانتے ہیں مجھے جو مجھ سے مخاطب ہیں؟؟؟
ہی ہی ہی:grin:
 

فاتح

لائبریرین
میں نے کہیں پڑھا تھا کہ شاعر نے اس کلام کی تخلیق کا پس منظر یوں بیان کیا تھا کہ گھر کے صحن میں رات کو فاقے سے لیٹا ہوا تھا اور ستاروں کو تک رہا تھا کہ "ستارو تم تو سو جاؤ" کا خیال ذہن میں آیا اور اس پر بعد میں غزل لکھی۔
 

محمد وارث

لائبریرین
جی بلکل اپنے کہا ہے تو ضرور ہونگےِِ۔۔۔
ویسے ایک بات بتاؤں میں ان شاعر کو پرسنالی نہیں جانتی پتہ نہیں وہ کیسے جانتے ہیں مجھے جو مجھ سے مخاطب ہیں؟؟؟
ہی ہی ہی:grin:

یہ شاعر لوگ بہت خراب ہوتے ہیں یہ کسی کے متعلق کچھ بھی نہیں جانتے لیکن پھر بھی سب کچھ لکھ مارتے ہیں :)
 

فاتح

لائبریرین
یہ شاعر لوگ بہت خراب ہوتے ہیں یہ کسی کے متعلق کچھ بھی نہیں جانتے لیکن پھر بھی سب کچھ لکھ مارتے ہیں :)

اپ کو شاید یاد نہیں اپ بھی ایک شاعر ہیں:grin:

محترمہ! یہی شے، یعنی دل پہ "خرابی" ہزار گزرنا، تو شاعر بنایا کرتی ہے۔ ;)
 

فاتح

لائبریرین
علم میں اضافہ کرنے پہ شکریہ ادا کرتے ھیں نہ کہ سوال جواب:)
شاید آپ نے دیکھا ہی نہیں مگر میں نے سابقہ مراسلے میں شکریہ تو سب سے پہلے ادا کیا تھا۔
اور ہاں "سب سے پہلے" کے بعد نصرت فتح علی خان نے بیڑا غرق کیا ہے اس گیت کا جو مجھے بھول گیا تھا۔:)
 
Top