پاکستان کا لبیک دھرنا

زیک

مسافر
یہ باتیں تو یہودی کرتے ہیں ہٹلر کو تین ملین یہودی کا قاتل سمجھتے ہیں جبکہ ابھی تک یہودی تین ملین نہیں ہوسکے، ہوگئے تو زیونیسٹ۔
یہودی اور قادیانی سن نانم۔
ہالوکاسٹ کا انکار اور ہٹلر سے محبت تو لگتا ہے اسلام کے بنیادی عقائد میں سے ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
میری درخواست ہے کہ اس تھریڈ کو دھرنے کے موضوع پر ہی رکھا جائے۔ اگر عقائد پر بات کرنا مقصود ہے تو اس کے لیے علیحدہ زمرہ جات موجود ہیں۔
 

فاخر رضا

محفلین
دھرنا دینے والوں کے لیڈر بکنے کو تیار، میڈ ان آرمی، فتنہ گر لوگ ہیں. انہوں نے عام انسانوں کا جینا دوبھر کردیا ہے. خدا انہیں غارت کرے. یہ بلیک میلر لوگ کچھ بھی کرسکتے ہیں. مجھے تو ان میں اور ایودھیا کے مسجد گرانے والوں کے لیڈروں میں فرق نہیں لگتا.
لو جی میں نے رخ دوبارہ دھرنے کی طرف موڑ دیا، اب لگ جاؤ بتی کے پیچھے
 

سید عاطف علی

لائبریرین
مذہب تو نام ہی ابہام اور تضاد کا ہے
یہ محض آپ کا نقطہ نظر ہو سکتا ہے۔
مذہب نام ہے یقین کا۔ لیکن اس کا ادراک ہر کسی کو نہیں ہو تا۔
خضر کیوں کر بتائے کیا بتائے ۔ اگر ماہی کہے دریا کہاں ہے۔
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
یہ محض آپ کا نقطہ نظر ہو سکتا ہے۔
مذہب نام پے یقین کا۔ لیکن اس کا ادراک ہر کسی کو نہیں ہو تا۔
خضر کیوں کر بتائے کیا بتائے ۔ اگر ماہی کہے دریا کہاں ہے۔
اپنے کی بجائے دوسرے مذاہب کو دیکھیں ان میں آپ کو ہزارہا ابہام، تضادات اور غلطیاں نظر آئیں گی
 

الف نظامی

لائبریرین
جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلی علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ اسلام و پاکستان سے محبت کرنے والوں کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے ۔ عالمی قوتیں دینی و نظریاتی طاقت کو بکھیرنا چاہتی ہیں ۔ اسلام کے نام پر بننے والے ملک میں سیکولر ازم کی کوئی گنجائش نہیں ۔ پاکستان کا اسلامی تشخص امریکہ کو وارا نہیں کھاتا ۔ غلامان رسول غلبہ اسلام کے لئے اپنے اختلافات بھلا کر متحد ہو جائیں ۔سیکولر اور قادیانی لابی کی اسلام و پاکستان مخالف سازشیں ناکام بنائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے ادارہ تعلیمات اسلامیہ میں دینی و روحانی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
علامہ پیر سید ریاض حسین شاہ نے مزید کہا کہ حضور نبی کریم کی سیرت طیبہ ہدایت و راہنمائی کا سرچشمہ ہے ۔ رحمت عالم نے عدل و انصاف پر مبنی معاشرہ قائم کیا ۔ ہمارے حکمران قرآن کو منشور بنائیں ۔ پاکستان میں بیرونی مداخلت ختم ہونی چایئے ۔ دینی قائدین صوفیاء کا طرز عمل اختیار کریں ۔ سنجیدگی اور متانت کے ساتھ نظام مصطفے کے لئے جدوجہد تیز تر کرنے کی ضرورت ہے ۔ علماء نظام مصطفے کی حمایت کے لئے قوم کو تیار کریں ۔ نظام مصطفے کی حامی قوتیں متحد ہو کر ناقابل تسخیر طاقت بن سکتی ہیں ۔
 

محمد وارث

لائبریرین
ختم نبوت کا ایشو، پاکستان کے آئندہ انتخابات میں ایک اہم ایشو بننے جا رہا ہے، ثبوت کے طور پر یہ تصویر دیکھیے، اے این پی ختم نبوت دفتر کھول رہی ہے:
DQR3pmIVQAA3sru.jpg:large
 

سین خے

محفلین
ختم نبوت کا ایشو، پاکستان کے آئندہ انتخابات میں ایک اہم ایشو بننے جا رہا ہے، ثبوت کے طور پر یہ تصویر دیکھیے، اے این پی ختم نبوت دفتر کھول رہی ہے:
DQR3pmIVQAA3sru.jpg:large

ہو سکتا ہے کہ یہ عمران خان کی دھرنے کی سپورٹ کے بعد مقابلہ برابر کرنے کے لئے کیا گیا ہو۔
 
Top