پورے ملک کو تنگ کرنا۔۔ ہر کام اور مسئلے کا حل جوش سے نہیں ہوتا ہوش سے بھی کوئی کام کرنا چاہیئے۔ پورے ملک میں سٹرائیکس، جلسے جلوس ،بلاک کرنا ہر چیز۔۔۔ کیا ان سب سے پھر مسئلے حل ہوجاتے ہیں؟
میڈیا کی نشریات بحال، شاید اب کسی بھی نیوز چینل سے اس حوالے سے معلومات مل جائیں گی۔۔۔ کہ یہ سب کیوں ہوا۔
خان صاحب کا بویا ہوا دھرنے کا بیج ایسا پھلا پھولا ہے کہ پوری قوم 24-7 "اوئے" اور "دھرنے" کا راگ سنتی ہے۔ اسلام آباد کسی زمانے میں بااختیار اور باحیثیت شہر مانا جاتا تھا لیکن پچھلے چار سالوں سے اسلام آباد اور یہاں کے مکینوں سے زیادہ مجبور اور بے اختیار کوئی نہیں۔
راستے کی بندش اور جتھہ بندی کے زور پر بات منوانا غلط ہے۔ دھرنا دینے والوں کو متعین مقام پر ہی دھرنا دینا چاہیے تھا۔
سننے میں آیا ہے کہ ان کے مقاصد سیاسی نوعیت کے ہیں۔ محسوس بھی یہی ہو رہا ہے۔ الیکشن 2018 کے لئے ہمدردی سمیٹ کر اپنی پوزیشن مضبوط کرنا اصل ہدف ہو سکتا ہے۔
آج لاہور میں ایک قریبی عزیز کی شادی تھی، تین گھنٹے راستے میں خوار ہوتے رہے، ابھی واپس گوجوانوالہ پہنچے ہیں۔ اور اب دھرنے والوں کوایصال ثواب کررہے ہیں۔
بات سے زیادہ اہم معاملہ یہ ہے کہ دو تین ہزار افراد ریاست کی رِٹ کو چیلنج کر رہے ہیں جو کہ بجائے خود تشویش ناک امر ہے۔
زاہد حامد کے استعفیٰ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ After crackdown on Faizabad dharna: Army called out in Islamabad یہ بھی دیکھیں ‘Faizabad protesters have political motives’
امکان ہے کہ زاہد حامد سے استعفیٰ لے لیا جائے Caving in to Faizabad protesters' demand, Law Minister Zahid Hamid decides to resign - The Express Tribune PML-N top brass mulls Hamid’s resignation - Pakistan - DAWN.COM
Reign of terror? یہ آرٹیکل پڑھ کر تو میں حیران ہی ہوں کہ پاکستان کی عقل کو کیا ہو گیا ہے۔ مذہبی دہشتگرد شاید اس قدر طاقتور ہو گئے ہیں کہ کچھ بھی کر سکتے ہیں
سیاست چمکانے کے لئے اللہ تعالی کے جلیل القدر نبی کا نام ملک بھر میں بد امنی پھیلانے کئے استعمال کرنا بدترین درجے کی توہین رسالت ہے، اس توہین رسالت کی سزا پاکستانی توہین رسالت کے قانون کے تحت دی جائے
استعفی دے دیا گیا ہے۔جلد پریس کانفرنس میں دھرنے کے خاتمے کا اعلان کیا جائے گا۔اے آر وائی نیوز کی لائیو کوریج عجیب!!! اس ساری"سیاسی" صورتحال پر تبصرہ کرنے کے لیے الفاظ نہیں ہیں۔