پاکستان عام انتخابات 2018ء ٭ تبصرے، صورتحال، نتائج

سید رافع

محفلین
میں نے ووٹ نہیں ڈالا۔

میں نے ووٹ ڈال دیا۔ بلے کو۔ یہ سوچ کر کہ لوگوں میں ملے جلے رہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایسے ہی تھے، ملے جلے رہتے۔ ساتھ ہی آپ نے ہر نوع کے معاہدے میں حصہ لیا چاہے صلح حدیبہ ہو یا میثاق مدینہ ہو۔ فائدہ ہو گا کہ نہیں ہو گا اسکا پتہ نہیں۔ سوچ یہ تھی کہ اسطرح فوج پروٹیکٹ ہو گی اور اسکے خلاف 126 دن کا دھرنا بھی ہو سکے گا۔ ساتھ ہی ایسی حکومت آئے گی جس کو مذہب سے دلچسپی نہ ہو گی سو سب کی بات سننے کا موقعہ ملے گا۔ ایسی حکومت اسلام کو استعمال نہیں کر پائے گی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دین مذید دھبے لگنے سے محفوظ ہو گا۔ واللہ اعلم
 
واہ جی ذبردست (y)

ہمارے خاندان میں زیادہ تر افراد نے اسپلٹ ووٹ ہی کاسٹ کیا۔ ہر کسی نے ایک ووٹ پاک سر زمین کو ضرور دیا ہے۔

میں نے قومی کے لئے ن لیگ اور صوبائی کے لئے پاک سر زمین کو ووٹ دیا۔
پی ٹی ائی کا کوئی امیدوار نہیں کھڑا آپ کے حلقے میں؟
 
میں ناشتہ کر رہا تھا تو بھائی پہنچ گیا کہ فوراً چلو، میری ڈیوٹی ہے۔ آدھی چائے چھوڑ کر بیگم کو بعد میں آنے کا کہ کر بھائی کے ساتھ چلا گیا۔ پہنچا تو لمبی لائن تھی، جس کی تصویر صبح پوسٹ کی۔ جلدی میں جانے کی وجہ سے موبائل جیب میں ہی رہ گیا تھا۔ گیٹ پر پہنچا تو پولیس والا کہتا ہے کہ چھوڑ کر آئیں۔ بھاگم بھاگ کیمپ پر بھائی کو دے کر واپس آیا، اور اپنی شکل دکھا کر گیٹ سے داخل ہو گیا کہ وہی بندہ ہوں۔
ایک اور دریا کا سامنا تھا منیر مجھ کو
کی مصداق ایک اور لمبی لائن موجود تھی۔ تھوڑا ہی آگے گیا تھا کہ اندر سے ایک بندے نے اعلان کیا کہ جن کے پاس شماریاتی بلاک نہیں لکھا ہوا، وہ بھی لکھوا کر لائیں۔ بڑا سمجھایا کہ اندر بھائی بیٹھا ہے پولنگ ایجنٹ۔ اسے پتا ہو گا۔ مگر وہ نہ مانا۔ چار و ناچار دوبارہ کیمپ پر جا کر شماریاتی نمبر بھی لکھا۔ پھر آ کر دروازے پر شناخت کروائی کہ بھائی ابھی اندر سے ہی آیا ہوں۔ جانے دو۔
ان دو دھکوں میں مزید دس پندرہ بندے آگے جا چکے تھے۔ پھر باری آنے پر عمارت کے اندر داخل ہوا۔ تو ایک کمرے میں پولنگ ایجنٹ بیٹھے تھے اور دس، پندرہ افراد کی لائن یہاں بھی تھی۔ وہ سب کا ووٹ نمبر اور شماریاتی بلاک چیک کر رہے تھے۔ آگے وہی پراسس تھا جو باقی جگہ بھی تھا۔ ووٹ ڈالنے میں اتنا وقت نہ لگا، جتنا لائن میں آگے پیچھے ہونے کی وجہ سے لگ گیا۔
 
انتظامی امور کے حوالے سے کافی بے قاعدگی دیکھنے میں آئی ہے ۔ہمارے گھر کے مردانہ ووٹ تو گھر کے قریبی پولنگ اسٹیشن میں ہی کاسٹ ہوئے ہیں جبکہ بیگم سمیت گھر کی دیگر خواتین کا ووٹ گھر سے کافی دور قائم پولنگ اسٹیشن میں کاسٹ ہوگا ۔ فوجی حضرات پولنگ اسٹیشن میں ووٹر کو مس گائیڈ کر رہے ہیں ۔جو ووٹر لسٹ الیکشن کمیشن کے نمائندوں کے پاس موجود ہے وہ سیاسی جماعت کے نمائندوں کے پاس موجود نہیں اس وجہ سے بھی کافی ووٹر بغیر ووٹ ڈالے اپنے گھروں کو چلے گئے۔
 
حیرت میں زور زور سے سر گھمانے والی سمائیلی o_O

میں نے ووٹ ڈال دیا۔ بلے کو۔ یہ سوچ کر کہ لوگوں میں ملے جلے رہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایسے ہی تھے، ملے جلے رہتے۔ ساتھ ہی آپ نے ہر نوع کے معاہدے میں حصہ لیا چاہے صلح حدیبہ ہو یا میثاق مدینہ ہو۔ فائدہ ہو گا کہ نہیں ہو گا اسکا پتہ نہیں۔ سوچ یہ تھی کہ اسطرح فوج پروٹیکٹ ہو گی اور اسکے خلاف 126 دن کا دھرنا بھی ہو سکے گا۔ ساتھ ہی ایسی حکومت آئے گی جس کو مذہب سے دلچسپی نہ ہو گی سو سب کی بات سننے کا موقعہ ملے گا۔ ایسی حکومت اسلام کو استعمال نہیں کر پائے گی اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دین مذید دھبے لگنے سے محفوظ ہو گا۔ واللہ اعلم
 
یہ مسئلہ تو ایدھر بھی دیکھنے میں آیا تاہم میں نے اسےاُمیدوار کی نااہلی پر معمور کیا تھا-

جو ووٹر لسٹ الیکشن کمیشن کے نمائندوں کے پاس موجود ہے وہ باہر لگے سیاسی جماعت کے نمائندوں کے پاس موجود نہیں اس وجہ سے بھی کافی ووٹر بغیر ووٹ ڈالے اپنے گھروں کو چلے گئے۔
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
انتظامی امور کے حوالے سے کافی بے قاعدگی دیکھنے میں آئی ہے ۔ہمارے گھر کے مردانہ ووٹ تو گھر کے قریبی پولنگ اسٹیشن میں ہی کاسٹ ہوئے ہیں جبکہ بیگم سمیت گھر کی دیگر خواتین کا ووٹ گھر سے کافی دور قائم پولنگ اسٹیشن میں کاسٹ ہوگا ۔ فوجی حضرات پولنگ اسٹیشن میں ووٹر کو مس گائیڈ کر رہے ہیں ۔جو ووٹر لسٹ الیکشن کمیشن کے نمائندوں کے پاس موجود ہے وہ باہر لگے سیاسی جماعت کے نمائندوں کے پاس موجود نہیں اس وجہ سے بھی کافی ووٹر بغیر ووٹ ڈالے اپنے گھروں کو چلے گئے۔

ایسا کیوں ہے بھیا؟ یہاں تو ہمارے پاس پوری تفصیل موجود ہے ووٹرز کی کسر اتنی ہے کہ ہم انہیں دروازے تک لے کر نہیں گئے:) :)
 
Top