امجد اسلام امجد وہ ملال تو کوئی اور تھا

زونی

محفلین
وہ ملال تو کوئی اور تھا





مرے چار سو جو کھلا رہا ،وہ جمال تو کوئی اور تھا
مرے خواب جس میں الجھ گئے، وہ خیال تو کوئی اور تھا
یہاں کس حساب کو جوڑتے
مرے صبح و شام بکھر گئے!
جو ازل کی صبح کیا گیا، وہ سوال تو کوئی اور تھا

جسے تیرا جان کے رکھ لیا، وہ ملال تو کوئی اور تھا




(امجد اسلام امجد)
 

ظفری

لائبریرین
بہت خوب ۔۔۔ لگتا ہے کہ امجد اسلام امجد سے کوئی قصور سرزد ہوگیا ہے ۔ بھتیجی خیر تو ہے ۔ امجد اسلام امجد کو بہت پڑھ رہی ہو آج کل ۔ :grin:
 

زونی

محفلین
بہت خوب ۔۔۔ لگتا ہے کہ امجد اسلام امجد سے کوئی قصور سرزد ہوگیا ہے ۔ بھتیجی خیر تو ہے ۔ امجد اسلام امجد کو بہت پڑھ رہی ہو آج کل ۔ :grin:




نہیں چاچا "خیر" تو پرانے محلے میں رہتا تھا چاچو;)

اس کا جواب کل آ کے دیتی ہوں ، اگر سوال سمجھ آ گیا تو:grin:
 

شمشاد

لائبریرین
لو جی ظفری بھائی آپ کو معلوم ہی نہیں کہ آپ کی بھتیجی اردو میں ایویں میرا مطلب ہے ایم اے کر رہی ہے تو یہ سب اسی کا شاخسانہ ہے۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
بہت دن پہلے یہ نظم پڑھی تھی۔۔۔دوبارہ پڑھ کر اچھا لگا۔۔۔
شیئر کرنے کے لیے بہت شکریہ زونی :)
 
Top