مرد حضرات سے سوال ۔

تیشہ

محفلین
محمود بھائی ابھی طے نہیں ہوا اور نہ ہی الگ سے زمرہ بنا ہے حضرات کے لیے جہاں خواتین کا داخلہ ممنوع ہو۔

:biggrin:

تو فائنلی ،مردوں کی '' بیٹھک '' بن ہی گئی ۔ اب ذرا اس بیٹھک کو شروع بھی کریں ناں ۔۔ مجھے بڑا شوق ہورہا ہے شروع ہو تو میں بھی دیکھوں اس بیٹھک میں کیا باتیں ہوتیں ہیں :party: ،،۔۔
:grin:
 

ماوراء

محفلین
مغل صاحب، یہاں کہیں نہیں لکھا تھا کہ خواتین کا آنا منع ہے۔ ہاں اگر مردوں کا الگ زمرہ ہوا تو وہاں نہیں آؤں گی، یہ تو گپ شپ کا زمرہ ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
لیکن اب ہم نے بنا لیا ہے الگ سے مردوں کا زمرہ اور وہاں پر خواتین کا داخلہ ممنوع ہے۔
 

فخرنوید

محفلین
جب نوجوان تھے تو پڑھ لیا کرتے تھے۔ اب تو زندگی کی کہانی ہی چلتی ہے اور اس میں اپنا کردار چلتا ہے۔
 

مغزل

محفلین
مغل صاحب، یہاں کہیں نہیں لکھا تھا کہ خواتین کا آنا منع ہے۔ ہاں اگر مردوں کا الگ زمرہ ہوا تو وہاں نہیں آؤں گی، یہ تو گپ شپ کا زمرہ ہے۔

میں نے وہ مراسلہ حذف کردیا ہے ۔۔ معذرت ۔۔ ویسے یہاں یہ لکھا گیا تھا ۔ کہ صرف مردو ں کیلیے ۔
آپ کو ناگوار گزرا میں معافی چاہتا ہوں۔ والسلام
 
بھئی تو باقیات کے نام سے ایک دھاگہ کھول کر زنانہ پیغامات اس میں منتقل کر دیے جاتے اور بیٹھک سے باہر کہیں‌رکھ دیا جاتا۔ ورنہ جب بھی بیٹھک میں آئیں گے تو خدشہ سا رہے گا کہ کوئی سن رہا ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
سعود بھائی اب تک جو آ چکے ہیں ان کو رہنے دیں، ایک آدھ دن میں یہ کہیں پیچھے چلے جائیں گے۔
 
پاکستان میں جب والدہ کے لیئے لاتا تھا تب کبھی کبھار اشعار اور ہر دفعہ لطیفے پڑھتا تھا۔۔ خواتین ڈائجسٹ، پاکیزہ اور شعاع :dancing:
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے آج پتہ لگا ہے کہ خواتین کے رسالے بھی پڑھنے کے قابل ہوتے ہیں‌

ہاں ناں ہوتے ہیں ناں۔ مثلاً

۔۔۔۔۔۔۔ وہ نیلی چھتری تانے پیلی دھوپ میں آہستہ آہستہ چل رہی تھی۔ اس کی چھتری کا رنگ اور اس کے جوتوں کا رنگ ایک جیسا تھا۔ اس نے جو پرس کندھے پر لٹکایا ہوا تھا اس کا رنگ بھی میچ کر رہا تھا۔ اس کے موبائیل فون کا کور بھی اسی رنگ کا تھا۔ اور وہ سوچ رہی تھی کہ اگلی دفعہ وہ پیلی چھتری لے گی، اس کے ساتھ ہی اسے خیال آیا کہ پھر بہت کچھ اسے پیلے رنگ کا لینا پڑے گا، لیکن دھوپ، دھوپ کا رنگ کون سا ہونا چاہیے، یہاں آ کر اس کے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت ختم ہو گئی ۔۔۔۔۔۔۔۔ وغیرہ وغیرہ

اتنا کافی ہے یا اور بھی بتاؤں؟
 

قیصرانی

لائبریرین
ان ناولوں کو کچھ عرصہ پڑھا تھا جب طلسم ہوش ربا اور داستان امیر حمزہ کو دو یا تین ہفتوں میں ختم کیا تھا اور اس کے بعد پڑھنے کو کچھ نہ ملا۔ پھر پتہ چل گیا کہ آخری دو عنوان پڑھنا بہتر ہے۔ ناول وغیرہ یا افسانوں‌میں وقت ہی برباد ہوتا ہے :(
 

نایاب

لائبریرین
ان ناولوں کو کچھ عرصہ پڑھا تھا جب طلسم ہوش ربا اور داستان امیر حمزہ کو دو یا تین ہفتوں میں ختم کیا تھا اور اس کے بعد پڑھنے کو کچھ نہ ملا۔ پھر پتہ چل گیا کہ آخری دو عنوان پڑھنا بہتر ہے۔ ناول وغیرہ یا افسانوں‌میں وقت ہی برباد ہوتا ہے :(

السلام علیکم
محترم قیصرانی بھائی
سدا خوش رہیں آمین
طلسم ہوش ربا
داستان امیر حمزہ
کس کردار نے آپ کو متاثر کیا تھا ۔
نایاب
 
Top