بچپن میں کہیں سے ہاتھ لگ جایا کرتے تو ورق گردانی کر لیا کرتے تھے . ان سے دو باتوں کا پتا چلا . ایک تو یہ کہ تمام ماڈل اکٹریسز کو کھانے میں دال چاول پسند ہوتے ہیں اور دوسرا یہ کہ عورتیں اپنے آئیڈیل مرد کے بارے میں کتنا زیادہ سوچتی ہیں ، جوانکو اکثر مونچھوں کے نیچے سے مسکراتا دکھائی دیا کرتا ہے .