مرد حضرات سے سوال ۔

فاتح

لائبریرین
لڑکپن میں بہن کے لیے جب لاتا تھا تو اسے دینے سے قبل شعروں کا انتخاب اور لطیف پڑھ لیا کرتا تھا۔
 
مغزل

محفلین
جہانزیب صاحب یہ اچھا کیا کہ میں بھی یہی سوچ رہا تھا ۔۔
کہ مردودوں ممم میرا مطلب ہے مردوں کیلیے بھی ایسا ایک گوشہ ہو جہاں مرد خواتین پر پابندی لگا کر سکون سے دو چار باتیں کرلیں۔۔
خیر اب آتا ہوں آپ کے سوال کی طرف تو جناب۔۔
میں نے شاید ہی کوئی خواتین کا رسالہ یا ڈائجسٹ ہو جو نہ پڑھا ہو ۔۔
جبھی تو میری زبان قینچی میرا مطلب ہے خواتین کی طرح چلتی ہے۔
ہاں ان سب میں مجھے عمیرہ احمد کے ’’ پیرِ کامل‘‘ صلی اللہ علیہ وسلم نے سب سے زیاد ہ متاثر کیا۔
اس کے بعد میری شادی ہوگئی ۔۔ اور اب ۔۔ خواتین کے ڈائجسٹ تو درکنار ۔۔ خواتین سے ہی خائف ہوں۔
والسلام
 
محمد نعمان

محفلین
میرے پڑھنے کے لیے تو رسالہ ہونا چاہیئے بس :grin:
کونسا رسالہ ہے یہ نہیں دیکھتا :blush:
خواتین کے رسالے بھی پڑھتا ہوں مطلب جو خواتین کے لیے چھاپے جاتے ہیں:)
یہ رسالہ وہ نہیں جو فوجی جوانوں پر مشتمل ہوتا ہے :eek:
 
زین

لائبریرین
پہلی بار نومبر کے مہینے کا پاکیزہ دیکھا اس میں‌ کسی کا افسانہ چھپا تھا،وہ پڑھا ۔
 
مغزل

محفلین
جہانزیب صاحب یہ اچھا کیا کہ میں بھی یہی سوچ رہا تھا ۔۔
کہ مردودوں ممم میرا مطلب ہے مردوں کیلیے بھی ایسا ایک گوشہ ہو جہاں مرد خواتین پر پابندی لگا کر سکون سے دو چار باتیں کرلیں۔۔
خیر اب آتا ہوں آپ کے سوال کی طرف تو جناب۔۔
میں نے شاید ہی کوئی خواتین کا رسالہ یا ڈائجسٹ ہو جو نہ پڑھا ہو ۔۔
جبھی تو میری زبان قینچی میرا مطلب ہے خواتین کی طرح چلتی ہے۔
ہاں ان سب میں مجھے عمیرہ احمد کے ’’ پیرِ کامل‘‘ صلی اللہ علیہ وسلم نے سب سے زیاد ہ متاثر کیا۔
اس کے بعد میری شادی ہوگئی ۔۔ اور اب ۔۔ خواتین کے ڈائجسٹ تو درکنار ۔۔ خواتین سے ہی خائف ہوں۔
والسلام

دیکھا دوستو ۔۔ جیا راؤ ۔۔ سے رہا نہ گیا اورٹوہ لینے آگئیں کہ یہ مرد کیا باتیں بگھار رہے ہیں۔۔:blush::laugh:
 
طالوت

محفلین
تو پھر ہمیں سنجیدگی سے "مرد کارنر" کا مطالبہ کرنا چاہیے تاکہ کہ مردوں کی "پرایویسی" متاثر نہ ہو ۔۔ :)
وسلام
 
شمشاد

لائبریرین
محمود بھائی میں تو کب سے کہہ رہا ہوں کہ خواتین کارنر کی طرح مردوں (میم کے اوپر زبر ہے، کہیں پیش نہ پڑھ لیں) کے لیے بھی کوئی الگ سے پلاٹ لینا چاہیے۔ جہاں خواتین کا داخلہ ممنوع ہو۔ ابھی تک یہی فیصلہ نہیں ہو سکا کہ اس بیٹھک کا نام کیا ہونا چاہیے۔

اب آتے ہیں خواتین کے رسالے کی طرف (جی فوج والا رسالہ نہیں) کاغذ پر لکھائی چھپائی والا رسالہ، تو میں کبھی کبھار اگر کچھ بھی پڑھنے کو نہ ملے تو ایسے کسی ڈائجسٹ یا رسالے میں لطیفے یا تصاویر کے لیے دیکھ لیتا ہوں اور بس۔ ان میں چھپے افسانے وغیرہ بالکل نہیں دیکھتا۔

خواتین کی لکھی ہوئی کتابیں یا ناول پڑھنا اور بات ہے۔ ان میں بانو قدسیہ بھی بہت اچھا لکھنے والی ہیں۔ عصمت چغتائی بہت اچھا لکھتی تھیں۔ اور بھی بہت ہیں۔
 
Top