چوتھی سالگرہ محفل کی چوتھی سالگرہ مبارک ہو

الف عین

لائبریرین
آج یکم جولائی ہے اور میں رات کو ہی اس تانے بانے کی امید کر رہا تھا، بہر حال قرعۂ فال بنامِ منِ دیوانہ زدند۔۔۔۔
ہم سب کو محفل کی سالگرہ بہت بہت مبارک ہو، بطور خاص نبیل، زکریا، جہانزیب، اور وہ کہاں ہیں خود ساختہ بابائے اردو قدیر رانا؟؟؟
بلا شبہہ اردو کی ترویج میں اس فورم کا بہت بڑا رول ہے۔ اردو کمپیوٹنگ کی تاریخ یاہو اردو گروپ اور اردو محفل کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتی۔
ایک بار پھر مبارک۔۔۔۔۔
تعبیر پٹاخے وٹاخے چھوڑو بھئی، ماورا تو شاید مصروف ہیں، اس وقت تو سو رہی ہوں گی؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
بہت شکریہ اعجاز اختر صاحب۔ سالگرہ کی تقریبات کا آغاز انشاء اللہ جلد ہی ہو جائے گا۔
 
میں خود انتظار کر رہا تھا کہ نبیل بھائی اور/یا زکریا بھائی کی طرف سے حرف آغاز ائے اور ہنگامے شروع کئے جائیں۔

در اصل معیاری وقتوں کا فرق پٹاخہ بازی کے صحیح وقت کا تعین نہیں ہونے دیتا۔
 
ہا ہا ہا ہا ہا

نبیل بھائی یہاں جاوا اسکرپٹ فلٹر نہ ہوتی تو ایک عدد کاؤنٹ ڈاؤن اسکرپٹ لکھ کر تو پوسٹ کر ہی چکا ہوتا۔ اور یہان مین لینکس سے فلیش مووی بنا نہیں سکتا ورنہ ایسے ہی کچھ کر لیتے۔
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
میری طرف سے بھی سب چھوٹوں ،، بڑوں کو مبارک ہو،،:dancing::dancing::dancing::dancing::dancing::dancing::dancing::dancing:
میں نے محفل کو سالگرہ کی مبارک باد دے دی ہے اگر محفل نے مجھے مبارک باد نہ دی میری سالگرہ کی تو میں روٹھھھھھ جاؤںںںںںںں نگی۔۔۔۔۔۔
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترم اراکین و منتظمین کرام محفل اردو
آپ سب کو محفل اردو کی چوتھی سالگرہ مبارک ہو ۔
اللہ کرے سدا سجا رہے یہ محفل اردو کا چمن ۔
0001%20salgira.gif

نایاب
 

نایاب

لائبریرین
میری طرف سے بھی سب چھوٹوں ،، بڑوں کو مبارک ہو،،:dancing::dancing::dancing::dancing::dancing::dancing::dancing::dancing:
میں نے محفل کو سالگرہ کی مبارک باد دے دی ہے اگر محفل نے مجھے مبارک باد نہ دی میری سالگرہ کی تو میں روٹھھھھھ جاؤںںںںںںں نگی۔۔۔۔۔۔

السلام علیکم
محترمہ ناعمہ عزیز بہنا
سدا ہنستی مسکراتی رہیں آمین
بھائیوں کے ہوتے بہن رو کیسے سکتی ہے ۔
ابھی آپ کی سالگرہ کا اعلان نہیں ہوا ۔
جیسے ہی اعلان ہو گا ہم سب دل سے آپ کو مبارک باد دے کر
آپکی سالگرہ منائیں گے ۔ چاکلیٹ کیک کے ساتھ ۔
سو ہنس دیں اب آپ ۔
نایاب
 

باذوق

محفلین
السلام علیکم !
میری جانب سے بھی اہلِ محفل کو چوتھی سالگرہ مبارک ہو !!
بطور خاص نبیل اور زیک کا شکریہ اور مستقبل کے لئے نیک تمنائیں !!
 

کاشفی

محفلین
السلام علیکم ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میری طرف سے بھی سب کو بہت بہت مبارک ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ سالگرہ۔۔بہت بہت مبارک۔۔۔

اللہ رب العزت اس محفل کو قائم و دائم رکھے۔۔اور اسے دن دوگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے ۔۔یہاں کے سب ہی ارکان بہت ہی پُر خلوص اور پیار و محبت کرنے والے ہیں۔۔۔خاص طور پر خواتین اور لڑکیاں بہت ہی انوسینٹ ہیں۔۔۔۔۔ اللہ رب العزت سب کو خوش و خرم رکھے۔۔۔۔آمین۔۔

اور آخر میں متحدہ عرب امارات میں رہنے والے تمام اہل بزم کی طرف سے اردو محفل کو سالگرہ بہت بہت مبارک ہو۔۔۔
 
Top