محفل فورم کے نئے سیٹ اپ پر آپ کی تجاویز اور شکایات!

الف عین

لائبریرین
پچھلے دو دن، ایک ہفتہ وغیرہ پوسٹس کو دیکھنے کا کوئی طریقہ نظر نہیں آ رہا۔ لگتا ہے کہ ہر فورم میں الگ الگ داخل ہو کر یہ ڈراپ داؤن دیکھنا پڑے گا جس میں آخری دن سے لے کر آخری سال تک کی پوسٹس کو سیکھنے کا مینو ہے۔ لیکن مکمل اردو محفل میں کس طرح دیکھا جائے؟؟ مجھے ابھی پچھلے دو دن کی پوسٹس دیکھنی تھیں۔ کچھ علاج اس کا بھی اے چارہ گرو ہے کہ نہیں؟
 

زیک

مسافر
آج کی پوسٹس دیکھنے کا ربط تو اوپر آسان روابط میں موجود ہے۔ زیادہ دنوں کی کا طریقہ کچھ کرتے ہیں۔
 
کچھ تجاویز

محفل کا نیا سیٹ اپ بہت اچھا لگ رہا ہے اور یہ منتقلی بہت ہی اچھی رہی ہے ، خصوصیت سے جس کامیابی سے وی بی کو اردوایا ہے وہ متاثر کن ہے ۔ ۔ ۔

کچھ تجاویز و خیالات:

۔ تلاش کے صفحے پر کپاچا بہت مشکل ہوتا ہے، کیا کسی سیٹنگ کے ذریعے کسی قدر آسان کیا جا سکتا ہے تاکہ کم از کم انسان تو اسے حل کر سکیں

۔ اردو محفل سے اپنی سائٹ جوڑنے کے سابقہ کوڈ میں لوگو یہاں پڑا تھا:

http://www.urduweb.org/mehfil/linkdb/images/logo_urdumehfil_88a.gif

اگر ممکن ہو تو یہاں رکھ دیں، کئی سائٹوں نے آپ سے لنک بنا رکھا تھا

۔ کمبو اور ایسی جگہیں جہاں فونٹ بہت چھوٹا ہو جاتا ہے وہاں تاہوما کا استعمال کریں اس سے پروفیشنل لُک ملتی ہے۔ ملاحظہ کریے :

http://www.computingpk.com/forums/

۔ ترجمے پر بھی کچھ توجہ کرنے کی ضرورت ہے، جو کچھ جگہ کنفیوزنگ ہے، جیسے ۔ ۔ ۔

نہیں آپ جدید موضوع پوسٹ کرسکتے ہیں
 

نبیل

تکنیکی معاون
شارق، آپ کی تجاویز کا بہت شکریہ۔

وی بی کے ترجمہ پر ابھی کافی کام کی ضرورت ہے۔

آپ نے کنٹرول کے سٹائلز میں فونٹ تبدیل کرنے کی جو تجویز پیش کی ہے، میں اس پر بھی عمل کروں گا۔

میں نے اردو محفل کا لوگو پرانی لوکیشن پر رکھ دیا ہے، اگرچہ اب یہاں لنکس ڈیٹابیس باقی نہیں رہی ہے۔

میری معلومات کے مطابق فورم کی سرچ میں captcha کی ضرورت صرف گیسٹ یوزرز کو پڑتی ہے۔ لاگ ان ہونے کے بعد نارمل سرچ کی جا سکتی ہے۔ لیکن captcha کے متعلق آپ کی بات درست ہے کہ یہ کافی کنفیوزنگ ہے۔ میری نظر میں اس کو رپلیس کرنے کے لیے ایک موڈ ہے جس میں امیج سے پڑھنے کی بجائے کسی سادہ سے رینڈم سوال کا جواب دینا ہوتا ہے۔ میں کوشش کروں گا کہ وہ موڈ جلد انسٹال کر دوں۔
 

ساجداقبال

محفلین
مجھے تو دو مسئلے درپیش ہیں فی الوقت، ایک جس کا امن نے بتایا یعنی ویب پیڈ میں پیغام لکھتے ہوئے بریکٹس کی دونوں کیز سے ایک ہی بریکٹ ٹائپ ہوتی یعنی ((۔
دوسرے ایڈیٹر میں نفیس نستعلیق فونٹ‌اپلائی کرنے پر بی بی کوڈ میں نفیس نستعلیق کا نام غلط ہو جاتا ہے جس سے فونٹ اپلائی نہیں ہوتا۔ بجائے Nafees ایڈیٹر میں Nafeed لکھا جاتا ہے۔ توجہ نہ دی جائے تو ایسے ہی سیو ہو جاتا ہے۔ کچھ پوسٹس اور دستخط کیساتھ اسی وجہ سے صحیح فونٹ‌نظر نہیں‌آرہا۔
 
ایک اور مسئلہ
تلاش میں چاہے کتنا ہی لمبا لفظ لکھ لیں ذیل کا جواب ملتا ہے۔
The search term you specified (ٹوٹ) is under the minimum word length (4) and therefore will not be found. Please make this term longer.
If this term contains a wildcard, please make this term more specific.

یہ مسئلہ میرے ساتھ بھی کئی بار پیش آیا ہے اور اسے ٹھیک کرنے کی فوری ضرورت ہے کیونکہ بہت سے ممبران تلاش کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

فورم میں ویب پیڈ نہیں بلکہ اوپن پیڈ استعمال ہو رہا ہے۔ اس میں بریکٹس ٹھیک ٹائپ ہو رہی ہیں۔ ()

نفیس نستعلیق کے نہیں بلکہ نفیس ویب نسخ کے سپیلنگ غلط تھے۔ وہ بھی میں نے درست کر دیے ہیں۔

تلاش کو میں چیک کرتا ہوں۔

والسلام
 

ساجداقبال

محفلین
نبیل بھائی میں فائرفاکس استعمال کر رہا ہوں اور اسمیں صحیح نہیں لکھی جارہی بریکٹ۔ آپ نے فائرفاکس پر چیک کیا؟‌
 

محمد وارث

لائبریرین
میں فائر فاکس اور ایکسپلورر دونوں ہی استعمال کرتا ہوں، بریکٹس ٹھیک لگ رہی ہیں دونوں میں۔

۔
 

باسم

محفلین
تھریڈ کا عنوان تبدیل کرنے پر بھی وہی نظر آتا ہے
اگر چہ کھولنے پر تبدیل نظر آتا ہے
یہ خوبی ہے یا خامی
 

الف عین

لائبریرین
عنوان تبدیل کیا ہی نہیں جا سکتا۔ یہ عرصہ پہلے میں کہہ چکا ہوں۔ جہاں میری دونوں کتابیں الگ الگ عنوانات میں پوسٹ ہو گئی ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
دراصل وی بلیٹن کی بعض معاملات میں فلاسفی بالکل مختلف ہے۔ اس کا اس وقت پتا چلتا ہے جب کوئی پرابلم سامنے آتی ہے۔ وی بلیٹن میں کوئی نیا تھریڈ شروع کرنے کے بعد اس کا ٹائٹل صرف ایک مقررہ مدت تک تبدیل کیا جا سکتا ہے۔ اس وقت یہ مدت 5 منٹ پر سیٹ ہے۔ یعنی آپ نیا تھریڈ پوسٹ کرنے کے بعد 5 منٹ کے اندر اس کا ٹائٹل بدل سکتے ہیں۔ ;) اس کو تبدیل کرنے کے لیے مجھے اس مدت کو بڑھانا پڑے گا۔ لیکن میں اس مدت کو جتنا بھی بڑھا دوں، یہ لامتناہی نہیں ہو سکتی۔ :( بائی دا وے آپ کو جس تھریڈ کا عنوان تبدیل کروانا ہو، اس کے لیے آپ منتظمین سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
 

الف عین

لائبریرین
میں نے اگلے دن ہی اس طرف منتظمین کی توجہ دلائی تھی لیکن مایوسی ہوئی۔ میں اردو شاعری میں اپنی دونوں کتابوں کے تھریڈس کے عنوانات Interchange کرنا چاہتا ہوں۔ تحریرِ آب زر کو اپنی برہنہ پائی پر ۔
اور
اپنی برہنہ پائی پر
کو
تحریرِ آبِ زر
 

الف عین

لائبریرین
مزید یہ مشاہدہ ہوا ہے کہ اگر میں ورڈ سے نفیس ویب نسخ کا متن کاپی پیسٹ کروں تو مجھ کو اسی فانٹ میں نظر آتا ہے لیکن بعد میں یہ پوسٹ ایرئل فانٹ میں نظر آتی ہے اپ لوڈ ہونے کے بعد۔ کچھ ایسا نظم ہو کہ یہ پیسٹ بھی Rich textمیں کرے تو کیا بات ہے، ورنہ پہلے کی طرح ڈیفالٹ فانٹ اردو نسخ اہشیا ٹائپ میں ہو
 

نبیل

تکنیکی معاون
میں نے اگلے دن ہی اس طرف منتظمین کی توجہ دلائی تھی لیکن مایوسی ہوئی۔ میں اردو شاعری میں اپنی دونوں کتابوں کے تھریڈس کے عنوانات Interchange کرنا چاہتا ہوں۔ تحریرِ آب زر کو اپنی برہنہ پائی پر ۔
اور
اپنی برہنہ پائی پر
کو
تحریرِ آبِ زر


اعجاز اختر صاحب، ہمیں بھی ابھی پتا چلا ہے کہ تھریڈ کا عنوان کیسے بدلتے ہیں۔ میں یہ عنوان تبدیل کر دیتا ہوں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
مزید یہ مشاہدہ ہوا ہے کہ اگر میں ورڈ سے نفیس ویب نسخ کا متن کاپی پیسٹ کروں تو مجھ کو اسی فانٹ میں نظر آتا ہے لیکن بعد میں یہ پوسٹ ایرئل فانٹ میں نظر آتی ہے اپ لوڈ ہونے کے بعد۔ کچھ ایسا نظم ہو کہ یہ پیسٹ بھی Rich textمیں کرے تو کیا بات ہے، ورنہ پہلے کی طرح ڈیفالٹ فانٹ اردو نسخ اہشیا ٹائپ میں ہو

اعجاز اختر صاحب، فی الحال تو رچ ٹیکسٹ ایڈیٹر میں یہ سہولت شامل نہیں ہے۔ آپ کو خود سے فارمیٹنگ اپلائی کرنا ہوگی۔
 
تین حرف

جناب وہ تلاش خانے میں فی لفظ تین سے زیادہ حروف کی قدغن کا بھی کچھ کیجیے ۔ ۔ ۔ اردو تو تین حروف میں کیا کچھ بیان کر جاتی ہے ۔ ۔ ۔ فاروق صاحب نے کسی دھاگے پر صدف کا کوڈ ڈالا تھا اس کی تلاش میں یہ مسئلہ درپیش ہوا اور تب اس کی سنگینی کا کماحقہ ادراک ہوا ۔ ۔ ۔ تلاش نہ کرسکنے والے بہت سے لوگ بورڈ پر تین حرف بھیج رہے ہوں گے :)
 

زیک

مسافر
شارق: ڈیفالٹ 4 حروف کم از کم کی تلاش کا تھا۔ میں نے اسے تبدیل کر کے 3 کر دیا ہے۔
 
شکریہ

شارق: ڈیفالٹ 4 حروف کم از کم کی تلاش کا تھا۔ میں نے اسے تبدیل کر کے 3 کر دیا ہے۔

بہت شکریہ جناب، اس سے خاصی سہولت ہوجائے گی ۔

ایک چیز جو میں نے ابھی نوٹ کی اور خوشی ہوئی وہ یہ کہ پچھلے بورڈ (phpbb) کے تمام روابط جو گوگل و دیگر جستجو گروں نے انڈیکس کیے تھے وہ نئے بورڈ پر بھی درستگی سے چل رہے ہیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جی شارق، زکریا نے پرانے پیغامات کے روابط کو ری ڈائریکٹ کرنے کا سسٹم بھی شامل کر دیا تھا۔
 
Top