محفل فورم کے نئے سیٹ اپ پر آپ کی تجاویز اور شکایات!

امن ایمان

محفلین
امن، آپ پلیز اپنے انٹرنیٹ سروس پرووائیڈر کو اس پرابلم کے بارے میں بتائیں۔ اس وقت فورم پر یا ہمارے ویب سرور پر کوئی ایسا مسئلہ نہیں ہے جس کی وجہ سے پیج کی لوڈنگ سلو ہو جائے۔

میں دراصل monthly payment کرچکی ہوں۔۔اس لیے اب ان صاحبان سے رابطہ کرنا ناممکنات میں سے ہوگا۔ :w پیج کی لوڈنگ آج بھی سلو ہے لیکن بہرحال کل اور پرسوں سے کچھ بہتر ہے۔ میں isp والوں سے بات کروں گی۔۔اگر مسئلہ ان کے اینڈ پر ہے تو آپ کو بتادوں گی۔
 

امن ایمان

محفلین
امن! اس سٹیٹس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ آپ کا نیٹ ورک کارڈ زیادہ سے زیادہ 100 میگا بٹس فی سیکنڈ کی رفتار سے ڈیٹا بھیج یا وصول کر سکتا ہے۔
اگر آپ اپنے براڈ بینڈ کی رفتار معلوم کرنا چاہتی ہیں تو اس کے لیے کافی بینڈ وڈتھ مانیٹر آن لائن دستیاب ہیں۔ ایک ایسا ہی مانیٹر یہ بھی ہے۔

اردو ویب کے صفحات تاخیر سے کھلنے کی وجہ سمجھ نہیں آ‌رہی لیکن آپ ٹیمپوریری انٹرنیٹ فائلیں اور کوکیز خالی کر کے دیکھیے شاید کچھ فرق پڑ جائے۔

فاتح آپ کا بہت شکریہ۔۔میں نے ابھی اس لنک سے بینڈ وڈتھ سیپڈ دیکھی ہے اور وہ ہے۔۔

Your current bandwidth reading is
48.10kbps
اب نیٹ والے کا کچھ کرنا ہی پڑے گا :g

میں نے ساری کیشے خالی کی ہے۔۔ مجھے خود بے پناہ حیرت ہے کہ صرف اور صرف اردو ویب کا پیج نہیں ٹھیک نہیں کھلتا باقی سب ٹھیک ہے۔

اعجاز چاء میں پوچھوں گی۔۔بس دعا کریں کہ وہ بندہ مجھے مل جائے۔ جب بھی کام پڑے تو وہ غائب ہوجاتا ہے۔ موبائل اس کا بند ہوتا ہے۔ بس مجھے یہ تسلی ہوگئی ہے کہ اردو ویب کی طرف سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔۔جو بھی ہے یہ نیٹ والے کا فالٹ ہے۔
 

امن ایمان

محفلین
کسی نے سچ کہا ہے بےوقوفی کی کوئی حد نہیں ہوتی۔۔:s میں پچھلے آدھے گھنٹے سے موذیلا ڈاؤنلوڈ کرنے میں لگی ہوئی تھی لیکن پھر یاد آیا آنلائن ڈاؤنلوڈنگ isp کی طرف سے restricted ہے۔ کمپیوٹر ٹرن آف کرنے سے پہلے ایک دم شیرڈ سافٹ ویر فولڈر کا خیال آیا ۔۔جو ان لوگوں نے یوزرز کو دیا ہوا ہے تو وہاں موذیلا منحوس موجود تھا aas
اب میرے پاس بخیر وعافیت موذیلا فائر فاکس موجود ہے۔۔اس سے اردو ویب بھی نارمل پیجیز کی طرح لوڈ ہورہا ہے۔ لیکن ابھی پھر ایک مسئلہ ہے وہ یہ کہ فونٹس بہت دھندلا نظر آرہاہے۔۔۔اور ابھی میں اندازے سے پوسٹ لکھ رہی ہوں کیونکہ پوسٹ ایڈیٹر میں فونٹ کا سائز زیرو بلکہ -0 ہے۔ :(
اب کیا کروں؟
 

الف عین

لائبریرین
ہاں یہ تو وی بلیٹن میں اپ گریڈ کے بعد مسئلہ مجھے بھی ہے۔ فانٹ اور وہ بھی ارو نسخ ایشیا ٹائپ یوں بھی چھوٹا ہوتا ہے، اور میں بھی اندازے سے ہی ٹائپ کرتا ہوں۔ اسی باعث مزید غلطیاں ہوتی ہیں۔
براؤزرس کی تعداد سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ میرے پاس اس وقت بھی پانچ براؤزرس ہیں، علاوہ اردو اوپیرا کے جسے اس وقت استعمال نہیں کر رہا۔ اوپیرا، فائر فاکس، سی منکی اور فلاک کھلے ہوئے ہیں اس وقت۔ اور ہاں انٹر نیٹ اکسپلورو بھی۔ کم بخت ہمارے آئی ایس پی کا لاگ ان پیج کسی اور براؤزر پر ایرر ہی دیتا ہے۔ اس میں صرف سائن کرتا ہوں اور لاگ آف۔
 

امن ایمان

محفلین
ہاں یہ تو وی بلیٹن میں اپ گریڈ کے بعد مسئلہ مجھے بھی ہے۔ فانٹ اور وہ بھی ارو نسخ ایشیا ٹائپ یوں بھی چھوٹا ہوتا ہے، اور میں بھی اندازے سے ہی ٹائپ کرتا ہوں۔ اسی باعث مزید غلطیاں ہوتی ہیں۔
براؤزرس کی تعداد سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ میرے پاس اس وقت بھی پانچ براؤزرس ہیں، علاوہ اردو اوپیرا کے جسے اس وقت استعمال نہیں کر رہا۔ اوپیرا، فائر فاکس، سی منکی اور فلاک کھلے ہوئے ہیں اس وقت۔ اور ہاں انٹر نیٹ اکسپلورو بھی۔ کم بخت ہمارے آئی ایس پی کا لاگ ان پیج کسی اور براؤزر پر ایرر ہی دیتا ہے۔ اس میں صرف سائن کرتا ہوں اور لاگ آف۔

چاء یہ تو عجیب مشکل میں پھنس گئی ہوں۔۔۔اچھی بھلی زندگی (نیٹ لائف( smooth چل رہی تھی ۔۔پتہ نہیں کس کی نظر لگ گئی۔ میں نے کبھی کوئی اور براؤزر استمعال نہیں کیا نا اس لیے مجھے نہیں پتہ تھا۔:s
ابھی ایکسپلورر پیج نہیں کھول رہا اور موزیلا مجھے عینک لگوا دے گا۔ :w
 

الف عین

لائبریرین
اگر اردو کی بورڈ ہے تمھارے پاس تو اوپیرا بھی بہتر ہے۔ اس میں ڈیفالٹ سکرپٹ کام نہیں کرتی جو تم انگریزی کی بورڈ رکھتے ہوئے اردو میں ٹائپ کر سکو، لیکن اگر اردو کی بورڈ ہے تو تم اسی اپنے پسندیدہ کی بورڈ کے مطابق ٹائپ کر سکتی ہو۔
لیکن نبیل، فانٹ سائز کا کچھ کرو۔ کیا اب بھی پروفائل میں مکمل فانٹ بدلا جا سکتا ہے کہ ہم اسے نفیس ویب نسخ یا پاک نستعلیق ہی کر دیں؟؟
 
کسی نے سچ کہا ہے بےوقوفی کی کوئی حد نہیں ہوتی۔۔:s میں پچھلے آدھے گھنٹے سے موذیلا ڈاؤنلوڈ کرنے میں لگی ہوئی تھی لیکن پھر یاد آیا آنلائن ڈاؤنلوڈنگ isp کی طرف سے restricted ہے۔ کمپیوٹر ٹرن آف کرنے سے پہلے ایک دم شیرڈ سافٹ ویر فولڈر کا خیال آیا ۔۔جو ان لوگوں نے یوزرز کو دیا ہوا ہے تو وہاں موذیلا منحوس موجود تھا aas

:eek:
بہت خوب جی!
 

امن ایمان

محفلین
آف ٹاپک کے لیے معذرت۔۔لیکن یہاں میرے مسئلے مسائل کا حل مجھے مل رہا ہے۔۔اس لیے پھر یہاں ہی ایک بات پوچھ رہی ہوں۔۔۔:s

میرا نیٹ پاگل ہوگیا ہے یا میں خود۔۔ابھی یہ ٹھیک سے پتہ نہیں چلا۔۔:w میں رات کو کمپیوٹر بند کرکے بھی صبح کھولوں تو مجھے موزیلا اور ایکسپلورر فریش پیج نہیں دیکھاتا۔۔۔میں نے کیشے یا whatever سب کچھ ڈیلیٹ بھی کیا ہے۔۔مجھے میرے بلاگ پر فریش کمنٹس، بھی نہیں نظر آتے۔۔پلیزززززز اس کا کوئی حل بتا دیں۔

اعجاز چاء۔۔>>>گائیڈ کرنے کا بہتتتت شکریہ لیکن ابھی فائر فوکس ہی میری توقع پر پورا نہیں اترا۔۔۔لگتا ہے نیٹ پر آنے کے دن اب تھوڑے رہ گئے ہیں۔۔۔سارا موڈ خراب ہوجاتا ہے ان مسائل کی وجہ سے۔ :mad:

آپ تو نیٹ کی سیپیڈ کچھ بہتر لگ رہی ہے۔
 

رند

محفلین
السلام علیکم
جناب اتنی زیادہ تجاویز وہ آراء کہ پورے بارہ صفحات بھر دیے چلو اچھا کیا میں نے ابھی صرف پہلا صحفہ ہی پڑھا میں اس بارے میں یہ کہوں کہ فارم کی نئی ہیت مجھ کو بے حد پسند آئی ہے خاص طور پر اب میں یہ فارم موزیلا فائر فاکس پر بھی استعمال کرسکتا ہوں بس اسی پیش رفت کا ہی کوئی جواب نہیں اس کے لیے میرے دل سے دعا نکلتی ہے میں نے اسی سلسلے میں ایک نیا مضمون بھی لکھا ہے جس کا لنک درجہ زیل ہے
http://www.urduweb.org/mehfil/showthread.php?t=8594
 

امن ایمان

محفلین
مجھے کچھ دن سے سائیڈ بار میں کوئی بھی اسمائلی نہیں نظر آرہی ہے۔۔نہ ڈیفالٹ۔۔نہ میری اپ لوڈ کی ہوئیں۔۔۔کیا یہ مسئلہ صرف میرے ساتھ ہے یا یونیورسل ہے۔۔۔؟
 
میرے ہاتھ ایک افسانہ لگا تھا ان۔پیج کا۔ سوچا اسے یونیکوڈ میں ڈھال کر پیش کردوں۔۔۔ اس کے علاوہ کبھی کوئی تحریر پسند آتی ہے تو اس پر اتتتتتتےےےےےےے سارے لوگ تبصرہ کررہے ہوتے ہیں اور میں حسرت بھری نگاہوں سے دیکھتا رہتا ہوں۔ ابھی شعیب سعید شوبی نے ایک اردو کارٹون گیم پیش کیا تھا، میں کچھ پوچھ بھی نہیں سکا اس بارے میں۔۔۔۔۔ :mad:
 

نبیل

تکنیکی معاون
عمار، میں یہ وضاحت کر چکا ہوں کہ لائبریری فورمز پر صرف لائبریری ٹیم کے ارکان پوسٹ کر سکتے ہیں، البتہ تبصرے والی فورم پر تمام رجسٹرڈ ارکان پوسٹ‌ کر سکتے ہیں۔ بہرحال میں نے تمہیں لائبریری ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔ اب تم لائبریری فورمز پر پوسٹ کر سکتے ہو۔
 

فاتح

لائبریرین
لائبریری ٹیم کا رکن بننے پر مبارک ہو عمار!

اب آپ سب سے پہلا اپنا شعری مجموعہ رکھ دیں لائبریری میں۔
 
بہت بہت شکریہ نبیل بھیا!
فاتح بھائی! میرا شعری مجموعہ تو کوئی ہے ہی نہیں۔۔۔۔۔ :( اصلاح مکمل ہوجائے، پھر دیکھیں گے۔۔۔۔ ;) تب تک آپ اپنا شعری مجموعہ تیار کریں۔۔۔!
 
Top