محفل فورم کے نئے سیٹ اپ پر آپ کی تجاویز اور شکایات!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

اب جبکہ محفل فورم کی وی بلیٹن فورم سوفٹویر پر منتقلی مکمل ہو گئی ہے، ہمیں اس نئے سیٹ اپ کے بارے میں آپ کی آراء کا انتظار ہے۔ نئے سیٹ اپ میں یقیناً کئی مسائل بھی پیش آ رہے ہوں گے۔ کئی جگہ ترجمہ نامکمل ہے، تمام پرانے بی بی کوڈز صحیح کام نہیں کر رہے ہیں، وغیرہ وغیرہ۔ میں انشاءاللہ اس سلسلے میں کام کرتا رہوں گا۔ محفل فورم کا ڈیٹا امپورٹ کرنے کے بعد فی الحال کوئی موڈریٹر بھی نظر نہیں آ رہے۔ ان کی تقرری بھی ازسرنو کرنی پڑے گی۔ میری درخواست ہے کہ نئے سیٹ اپ سے متعلق اپنی شکایات اسی تھریڈ میں پوسٹ کریں۔ ہم آپ کے تعاون کے لیے شکرگزار رہیں گے۔

والسلام
 
اعجاز

محفلین
how to

پیغام صحیح فورم میں‌ بھیجنے کے طریقے ، پیغامات جلدی سے ڈھونڈے کے طریقے اور زمرے دیکھنے کے طریقے کوئ بتا دے۔ پلیز
ایگو سرچ ہی مل جائے
 
F@rzana

محفلین
نبیل، مجہے علم ھے کھ آپ کو اپگریڈ کے سلسلے میں کافی کام کرنا پڑرھا ھے لیکن پھر بھی وقت ملے تو اس جانب بھی توجھ دیجئے کھ ہر صفحے کے آغاز میں اور اختتام پر جو محفل کے دوسرے زمروں پر جانے کا آپشن ہوتا ہے اسے بھی پلیز دوبارہ کردیں، کیونکہ اس وقت یہ آپشن صرف آغاز پر لکھا ہوا نظر آرہا ہے اور پھر سے پورا اسکرول کرنا پڑتا ۔
 
شاکرالقادری

لائبریرین
السلام علیکم،

اب جبکہ محفل فورم کی وی بلیٹن فورم سوفٹویر پر منتقلی مکمل ہو گئی ہے، ہمیں اس نئے سیٹ اپ کے بارے میں آپ کی آراء کا انتظار ہے۔ نئے سیٹ اپ میں یقیناً کئی مسائل بھی پیش آ رہے ہوں گے۔ کئی جگہ ترجمہ نامکمل ہے، تمام پرانے بی بی کوڈز صحیح کام نہیں کر رہے ہیں، وغیرہ وغیرہ۔ میں انشاءاللہ اس سلسلے میں کام کرتا رہوں گا۔ محفل فورم کا ڈیٹا امپورٹ کرنے کے بعد فی الحال کوئی موڈریٹر بھی نظر نہیں آ رہے۔ ان کی تقرری بھی ازسرنو کرنی پڑے گی۔ میری درخواست ہے کہ نئے سیٹ اپ سے متعلق اپنی شکایات اسی تھریڈ میں پوسٹ کریں۔ ہم آپ کے تعاون کے لیے شکرگزار رہیں گے۔

والسلام

سب سے پہلے تو کامیابی سے وی بی پر منتقل ہونے کے لیے
مب۔۔۔۔۔۔۔ارک ہو

اس کے بعد معمول کی چھوٹی موٹی شکایات کے ساتھ ساتھ
اولین ترجیح فورم کی لغت پر توجہ ہونا چاہیے
عبدالرحمان نے گو کہ بڑی محنت سے ترجمہ کیا ہے لیکن ابھی اس پر نظر ثانی کی ضرورت ہے
 
محمد وارث

لائبریرین
نبیل صاحب، کامیابی سے منتقلی کیلیے بہت مبارک اور ؔآپکی محنت کیلیے بہت شکریہ۔

ایک چھوٹی سی تجویز کہ جن زمرہ جات کی پوسٹس کو بائی ڈیفالٹ صرف ایک دن کے ویو پر رکھا گیا ہے، جیسے پسندیدہ کلام، تو اس دورانیے کو اگر تھوڑا بڑھایا جاسکے جیسے پندرہ دن یا ایک مہینہ تو نئے مہمانوں اور ارکان ‌کو زیادہ پریشانی اور تردد کا سامنا نہیں‌کرنا پڑے گا۔

ؔآپکی محنت کو ہم سب قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، جزاک اللہ خیرا۔

والسلام
 
نبیل سب سے پہلے تو بہت بہت مبارک کامیابی کے ساتھ وی بلیٹن پر منتقلی کے لیے۔

سب سے زیادہ خوشی مجھے ان باکس کو بھرا ہوا دیکھ کر ہوئی اور شکر کیا کہ جس ڈیٹا پر فاتحہ پڑھ لی تھی وہ قبر سے زندہ نکل آیا۔

ابھی تو فورم دیکھ رہا ہوں اور وارث کی تجویز سے اتفاق کروں گا کہ اس پر عمل درآمد ہونا چاہیے۔
 
علمدار

محفلین
نبیل بھائی بہت بہت مبارک ہو-
میں چونکہ فائر فوکس استعمال کرتا ہوں اس لیے یہ بات بھی آپ کے علم میں ہو گی کہ جو پیچز زیادہ چوڑے ہوتے ہیں ان کے لیے فائر فوکس میں نیچے کوئی اسکرول بار نہیں آتی- یہی مسئلہ فورم والے صفحے کے ساتھ آرہا ہے اس کی چوڑائی بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے مکمل پیج فائر فوکس میں دیکھنا ممکن نہیں-
 
قیصرانی

لائبریرین
باجو محفل پر پیغامات کی بورڈ‌کی بجائے ویژؤئل کی بورڈ کی مدد سے ماؤس کے ذریعے لکھتی تھیں۔ ابھی انہیں‌ کسی بٹن کا نہیں‌معلوم۔ وقت لگے گا انہیں اردو لکھتے لکھتے :(
 
فہیم

لائبریرین
نبیل بھائی
تھوڑی سی مدد تو کریں
1- پوسٹ میں‌ شتونگڑے کیسے شامل ہونگے
2-یہ کیسے پتہ چلے گا کہ میری آخری آمد کے بعد سے کون کون سے خطوط آچکے ہیں
پلیز جلد از جلد یہ مسئلہ تو حل کریں
 
امن ایمان

محفلین
علمدار ٹھیک کہہ رہے ہیں۔۔میرے ساتھ یہ مسئلہ تو نہیں ہے لیکن مجھے horizontal بار بالکل بھی اچھی نہیں لگتی۔۔۔اس لیے پلیززز آپ مین پیج کی width کا کچھ کریں۔

اس کے ساتھ ساتھ شفٹ کے ساتھ Left parenthesis بھی نہیں بن رہی۔۔۔جس کی وجہ سے میں آج یہاں ایک بار بھی مسکرا نہیں سکی۔ :(

اور انٹرویو تھریڈز میں باقی سارے انٹرویوز مجھے نطر کیوں نہیں آرہے ہیں۔۔؟ :(
 
خاور بلال

محفلین
نبیل!
محفل کی دوسری سالگرہ پر شاندار تحفہ کی مبارکباد

اقتباس میں Expandاور Contractکا آپشن نظر نہیں آرہا اور اقتباس کا اتنا بڑا فانٹ سائز برا لگ رہا ہے۔
اوتار نظر نہیں آرہا اور Signature pictureکی جگہ urlلکھا آرہا ہے۔
 
شاکرالقادری

لائبریرین
نبیل بھائی بہت بہت مبارک ہو-
میں چونکہ فائر فوکس استعمال کرتا ہوں اس لیے یہ بات بھی آپ کے علم میں ہو گی کہ جو پیچز زیادہ چوڑے ہوتے ہیں ان کے لیے فائر فوکس میں نیچے کوئی اسکرول بار نہیں آتی- یہی مسئلہ فورم والے صفحے کے ساتھ آرہا ہے اس کی چوڑائی بہت زیادہ ہونے کی وجہ سے مکمل پیج فائر فوکس میں دیکھنا ممکن نہیں-

جی ہاں فورم چوڑائی میں بہت زیادہ بے لگام ہوا جارہا ہے فطری چوڑائی ہونی چاہئے یہاں انٹرنیٹ براوزر میں بھی یہی مسئلہ ہے ۔۔

آخر کہاں تک بندہ سکرول بار کے ساتھ کھینچا تانی کرتا رہے :rolleyes:
 
admin

منتظم
السلام علیکم،

اب دستخط صحیح ظاہر ہو رہے ہیں۔ اقتباس کا فونٹ میں ٹھیک کر دوں گا۔ فورم کے صفحے کی پرابلم کو بھی دیکھنا پڑے گا۔

والسلام
 
زیک

مسافر
ہ جن زمرہ جات کی پوسٹس کو بائی ڈیفالٹ صرف ایک دن کے ویو پر رکھا گیا ہے جو اس دورانیے کو اگر تھوڑا بڑھایا جاسکے جیسے پندرہ دن یا ایک مہینہ تو نئے مہمانوں اور ارکان ‌کو زیادہ پریشانی اور تردد کا سامنا نہیں‌کرنا پڑے گا۔

سب کو ایک مہینے کے ڈیفالٹ ویو پر کر دیا ہے۔
 
Top