محفل فورم کے نئے سیٹ اپ پر آپ کی تجاویز اور شکایات!

الف عین

لائبریرین
ایک اور مشاہدہ جس کی وجہ سمجھنے سے قاصر ہوں۔
ہر پوسٹ میں بائیں جانب کچھ Indentپیدا ہو جاتی ہے اور متن دائیں طرف سرکا ہوا نظر آتا ہے، لیکن پیراگراف کی آخری سطر میں متن باکس کے بائیں کنارے سے ہی شروع ہوتا ہے۔ نفیس ویب نسخ میں یہ واضح نظر آیا لیکن ایشیا ٹائپ کی فارمیٹنگ بھی ایسی ہی ہے۔
 
اعجاز صاحب آپ کو یہ مسئلہ صرف فائر فاکس + ونڈوز میں نظر آئے گا، IE میں متن خوبصورتی سے right align ہوتا ہے۔ یہ مسئلہ یقیناً ف‌ف کی رینڈرنگ سے متعلق ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
ف ف میں تواردو کی بورڈ بھی کام نہیں کرتا ونڈوز کا۔ اور اگرچہ نبیل کہتے ہیں کہ بہت سے کیریکٹرس آلٹ جی آر میں‌شامل ہیں، لیکن یہ کنجی بھی ف ف میں‌کام نہیں کرتی۔
 

زیک

مسافر
اگر آپ کے سسٹم پر اردو زبان سیٹ ہے تو وہ واقعی فائرفاکس پر کام نہیں کر رہا مگر آلٹ‌جی‌آر تو کام کر رہا ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
ابھی پھر چیک کرتا ہوں
نال
1345
نہیں کام کرتا۔ آ۔لٹ جی آرا میں بھی شفٹ کی طرح انگریزی کے اعداد آ رہے ہیں۔ آلٹ جی آر او O میں میرے پاس نو سکرپٹ ایکسٹینشن کا ڈائلاگ باکس ایکٹیو ہو جاتا ہے۔
ابھی نوٹ پیڈ میں چیک کیا کہ کہیں میری آلٹ جی آر کنجی تو خراب نہیں ہوگئی، لیکن ایسی بات نہیں ہے۔
 

الف عین

لائبریرین
یہ کیا چکر ہے۔۔۔ایک دوسری جگہ پہلے پوسٹ کیا تو "فوری جواب پوسٹ ہو رہا ہے‘ چلتا رہا لیکن گاڑی آگے نہیں بڑھی۔ واپس جا کر پھر باقاعدہ جواب پوسٹ کرنا چاہا تو محفل نے لاگ آف کر دیا، دوبارہ لاگ ان کیا تو دیکھ رہا ہوں کہ پوسٹ موجود ہے۔ ف ف نے کم بخت پوسٹ کو کاپی بھی نپیں کرنے دیا، یہاں کے ریپلائی باکس سے کاپی کرنے میں محض ایک دو جملے کاپی ہو رہے تھے، اس لئے دوبارہ ٹائپ کرنا پڑا۔

لیکن اس وقت مکمل پیغام کاپی کر پا رہا ہوں، اس وقت نہ جانے کیا ہوا تھا۔
 

زیک

مسافر
آلٹ‌جی‌آر کے لئے لیفٹ آل اور کنٹرول دبائیں۔ میرے پاس تو اردو ہندسے کام کر رہے ہیں اس طرح فائرفاکس پر۔
 

تیشہ

محفلین
موڈریٹر کا رنگ کیوں اتنا ہرا ہرا رکھا ہے ۔؟ آنکھوں میں چھبتاُ ہے ۔ :( کوئی اور اچھا سا رنگ رکھتے نا ۔ ۔ :rolleyes:
 
بریکٹ لگانے میں اب بھی مسئلہ آرہا ہے۔۔۔ دونوں طرح سے بس ایک ہی بریکٹ لگ رہا ہے ( ( ( ۔۔۔ (((( کیا کریں؟؟؟؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
عمار، تم کونسا براؤزر استعمال کر رہے ہو اور اس کا کونسا ورژن استعمال کر رہے ہو؟
 

امن ایمان

محفلین
ایک پرابلم

ایک دو دن سے مجھے محفل کا براؤزنگ پرابلم ہے۔۔۔میرے پاس Broadband connection ہے جس کی سیپڈ 100.0 Mbps ہے لیکن اس کے باوجود اردو محفل کا پیج کھلنے میں کتنے کتنے منٹ لے رہا ہے۔۔باقی براّؤزنگ A-1 ہے صرف محفل کے ساتھ ہی یہ مسئلہ ہے۔ پلیززز اس کا کچھ کریں۔ ‌Explorer 7.0 ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
شاید یہ اتنا بھی براڈ بینڈ‌ نہیں ہے۔ :(
میرے پاس بھی براڈ بینڈ‌ ہے لیکن مجھے فورم کی لوڈنگ میں کوئی مسئلہ نظر نہیں آ رہا۔
ویسے کیا واقعی آپ کے پاس انٹرنیٹ کنکشن کی سپیڈ 100 Mbps ہے؟
 

امن ایمان

محفلین
شاید یہ اتنا بھی براڈ بینڈ‌ نہیں ہے۔ :(
میرے پاس بھی براڈ بینڈ‌ ہے لیکن مجھے فورم کی لوڈنگ میں کوئی مسئلہ نظر نہیں آ رہا۔
ویسے کیا واقعی آپ کے پاس انٹرنیٹ کنکشن کی سپیڈ 100 Mbps ہے؟


جی یہ تو مجھے بھی نہیں پتہ کہ کتنا براڈ ہے۔۔یہ دیکھیں میرا نیٹ status ۔۔

brdband.jpg



broadband.jpg


اردو محفل کا پرابلم سٹل موجود ہے۔ فوٹو بکٹ جیسی ہیوی سائٹ بھی پانچ منٹ کے اندر کھل کر تصویر اپ لوڈ کررہی ہے۔ صرف اسی سائٹ کی میرے ساتھ کوئی دشمنی نکل آئی ہے۔ :(
 

نبیل

تکنیکی معاون
امن، آپ پلیز اپنے انٹرنیٹ سروس پرووائیڈر کو اس پرابلم کے بارے میں بتائیں۔ اس وقت فورم پر یا ہمارے ویب سرور پر کوئی ایسا مسئلہ نہیں ہے جس کی وجہ سے پیج کی لوڈنگ سلو ہو جائے۔
 

فاتح

لائبریرین
جی یہ تو مجھے بھی نہیں پتہ کہ کتنا براڈ ہے۔۔یہ دیکھیں میرا نیٹ status ۔۔
brdband.jpg

امن! اس سٹیٹس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ آپ کا نیٹ ورک کارڈ زیادہ سے زیادہ 100 میگا بٹس فی سیکنڈ کی رفتار سے ڈیٹا بھیج یا وصول کر سکتا ہے۔
اگر آپ اپنے براڈ بینڈ کی رفتار معلوم کرنا چاہتی ہیں تو اس کے لیے کافی بینڈ وڈتھ مانیٹر آن لائن دستیاب ہیں۔ ایک ایسا ہی مانیٹر یہ بھی ہے۔

اردو ویب کے صفحات تاخیر سے کھلنے کی وجہ سمجھ نہیں آ‌رہی لیکن آپ ٹیمپوریری انٹرنیٹ فائلیں اور کوکیز خالی کر کے دیکھیے شاید کچھ فرق پڑ جائے۔
 

الف عین

لائبریرین
آج کل 64 کلو بٹس پر سیکنڈ کی سپیڈ کو بھی براڈ بینڈ کہتے ہیں آئ ایس پی والے کلم از کم۔ اگرچہ حکومتِ ہند نے 256 کے بی پی ایس سے کم کو براڈ بینڈ نہیں مانا ہے۔ لیکن اب جو میری ریچ براڈ بینڈ سروس ہے، وہ 128 کلو بٹس پر سیکنڈ کی ہے لیکن ریچ براڈ بینڈ اسے براڈ بینڈ ہی کہتا ہے۔ بلکہ ان کی ایک سکیم 64 ک ب پ س بھی ہے۔
امن تمھارا پلان کیا ہے یہ تو معلوم کرو۔ ممکن ہے کہ وہ 32 کو بھی براڈ بینڈ کہتا ہو یعنی 4 کلو بائٹس فی سکینڈ، جو عام طور پر ڈائل اپ میں بھی آ جاتی ہے۔ محفل تو خاصی فاسٹ ہے۔ ذرا فائر فاکس انستال کر کے اس میں براؤز کر کے دیکھو۔ انتر نیٹ اکسپلورر کوکیز اور کیشے کے م،ینیجمینٹ میں کافہ ناقص بھی ہے۔
 
Top