محفل فورم کے نئے سیٹ اپ پر آپ کی تجاویز اور شکایات!

زیک

مسافر
انٹرویو تھریڈز میں باقی سارے انٹرویوز مجھے نطر کیوں نہیں آرہے ہیں۔۔؟ :(

ڈیفالٹ یہ ہے کہ کسی بھی فورم میں وہ تھریڈز نظر آتی ہیں جن میں پچھلے ایک مہینے میں کوئی پوسٹ ہوئی ہو۔ باقی تھریڈز دیکھنے کے لئے فورم میں تھرید لسٹ کے نیچے "ترتیبات ظاہر کریں" والے ایریا کو دیکھیں۔ وہاں "از" والی آپشن میں آخری ماہ کی بجائے "شروع" سیلکٹ کریں تو سب تھریڈز نظر آئیں گی۔
 

امن ایمان

محفلین
:(

آپ لوگ بھی پتہ نہیں کیا سوچیں گیں...لیکن ہر چیز برداشت ہوجاتی ہے لیکن لکھتے وقت کوئی بھی رکاوٹ نہیں...یہاں میں نے ایڈمن نبیل کا بتایا ہوءی اردو ایڈیٹر والی سیٹنگ بھی کرلی ہے لیکن پھر بھی پتہ نہیں اردو لکھتے لکھتے انگلش ٓنے لگتی ہے۔ جیسے ابھی ٓپ کی جگہ یہ کچھ اور ہی بن رہا ہے۔۔۔اور آگ لاءن ایڈیٹر بھی ڈاءنلوڈ نہیں ہورہا۔۔۔

شکریہ۔۔۔میں ابھی یہ ترتیب بھی بدلتی ہوں۔ ( اب شرمندگی والا کوءی آءیکون بھی موجود نہیں ہے )
 

زیک

مسافر
امن یہ بتائیں کہ آپ کون سا براؤزر استعمال کر رہی ہیں اور کیا کوئی خاص حروف لکھتے ہوئے گڑبڑ ہوتی ہے؟
 

فہیم

لائبریرین
ایک مسئلہ اور ہے

فورم کے صفحہ اول پر نیچے کی طرف جو آپشن ہیں
نئی آنے والی پوسٹس کے
جب بھی کسی پر کلک کیا جائے تو وہ اس تھریڈ کے پہلے صحفے پر کھلتا ہے
نہ کہ آخری صفحے پر
جیسا کہ پرانی محفل میں کھلتا تھا
میرے خیال میں اس کو بھی آپ ویسا ہی کردیں کہ جب بھی نئے پیغام پر کلک کیا جائے تو وہ بجائے تھریڈ کے پہلے صفحے پر کھلنےکہ آخری صفحے پر کھلے
 
فہیم! اس کا حل یہ ہے کہ جو تمہیں دھاگے کا موضوع نظر آرہا ہے، اس پر کلک نہ کرو، بلکہ اس کے آگے جدید ترین پوسٹ کرنے والے کا جہاں نام لکھا ہے، اس کے ساتھ ایک بٹن ہے تیر جیسے نشان کا، اس پر کلک کرو تو وہ آخری پیغام پر لے جائے گا۔۔۔۔!
 

فہیم

لائبریرین
فہیم! اس کا حل یہ ہے کہ جو تمہیں دھاگے کا موضوع نظر آرہا ہے، اس پر کلک نہ کرو، بلکہ اس کے آگے جدید ترین پوسٹ کرنے والے کا جہاں نام لکھا ہے، اس کے ساتھ ایک بٹن ہے تیر جیسے نشان کا، اس پر کلک کرو تو وہ آخری پیغام پر لے جائے گا۔۔۔۔!


شکریہ جی :)
 

امن ایمان

محفلین
زکریا میں ایکسپلورر ۷۔۰ 7.0 استمعال کررہی ہوں۔۔۔یہاں جیسے ہی کوءی سماءلی کلک کروں یا پھر اس طرح۔۔۔۔۔ اور ؟؟؟؟؟ یہ سب لکھوں تو انگلش سامنے اجاتی ہے۔۔language bar سے بار بار language تبدیل کرنے پر بھی ٹھیک نہیں ہوتی....مجھے تو سمجھ نہیں ائی...انگلش سلیکٹ کروں تو ٹھیک اور...اور اردو سلیکٹ کروں تو پھر بھی ٹھیک اردو......کہیں میرے ساتھ فونٹس پرابلم تو نہیں....فونٹس اور کی-بورڈ سب وہی ہے جو میں پہلے سے استمعال کررہی ہوں.

یہ سب کسی پوسٹ میں ہوتا ہے کسی پوسٹ میں نہیں :(
 

قیصرانی

لائبریرین
اس کا آسان سا طریقہ یہ ہے کہ آپ کی بورڈ‌ کو انگریزی میں‌تبدیل کر کے (کنٹرول کے ساتھ سپیس کا بٹن دبا کر) بائیں خطوط وحدانی لگا دیں‌اور پھر کنٹرول شفٹ‌کے ساتھ اردو کی بورڈ واپس

باجو کے لئے پلیز اردو ویژؤئل کی بورڈ کا بندوبست کیا جائے، ورنہ وہ تب تک محفل پر آ کر کچھ نہیں‌ لکھ سکتیں‌ :(
 
چاچومحفل کہھاں ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟


؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟



؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟۔ؔ۔ؔ۔؟؟؟؟؟؟؟۔ؔ۔۔ؔ۔ؔ۔
 

علمدار

محفلین
چاچومحفل کہھاں ہے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟


؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟



؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟۔ؔ۔ؔ۔؟؟؟؟؟؟؟۔ؔ۔۔ؔ۔ؔ۔

وی بلیٹن کے طاقت ور فیچرز اپنی جگہ پر محفل کی وہ خوبصورتی آج بھی ہم مس کر رہے ہیں- یہ سوال صرف حمزہ کا نہیں ہمارا دل بھی کچھ ایسا ہی کہہ رہا ہے-
 

راج

محفلین
بہت خوب نبیل بھائی
مبارک باد قبول کریں
وی بلیٹن میں محفل کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی
 

علمدار

محفلین
باجو کے لئے پلیز اردو ویژؤئل کی بورڈ کا بندوبست کیا جائے، ورنہ وہ تب تک محفل پر آ کر کچھ نہیں‌ لکھ سکتیں‌ :(

جب تک اس کا بندوبست نہ ہو ان ان کو فونٹک کی بوڈ کی تصویر میل کر دی جائے یا فورم پر کہیں اپ لوڈ کر دی جائے تو اس بھی کام چل سکتا ہے- اس طرح باآسانی معلوم ہو سکتا ہے کہ کس بٹن کے نیچے کون سا لفظ ہے-
دیکھئے شاید اس سے بات بن جائے:

phontickeyboardxv2.jpg
 

نبیل

تکنیکی معاون
محفل فورم کے پہلے ڈیڑھ سال تک اس پر phpbb کی ڈیفالٹ سب سلور تھیم استعمال ہوتی رہی ہے جو کہ آج کل کے لحاظ کافی آؤٹ ڈیٹڈ ہے۔ اس پر قریباً چھ مہینے قبل hierarchy pro سٹائل کا استعمال شروع کیا گیا جو کہ کافی مقبول ہوا۔ وی بلیٹن کی ڈیفالٹ تھیم اگرچہ دیکھنے میں hierarchy pro جتنی خوبصورت نہیں ہے لیکن یہ ویب سٹینڈرڈز کے لحاظ سے بالکل درست ہے یعنی اس میں valid html استعمال ہوئی ہوئی ہے۔ میں فی الحال اپنی توجہ فورم کا آپریشن سٹیبل کرنے پر مرکوز رکھنا چاہ رہا ہوں۔ اس کے بعد انشاءاللہ کسی بہتر تھیم کا استعمال بھی شروع کر دیں گے۔
 

نصیرحیدر

محفلین
وی بلیٹن کے طاقت ور فیچرز اپنی جگہ پر محفل کی وہ خوبصورتی آج بھی ہم مس کر رہے ہیں- یہ سوال صرف حمزہ کا نہیں ہمارا دل بھی کچھ ایسا ہی کہہ رہا ہے-
نہ صرف آپ بلکہ میں بھی محفل کی خوبصورتی کو مس کر رہا ہوں ،نبیل بھائی کیا پہلے والی تھیم کچھ ایڈیٹنگ کے بعد قابل استعمال ہو سکتی ہے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
hierarchy pro سی ایچ موڈ فورم کے لیے بنائی گئی ٹمپلیٹ ہے۔ اسے وی بلیٹن کے لیے استعمال کرنا ممکن نہیں ہے۔ اگرچہ کوشش کی جا سکتی ہے کہ اس کی کلر سکیم اور بیک گراؤنڈ امیجز وغیرہ کا استعمال کیا جا سکے لیکن میں فی الحال اس میں وقت صرف نہیں کرنا چاہ رہا۔ میں فی الحال فورم کی دوسری پرابلمز حل کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ اس کے بعد کوشش کروں گا کہ کوئی بہتر تھیم شامل کر سکوں۔
 

F@rzana

محفلین
نبیل بھائی ذرا آپ کی توجہ پلیز۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

میں بار بار محفل سے آٹو میٹکلی لاگ آف ہوجاتی ہوں :(

کوئی حل ؟؟؟
 

امن ایمان

محفلین
منصور بھائی سب باتیں چھوڑ دیں۔۔۔بس پلیزز مجھے اتنا بتا دیں کہ آپ نے ذپ میں جس آف لائن ایڈیٹر کا لنک دیا تھا وہاں سے ڈاؤنلوڈ کیوں نہیں ہورہا۔۔۔؟ اگر آپ کے پاس سیٹ اپ ہے تو کیا آپ میل سے ایٹیچمنٹ کرسکتے ہیں؟
 
گو کہ اس وقت نبیل پر کام کا بہت بوجھ پڑ گیا ہے اور مبارک سلامت کے شور کے بعد شکایات اور مسائل کا ایک انبار ہے جس کا سامنا ہے اس لیے بجائے نبیل کو مخاطب کرنے کے میں زکریا سے سوال کر رہا ہوں۔

بھائی صاحب بہت سی پوسٹس پر اپگریڈ سے پہلے تھیں اب پراسرار طریقے سے غائب ہیں ، اگر پاکستان میں ہی غائب ہوئی ہوتی تو ہم باآسانی اسے ایجنسیوں پر ڈال سکتے تھے مگر امریکہ اور جرمنی سے اس قسم کی کاروائی کا امکان کم ہے اس لیے پوچھ رہا ہوں کہ پہلی والی ترتیب سے پوسٹس یا تو یکسر غائب ہیں یا کسی نامعلوم مقام پر منتقل کر دی گئی ہیں اور تلاش کے فیچر سے بھی نہیں مل رہیں۔
زکریا خصوصی توجہ دو بھائی ، ابھی آپ کے والد صاحب کا بلاگ پڑھ کر آ رہا ہوں وہ کافی خوش ہیں اس پیش رفت سے اور محفل کو محفوظ بنانے پر باقاعدہ مبارکباد دی ہے انہیں نے۔ میں کچھ حرف تسلی کے لکھ کر تو آیا ہوں مگر واقعی یہ مسئلہ سنگین ہے اور کئی ممبران صدمے کی حالت میں ہیں، امن کو شاید ابھی معلوم نہیں ورنہ اس کا تو حال دیکھنے والا ہو۔
 
Top