محفل فورم کے نئے سیٹ اپ پر آپ کی تجاویز اور شکایات!

فہیم

لائبریرین
ایک مسئلہ میرے ساتھ پھر ہوگیا

افففففففففففف

اتنی پابندیاں

ایک پوسٹ میں 5 سے زیادہ سمائل بھی شامل نہیں کرسکتے
ایسا کیوں نبیل بھائی
 

زیک

مسافر
محب سب پوسٹس موجود ہیں۔ اگر آپ کسی بھی فورم میں تھریڈز کی فہرست دیکھیں تو ڈیفالٹ سیٹنگ یہ ہے کہ آپ کو صرف پچھلے ایک ماہ میں فعال تھریڈز نظر آئیں گی۔ مگر اسی صفحے کے نیچے دیکھیں وہاں آپ شروع سے اس سب‌فورم میں تمام تھریڈز دیکھ سکتے ہیں۔
 

نوید

محفلین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

امید ہے کہ سب ساتھی خیریت سے ہونگے

پوسٹ کرتے وقت سادی ہی پوسٹ کرنی پڑ رہی ہے
رنگ ، سائز، وغیرہ کا کوئی سلسلہ نہیں رہا

خوش رہیں
 

الف عین

لائبریرین
ابھی کوئیک رپلائ کا بٹن دبایا تھا تو اردو میں ہر حرف چار بار ٹائپ ہو رہا تھا، ایک بار دبانے پر بھی۔ دو بار کوشش کی، آخرپوسٹ رپلائی میں جا کر پوسٹ کیا، لیکن اس وقت کوئیک رپلائی میں‌کوئ مسئلہ نہیں ہو رہا، اس وقت کیا ہو رہا تھا؟
لاگ آف تو میرا بھی اپنے آپ اکثر ہو جاتا ہے۔ اور یہ سب فائر فاکس میں ہی ہوتا ہے، گھر میں میں اوپیرا پسند کرتا ہوں اپنے اردو دوست کی بورڈ سے اردو لکھتا ہوں لیکن دفتر میں فائر فاکس اور اردو ویب پیڈ سے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
ابو شامل، میں نے تمام یوزرز کے لیے ایڈیٹر انٹرفیس کی سیٹنگ تبدیل کی ہے۔ اب آپ کو پوسٹ پیج پر مزید کنٹرولز نظر آ رہے ہوں گے۔ ابھی فلیش اور ویڈیو میڈیا شامل کرنے کے لیے بی بی کوڈ مہیا نہیں ہیں۔ انشاءاللہ یہ جلد فراہم کر دیے جائیں گے۔
 
لاگ آوٹ

جو لوگ بار بار لاگ آؤٹ ہو جاتے ہوں ان کو تین باتوں کی طرف دھیان دینا چاہیے:

۔ یہ یقین کریں کہ آپ کا سسٹم ٹائم درست ہے، ریجن بھی درست رکھیں
۔ براؤزر کوکی کو قبول کر تا ہے
۔کوئی ایسا تیسرا فریقی سیکیورٹی پروگرام نہیں چل رہا جو ان معاملات میں مداخلت کرتا ہو
 

فرضی

محفلین
میں اپنی ٹائم زون نہیں سیٹ کر پارہاہوں ۔ یوزر کنٹرول پینل میں اِدھر اُدھر ہاتھ پاؤں مارے لیکن کامیابی نہیں ہوئی۔۔ کوئی بتاؤ یارو ٹائم کہاں سے سیٹ کروں؟
 

فرضی

محفلین
پوسٹ کرنے کے بعد اپنی پرفائل میں دوبار گیا تو ایک کونے میں ٹائم زون تو مل گیا خیر سے۔
ایک اور مسئلہ ہے۔ exclamation mark لکھتے وقت متن منتخب ہوجاتا ہے۔۔ اس کی کیا وجہ ہے؟
 

زیک

مسافر
فرضی: کنٹرول پینل میں اختیارات کی ترمیم پر کلک کریں اور پھر اس صفحے کے نچلے حصے میں دیکھیں۔ وہاں ٹائم زون کی آپشن ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
فرضی، ایڈیٹر کے بگ انشاءاللہ جلد ہی ٹھیک ہو جائیں گے۔ میں کوشش کروں گا کہ اس ویک اینڈ تک اس پر کچھ کام کروں۔
 

فرضی

محفلین
زکریا بھائی میں Ie 6 استعمال کر رہا ہوں۔اور ونڈوز xp, sp2 لیکن مجھے براؤزر کا مسئلہ نہیں لگ رہا کیونکہ پرانی محفل پریہی براؤزر ٹھیک ٹھاک کام کرتا تھا۔
اوپن پیڈ/ایڈیٹر میں ہی مسئلہ لگتا ہے۔
 

فرضی

محفلین
ایک دوسرا مسئلہ درپیش ہے۔ ایک تو تلاش میں ایڈیٹر انٹگریٹڈ نہیں ہے دوسرا شفٹ دبانے سے تلاش کی ونڈو غائب ہوجاتی ہے۔ ایسے جیسے اسکیپ دبانے سے کوئی کھلی ہوئی کھڑکی بند ہوجاتی ہے۔
اس طرف بھی توجہ دیجیئےگا
 

فرضی

محفلین
ایک اور مسئلہ
تلاش میں چاہے کتنا ہی لمبا لفظ لکھ لیں ذیل کا جواب ملتا ہے۔
The search term you specified (ٹوٹ) is under the minimum word length (4) and therefore will not be found. Please make this term longer.
If this term contains a wildcard, please make this term more specific.
 
Top