مبارکباد محترمہ سیما علی آپا کو محفل میں دس ہزار مراسلے کا نمایاں سنگ میل مبارک!!!

سید عاطف علی

لائبریرین
ہماری اردو محفل کی بہت ہی مقبول شخصیت سیما علی آپا کے لیے دس ہزار مراسلوں کا سنگ میل مبارک ۔

کیوں کہ ہمیں فائیو فگر یعنی دس ہزاری اعزاز حال کہی میں بخشا گیا ہے ۔سو ہم یہ اعزاز اپنی سیما علی آپا کو بھی پیش کرتے ہیں ۔ہم ان کی محفلین سے محبت اور سبک رفتاری کی مبارکباد علیحدہ سے دینا ضروری سمجھتے ہیں ۔ بہت بہت خوش آمدید آپا ۔ :giftwithabow:
دیگر ارکان سے بھی بھرپور استقبال کی درخواست ہے ۔
 
سیما علی

لائبریرین
سید عاطف علی بھیا آپ سب کی محبت ہمارے لیے اثاثہ ہے،آپ لوگوں کے ساتھ بالکل ہمیں یہ احساس ہوتا ہے کہ ہم سب ایک ہی گھر کے فرد ہیں اور ہم سب کے دکھ سکھ ساجھے ہیں ۔پروردگار اس محفل کو دن دونی اور رات چوگنی ترقی عطا فرمائے ۔اور ہم سب کو اسی طرح جوڑے رکھے ۔۔آمین
عاطف بھیا کے لئیے ڈھیر ساری دعائیں۔۔۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
کتنی مدت بعد ہزاری ہزاری کی آواز سنی ہے۔۔۔ اور وہ بھی ایک دو نہیں۔۔ اکھٹے دس ہزاری۔۔۔۔ میں تو یہ سمجھ رہا تھا کہ اپیا نے چند دن ہوئے محفل کی رکنیت لی ہے۔ بہت بہت مبارک ہو اپیا۔۔۔ آپ کے تمام حوصلہ بڑھاتے اور ہمت بندھاتے مراسلات کا بھی۔۔ دعاؤں کا بھی۔۔۔ اللہ پاک آپ کے مراسلات میں فراری کی سی تیزی قائم رکھے۔ آمین
 
جس سبک رو اشہبِ قلم پر آپا سوار ہیں بعید نہیں کہ دوڑاتے ہوئے آپ کو بھی پیچھے چھوڑیں ۔ اور پھر چند اور اہداف کو عبور کرتے ہوئے شمشاد د بھائی سے تمغہ چھیننے پر کمر کس لیں ۔ سلامت رہیں آپا اس سفر میں ---
 
یہ بالکل درست بات ہے۔۔۔ میں تو یوں بھی کوچے کا مکیں ہوں۔۔۔ کسی کو دوڑتا دیکھ لوں تو تین دن تھکن نہیں اترتی۔۔۔ البتہ بقیہ اہداف عبور کرنے پر مجھے دلی مسرت ہوگی۔ اور پھر ہم پائتھون کہانی کی طرح مراسلہ کہانی لکھیں گے۔
 
شمشاد

لائبریرین
بہت مبارک ہو سیما آپی یہ دس ہزاری منصب

آپ کے شفقت بھرے مراسلے اور بقول نین بھائی کے تمام حوصلہ بڑھاتے اور ہمت بندھاتے مراسلات کا بھی بہت شکریہ۔
 
محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
میں سنا کرتا تھا کہ کُل پاکستان کا ستر یا اسی فیصد ریونیو کراچی کے مرہونِ منت ہے۔ اب محفل میں دس ہزاری مناصب دیکھے کہ تقریباً پر اہلیانِ کراچی چھائے ہوئے ہیں تو یقین آ گیا کہ یہ بات بھی سچ ہی ہو گی :)
کراچی والیو تسی چھا گئے او
 
Top