دس ہزار مراسلات

  1. سید عاطف علی

    مبارکباد محترمہ سیما علی آپا کو محفل میں دس ہزار مراسلے کا نمایاں سنگ میل مبارک!!!

    ہماری اردو محفل کی بہت ہی مقبول شخصیت سیما علی آپا کے لیے دس ہزار مراسلوں کا سنگ میل مبارک ۔ کیوں کہ ہمیں فائیو فگر یعنی دس ہزاری اعزاز حال کہی میں بخشا گیا ہے ۔سو ہم یہ اعزاز اپنی سیما علی آپا کو بھی پیش کرتے ہیں ۔ہم ان کی محفلین سے محبت اور سبک رفتاری کی مبارکباد علیحدہ سے دینا ضروری سمجھتے...
  2. فرقان احمد

    مبارکباد صد شکر! دس ہزار مراسلات مکمل ہو گئے!

    جیسے تیسے دس ہزار مراسلات مکمل ہو ہی گئے اور ہم بھی بالآخر محفل کے دس ہزاری کلب میں شامل ہوگئے۔ یہ ہماری خوش بختی ہے کہ اس خوبصورت اردو محفل میں شریک ہو کر دیگر محفلین سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔ آپ سبھی احباب کا بہت شکریہ۔ امید ہے کہ یہ سفر یوں ہی جاری و ساری رہے گا اور محفلین ہمیں برداشت...
  3. فرقان احمد

    محفل کا دس ہزاری کلب!

    کسی محفلین کی جانب سے دس ہزار مراسلات کی تکمیل اس بات کا ثبوت ہے کہ اردو محفل نے اس کے دل میں خوب راہ پائی۔ اس لڑی کی تشکیل کا مقصد ایسے محفلین کی فہرست مرتب کرنا ہے جو دس ہزاری منصب پر فائز ہو چکے ہیں۔ ہم تو خیر فی الوقت کوسوں دور ہیں، تاہم، ہماری بھی خواہش ہے کہ اس کلب میں شامل ہو جائیں۔...
  4. فرقان احمد

    مبارکباد تابش بھیا کو دس ہزار مراسلات کی تکمیل پر خصوصی مبارک باد!

    یہاں ایک تابش بھیا ہوا کرتے ہیں؛ حد درجہ خوش مزاج اور ملنسار وغیرہ وغیرہ۔ کوشش ان کی اکثر یہی رہا کرتی ہے کہ قریب قریب ہر معاملے میں اپنی رائے سے محفلین کو مستفید فرمائیں۔ وجہ اس کی یہ بتلاتے ہیں کہ انہیں اس روئے ارضی پر خدائی خدمت گار کے روپ میں بھیجا گیا ہے۔سچ پوچھیے تو اپنی ذہانت و فطانت کے...
  5. فرقان احمد

    مبارکباد محترم طارق شاہ کو دس ہزار مراسلوں کی تکمیل پر خصوصی مبارک باد

    صد شکر، یہ سعادت ہماری قسمت میں آئی کہ محترم طارق شاہ کو دس ہزار مراسلوں کی تکمیل پر مبارک باد پیش کرنے کا شرف حاصل کر سکیں۔ بلا شک و شبہ، شاہ صاحب نے اردو شاعری کے حوالے سے منتخب کردہ کلام کی اِس خوب صورت محفل میں باقاعدگی کے ساتھ شراکت کے ذریعے اردو ادب کی ایسی خاموش خدمت کی ہے کہ اس خاص...
  6. محمداحمد

    مبارکباد فرحت کیانی @ 9999

    کہتے ہیں اچھے لوگ کمیاب ہوتے ہیں، مشکل سے ملتے ہیں۔ ملتے ہیں تو مصروفیت کا بہانہ بنا کر پھر غائب ہو جاتے ہیں۔ اور نہیں تو 9999 پوسٹس کی تعداد پر پہنچ کر خود کو مصباح الحق ثابت کرنے پر تُل جاتے ہیں۔ کہتے ہوں گے۔ پہلی بات تو فرحت کیانی کے حق میں درست ہے۔ باقی کا فیصلہ آپ لوگ خود کر سکتے ہیں۔...
  7. عسکری

    مبارکباد جیہ بہنا کو 10 ہزار مراسلوں کی مبارک

    لو جی کیسے ہم لوگ ہیً بہن نے ابھی تھانے میں جا کر واویلا کیا تب معلوم پڑا :idontknow: سوری جیہ باجی۔ چلو اب سب لوگ جلدی جلدی مبارکاں دو نہیں تو پرچا کاٹ دوں گا:grin: دیکھو یار کیا زمانہ آ گیا ہے۔:battingeyelashes:
Top