مجھ مصرعِ ناقص میں تکمیل اتر آئی۔۔۔۔۔ فاتح الدین بشیرؔ

محترم بہنا ۔ اللہ تعالی آپ کو سدا اپنی امان میں رکھے آمین
یہ وہ ظالم ہیں جن کا ہر ظلم دل و جاں کو اس وادی پر سرور کی جانب رواں کر دیتا ہے ۔ جہاں صرف " یکتائی " کا پر بہار موسم ہی چھایا رہتا ہے ۔
اور اگر ان کے ایسے ظلم کسی سبب تاخیر کا شکار ہوجائیں ۔ تو ان کے مظلوم گلی گلی صدا لگائے پھرتے ہیں ۔۔۔ " کیہڑی غلطی ہوئی اے ظالم "
اس کلام کا سحر کس قدر حاوی ہوا کہ نہ ہی شراکت کا شکریہ ادا کیا نہ ہی آپ کی صحت کا پوچھا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔
جن جن سے بات ہوئی اس دوران ۔ انہیں یہی سنایا کہ ۔
" وہ صورت مریم میں منحرف تقدیس "
ارے واہ! ظالم کی تشریح بھی خوب ہی فرمائی آپ نے ۔۔خاصا لطف دے گئی :)
دعا کا بےحد شکریہ نایاب بھائی ۔سلامت رہیں :)
 

عمراعظم

محفلین
خوبصورت۔ لاجواب۔ زبردست۔۔۔۔ انتہائی پُر اثر کلام۔۔ شریکِ محفل کرنے کے لیئے بہت شکریہ مدیحہ گیلانی صاحبہ
اللہ آپ کو شفائے کاملہ و عاجلہ سے نوازے اور ہمیشہ خوش رکھے۔آمین
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
ہائیں ۔۔۔ ۔۔! یہ ایک دم اپیا سے مدیحہ گیلانی !!:eek:
خیریت تو ہے ناا :)
غزل کی پذیرائی اور تبصرے کا بےحد شکریہ ۔
سلامت رہیں ۔:)
ارادہ یہ تھا کہ مراسلہ مدون کر کے نام کو مٹا کر اپیا لکھوں گا۔۔۔ جیسے اب کر دیا ہے۔۔۔ لیکن بھول گیا۔۔۔۔ معذرت :(
 

عینی شاہ

محفلین
وعلیکم السلام
میں بھی ٹھیک۔ الحمد اللہ۔
آپ کی طبیعت کا عینی سے معلوم ہوا تھا۔ وہ بھی بہت اداس ہو رہی تھیں۔ اس لئے آپ کو آئندہ طبیعت خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ٹھیک ہے نا عینی شاہ ۔ :)
جی بلکل فرحت آپی :) اب یہ ذرا ہون تو سہی بیمار ان کو ہم دونوں مل کر پوچھین گے پھر :p:p
 

الشفاء

لائبریرین
وہ صورتِ مریم تھی، میں منحرفِ تقدیس
ابلیس کے سینے میں انجیل اتر آئی۔۔۔

واہ۔ کیا شعر ہے۔۔۔ سبحان اللہ۔۔۔
 

فاتح

لائبریرین
اک آدھا شعر تو فاتح بھائی کے کیفیت نامہ پر پڑھ رکھا تھا۔۔۔ مکمل کے لیے بے حد شکریہ اپیا ۔۔۔ ۔ :)
فاتح بھائی عصر حاضر کے بہت مشکل شاعر ہیں۔۔۔ ۔ :) مجھے ان کی شاعری ذاتی طور پر ازحد پسند ہے۔۔۔ جب بھی شاعری کرتے ہیں۔۔ کمال کرتے ہیں۔۔۔
بڑی محبت ہے برادرم
 

فاتح

لائبریرین
فاتح کو بہت سی داد
مدیحہ گیلانی کا شکریہ کہ اتنی اچھی غزل سے ہم کو آشنا کرایا، جس کو فاتح نے یہاں خود نہ دے کر ایک شکایت کا موقع دیا ہے
بہت شکریہ اعجاز صاحب۔ ممنون ہوں کہ آپ کو پسند آئی۔۔۔
دراصل میں نے تو صرف ایک شعر ہی لگایا تھا سٹیٹس پر اور وہاں سے جن جن دوستوں نے مکمل غزل کی بابت دریافت کیا انہیں بھیج دی۔ مدیحہ صاحبہ کا ممنون ہوں کہ انہوں نے یہاں ارسال کر دی۔ :)
 

عائشہ عزیز

لائبریرین
واہ واہ بہت خوب فاتح بھیا!
اب مجھے اس شعر کا مطلب بھی سمجھائیں جس کی وجہ سے سارے لوگ آپ کو ظالم کہہ رہے ہیں۔ :)
 
Top