مجھ مصرعِ ناقص میں تکمیل اتر آئی۔۔۔۔۔ فاتح الدین بشیرؔ

جیہ

لائبریرین
سید بھیا کان ادھر لائیں بات کرنی ہے چھپ کے۔

آپ بھی بابا والا حربہ استعمال کریں :)
 
متفق محترم سید بادشاہ
اب اگر 47 والے بزرگوارم ہوئے تو پھر
ہم جیسے 50 والے تو بڈھے کھوسٹ کہلائیں گے ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
جان برادر بڑھاپے کا تعلق عمر سے نہیں
بڑھاپا اک سوچ کا نام ہے ولولے جوان ہوں تو عمر کوئی معنی نہیں رکھتی
ولولے سرد پڑ جائیں تو جوانی میں ہی بڑھاپا طاری ہو جاتا ہے :)
 
نایاب

لائبریرین
جان برادر بڑھاپے کا تعلق عمر سے نہیں
بڑھاپا اک سوچ کا نام ہے ولولے جوان ہوں تو عمر کوئی معنی نہیں رکھتی
ولولے سرد پڑ جائیں تو جوانی میں ہی بڑھاپا طاری ہو جاتا ہے :)
بچپن میں پچپن کو بھگت چکا سید بادشاہ
اب پچپن میں بچپن گزارنا ہے ۔۔۔۔۔
اس لیئے " ابھی تو میں جوان ہوں " غزل روز سنتا ہوں ۔
 
فاتح

لائبریرین
واہ واہ بہت خوب فاتح بھیا!
اب مجھے اس شعر کا مطلب بھی سمجھائیں جس کی وجہ سے سارے لوگ آپ کو ظالم کہہ رہے ہیں۔ :)
اصل ظلم اسے کہتے ہیں بیٹا کہ شاعر سے اس کے شعر کا مطلب پوچھنا (جو اکثر اوقات اسے خود بھی علم نہیں ہوتا :laughing:)
 
محمد محبوب

محفلین
بہت اعلٰی :best:
کیا کوئی مہربان بتا سکتا ہے کہ محترم فاتح الدین بشیر صاحب قبلہ کا مزید کلام کہاں پڑھنے کو مل سکتا ہے ؟
ان کی ایک اور غزل پڑھی تھی جس کا مطلع ہے
آبلہ پائی کا قرار گیا
لطف ہمراہِ نوکِ خار گیا
پورے دس دن اس شعر نے اپنے حصار میں لئے رکھا تھا۔ کیا بات ہے جناب فاتح صاحب کی۔ :)
 
رانا

محفلین
واہ واہ۔ بہت ہی عمدہ غزل ہے فاتح بھائی۔
اس پر تو ڈھیر ساری داد قبول فرمائیں۔
لاجواب۔ زبردست۔

اصل ظلم اسے کہتے ہیں بیٹا کہ شاعر سے اس کے شعر کا مطلب پوچھنا (جو اکثر اوقات اسے خود بھی علم نہیں ہوتا :laughing:)
اچھا ہوا یہ بھی پتہ لگ گیا کہ شاعر پر اصل ظلم کیا ہوتا ہے۔ اب کبھی آپ کو تنگ کرنے کا موڈ ہوا تو آپ کی سب سے لمبی غزل نکال کر اسکا مطلب پوچھ لوں گا۔:rollingonthefloor:
 
فاتح

لائبریرین
بہت اعلٰی :best:
کیا کوئی مہربان بتا سکتا ہے کہ محترم فاتح الدین بشیر صاحب قبلہ کا مزید کلام کہاں پڑھنے کو مل سکتا ہے ؟
ان کی ایک اور غزل پڑھی تھی جس کا مطلع ہے
آبلہ پائی کا قرار گیا
لطف ہمراہِ نوکِ خار گیا
پورے دس دن اس شعر نے اپنے حصار میں لئے رکھا تھا۔ کیا بات ہے جناب فاتح صاحب کی۔ :)
پذیرائی پر تہ دل سے ممنون ہوں۔
آپ محفل میں "فاتح الدین بشیر" کا ٹیگ تلاش کریں تو کافی روابط نکل آئیں گے۔
 
منصور آفاق

محفلین
اس نظمِ تمنّا کے ہونٹوں نے چھُوا جس دم
مجھ مصرعِ ناقص میں تکمیل اتر آئی
کیہا کہنے بہت ہی خوبصورت غزل ہے اتنی مشکل زمین میں اتنے ترو تازہ اشعار آپ کا ہی حصہ ہیں
 
نایاب

لائبریرین
بلا شبہ بہت گہری ہم جہت سفر کراتی غزل ہے ۔
قاری کے سامنے یہ غزل " مجاز و حقیقت " کے باہمی ربط کے کئی در وا کردیتی ہے ۔
کل سے کئی بار کوشش کی مگر ہر بار کسی نہ کسی شعر نے ایسا مسحور کیا ۔
کہ سحرزدہ معذور رہ گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پہلے دو شعر تو پڑھتے ہی میری " غزل نایاب " میری بٹیا جانی سامنے آجاتی ہے ۔
اور سب کچھ بھول جاتا ہے

آفاق سے میرے گھر قندیل اتر آئی
گو نورِ مجسّم کی تمثیل اتر آئی

اک چہرۂ ابر آسا اترا مرے صحرا پر
ہاتھوں کے کٹورے میں اک جھیل اتر آئی

اگلا شعر یکلخت " مستور حقیقی " کے روبرو لے گیا ۔ اور پھر سدھ بدھ کہاں کیسے رہ پا سکتی ہے ۔۔۔۔۔
کہ جستجوئے حق رکھنے والے ہی حق کو پاتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔جو تقدیس کے لبادوں میں لپٹے بتوں کو گراتے ہیں ۔
ان ہی کے دلوں پر حق کا نزول ہوتا ہے ۔ اور زمانے کی نگاہ میں گمراہوں کے دل نور حقیقی کا ٹھکانہ بن جاتے ہیں ۔
وہ صورتِ مریم تھی، میں منحرفِ تقدیس
ابلیس کے سینے میں انجیل اتر آئی
 
بلا شبہ بہت گہری ہم جہت سفر کراتی غزل ہے ۔
قاری کے سامنے یہ غزل " مجاز و حقیقت " کے باہمی ربط کے کئی در وا کردیتی ہے ۔
کل سے کئی بار کوشش کی مگر ہر بار کسی نہ کسی شعر نے ایسا مسحور کیا ۔
کہ سحرزدہ معذور رہ گیا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
پہلے دو شعر تو پڑھتے ہی میری " غزل نایاب " میری بٹیا جانی سامنے آجاتی ہے ۔
اور سب کچھ بھول جاتا ہے

آفاق سے میرے گھر قندیل اتر آئی
گو نورِ مجسّم کی تمثیل اتر آئی

اک چہرۂ ابر آسا اترا مرے صحرا پر
ہاتھوں کے کٹورے میں اک جھیل اتر آئی

اگلا شعر یکلخت " مستور حقیقی " کے روبرو لے گیا ۔ اور پھر سدھ بدھ کہاں کیسے رہ پا سکتی ہے ۔۔۔ ۔۔
کہ جستجوئے حق رکھنے والے ہی حق کو پاتے ہیں ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ جو تقدیس کے لبادوں میں لپٹے بتوں کو گراتے ہیں ۔
ان ہی کے دلوں پر حق کا نزول ہوتا ہے ۔ اور زمانے کی نگاہ میں گمراہوں کے دل نور حقیقی کا ٹھکانہ بن جاتے ہیں ۔
وہ صورتِ مریم تھی، میں منحرفِ تقدیس
ابلیس کے سینے میں انجیل اتر آئی
اہا اہا اہا
کیا تشریح کی جناب
لطف سوا ہو گیا غزل کا
بہت خوب بہت خوب
 
Top