مجھ مصرعِ ناقص میں تکمیل اتر آئی۔۔۔۔۔ فاتح الدین بشیرؔ

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
پڑھتا چلا جاتا تھا وہ اسم درشتی سے
پھر مجھ پہ اچانک ہی ترتیل اتر آئی۔۔۔۔۔

لاجواب انتخاب اپیا!
ایک بار پھر شدت سے یہ خواہش ابھری کہ فاتح بھیا کا کلام کتاب کی صورت جمع ہو!
 
فاتح

لائبریرین
واہ واہ۔ بہت ہی عمدہ غزل ہے فاتح بھائی۔
اس پر تو ڈھیر ساری داد قبول فرمائیں۔
لاجواب۔ زبردست۔
بہت شکریہ رانا بھائی، ممنون ہوں
اچھا ہوا یہ بھی پتہ لگ گیا کہ شاعر پر اصل ظلم کیا ہوتا ہے۔ اب کبھی آپ کو تنگ کرنے کا موڈ ہوا تو آپ کی سب سے لمبی غزل نکال کر اسکا مطلب پوچھ لوں گا۔:rollingonthefloor:
تشریح کے لیے شارح جیہ موجود ہیں نا :rollingonthefloor:
 
فاتح

لائبریرین
اس نظمِ تمنّا کے ہونٹوں نے چھُوا جس دم
مجھ مصرعِ ناقص میں تکمیل اتر آئی
کیہا کہنے بہت ہی خوبصورت غزل ہے اتنی مشکل زمین میں اتنے ترو تازہ اشعار آپ کا ہی حصہ ہیں
منصور بھائی یہ تو سراسر آپ کی ذرہ نوازی ہے کہ اس قدر حوصلہ افزا داد سے نوازا
 
فاتح

لائبریرین
ارے! آپ پر تو ایک ہی دھمکی اثر کر گئی بھیا۔۔ واہ بھئی شاباش ہے مجھے :p
یہ لو بیٹا! نایاب بھائی نے اس قدر خوبصورت اور جامع تشریح کر دی کہ شاید میرے لیے بھی یوں ممکن نہ ہوتا۔
بلا شبہ بہت گہری ہم جہت سفر کراتی غزل ہے ۔
قاری کے سامنے یہ غزل " مجاز و حقیقت " کے باہمی ربط کے کئی در وا کردیتی ہے ۔
کل سے کئی بار کوشش کی مگر ہر بار کسی نہ کسی شعر نے ایسا مسحور کیا ۔
کہ سحرزدہ معذور رہ گیا ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔
پہلے دو شعر تو پڑھتے ہی میری " غزل نایاب " میری بٹیا جانی سامنے آجاتی ہے ۔
اور سب کچھ بھول جاتا ہے

آفاق سے میرے گھر قندیل اتر آئی
گو نورِ مجسّم کی تمثیل اتر آئی

اک چہرۂ ابر آسا اترا مرے صحرا پر
ہاتھوں کے کٹورے میں اک جھیل اتر آئی

اگلا شعر یکلخت " مستور حقیقی " کے روبرو لے گیا ۔ اور پھر سدھ بدھ کہاں کیسے رہ پا سکتی ہے ۔۔۔ ۔۔
کہ جستجوئے حق رکھنے والے ہی حق کو پاتے ہیں ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔ جو تقدیس کے لبادوں میں لپٹے بتوں کو گراتے ہیں ۔
ان ہی کے دلوں پر حق کا نزول ہوتا ہے ۔ اور زمانے کی نگاہ میں گمراہوں کے دل نور حقیقی کا ٹھکانہ بن جاتے ہیں ۔
وہ صورتِ مریم تھی، میں منحرفِ تقدیس
ابلیس کے سینے میں انجیل اتر آئی
 
فاتح

لائبریرین
پڑھتا چلا جاتا تھا وہ اسم درشتی سے
پھر مجھ پہ اچانک ہی ترتیل اتر آئی۔۔۔ ۔۔

لاجواب انتخاب اپیا!
ایک بار پھر شدت سے یہ خواہش ابھری کہ فاتح بھیا کا کلام کتاب کی صورت جمع ہو!
اور "جمع" ہونے سے یاد آیا کہ چندہ بھی جمع ہو رہا ہے کتاب کی اشاعت کے لیے :laughing:
(ویسے اب سنجیدگی سے کتاب کی اشاعت کی جانب پیش رفت کرنے کے متعلق سوچ رہا ہوں :) )
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
اور "جمع" ہونے سے یاد آیا کہ چندہ بھی جمع ہو رہا ہے کتاب کی اشاعت کے لیے :laughing:
(ویسے اب سنجیدگی سے کتاب کی اشاعت کی جانب پیش رفت
کرنے کے متعلق سوچ رہا ہوں :) )
مجھے بھی اپنی پیشکش یاد ہے بھیا ۔۔آپ ابتدا تو کیجئے
:)
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
اور "جمع" ہونے سے یاد آیا کہ چندہ بھی جمع ہو رہا ہے کتاب کی اشاعت کے لیے :laughing:
(ویسے اب سنجیدگی سے کتاب کی اشاعت کی جانب پیش رفت کرنے کے متعلق سوچ رہا ہوں :) )

واہ
اگر صبح صبح ہی اتنی خوبصورت بات پڑھنے کو مل جائے تو دن بہت اچھا گزرتا ہے۔
بس جی جلدی جلدی کتاب مل جائے تو کچھ چین ملے۔
 
محمد بلال اعظم

لائبریرین
فاتح بھائی اتنی خوبصورت غزل کہ سمجھ نہیں آ رہا، کس طرح تعریف کروں۔
پرسوں سے کئی بار پڑھ چکا ہوں۔ دوستوں، اساتذہ سب کو پڑھائی ہے۔ تبرک کے طور پہ میسج بھی کیا ہے تمام احباب کو۔ لیکن غزل کے سحر سے کسی طور نکلا نہیں جا رہا۔
ہر بار ایک سے بڑھ کے ایک غزل لاتے ہیں آپ۔

اگر اجازت ہو تو کیا میں اسے فیس بک وغیرہ پہ بھی پوسٹ کر دوں؟
 
تمہاری محبت ہے بیٹا! جہاں چاہے لگا دو مجھے تو خوشی ہی ہو گی۔ :)
 
جیہ

لائبریرین
اور "جمع" ہونے سے یاد آیا کہ چندہ بھی جمع ہو رہا ہے کتاب کی اشاعت کے لیے :laughing:
(ویسے اب سنجیدگی سے کتاب کی اشاعت کی جانب پیش رفت کرنے کے متعلق سوچ رہا ہوں :) )
یہ تو ظلم عظیم ہوگا

اگر آپ نے اپنا کلام فورا سے بیشتر شایع نہ کیا تو

(میرے اس مراسلے کو سنجیدگی سے لیا جائے)
 
Top