متفرق اشعار

شمشاد

لائبریرین

تن تندور، ہڈان دا بالن، آہیں نال تپایا ہُو
دُکھاں دا میں آٹا پیٹھا، ہنجواں نال گنھایا ہُو
خون جگر تھیں پیڑے کیتے، عشق پلیتھن لایا ہُو
میں قربان جیہناں نوں باہو، دم دم درد سوایا ہُو
(سلطان باہُو)
 
فرخ

محفلین
قطرے کی صورت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔(امجد اسلام امجد)

السلام علیکم
کچھ دنوں سے میں امجد اسلام امجد ایک چھوٹی سی نظم Composeکرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ بالآخر میں خود بھی تنگ آگیا کیونکہ میں خود بھی اس کی Composition سے مطمیئن نہیں ہو پارہا، وہ ایسے کہ ہر دفعہ کوئی نیا خیال ذہن میں آجاتا کہ اس میں یوں ہوتا، یا یہ ایسے ہوتی۔۔
thinking2.JPG
۔۔۔ لہٰذا میں نے اسے Postکرنے کا فیصلہ کر لیا۔
Dunno.gif

ملاحظہ ہو:-

[flash]http://www.geocities.com/sam1only/QatrayKiSorat.swf[/flash]​
اپنی آراء اور مشوروں سے مجھے ضرور آگاہ کیجئے گا۔ میں منتظر رہوں گا۔
%28typing%29.gif

امید ہے آپ کو پسند آئے گی۔
 
بہت عمدہ ہمیشہ کی طرح یہ بھی بہت خوبصورت ہے فرخ۔ اسی طرح کرتے رہو اور بھی رنگین اور متحرک شاعری پوسٹ
 
چند لمحے تو اس نظم نے سوچ میں ڈال دیا ہے۔۔۔۔۔۔کہ کن تعریفی کلمات کا انتخاب کرنا چاہیے؟؟؟؟۔اگر سچ کہوں تو کمپیوٹر سے کوئی رغبت نا رکھتے ہوئے آج تک جو بھی سیکھا ہے وہ یا تو
ضرورتا تھا یا زبردستی سکھایا گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔آپ کے flashes
دیکھ کر پہلی بار کچھ سیکھنے کی خوائش جاگنے لگی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔
 
فرخ

محفلین
محب علوی نے کہا:
بہت عمدہ ہمیشہ کی طرح یہ بھی بہت خوبصورت ہے فرخ۔ اسی طرح کرتے رہو اور بھی رنگین اور متحرک شاعری پوسٹ

محب،
بہت شکریہ پسند کرنے کا۔
میں اس سلسلے میں آپ سے بھی توقع کر رہا ہوں کہ اس کو بہتر بنانے کے لئے کچھ رائے دیں گے :)
 
فرخ

محفلین
umeedaurmohabbat نے کہا:
چند لمحے تو اس نظم نے سوچ میں ڈال دیا ہے۔۔۔۔۔۔کہ کن تعریفی کلمات کا انتخاب کرنا چاہیے؟؟؟؟۔اگر سچ کہوں تو کمپیوٹر سے کوئی رغبت نا رکھتے ہوئے آج تک جو بھی سیکھا ہے وہ یا تو
ضرورتا تھا یا زبردستی سکھایا گیا ۔۔۔۔۔۔۔۔آپ کے flashes
دیکھ کر پہلی بار کچھ سیکھنے کی خوائش جاگنے لگی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔

امید
بہت شکریہ اتنا پسند کرنے کا۔
یہ سب اللہ کا کرم ہے۔ جو کہ ہر طرح کی تعریف کے لائق ہے۔ جو کچھ بھی ہمارے پاس ہے، سب اس کا دیا ہوا ہے۔
صرف ایک بات کہوں گا۔ اللہ جل شانہُ جو بھی آپکو دے (علم بھی اسی میں شامل ہے)، اللہ کا شکر کرنے کے بعد یہ دعا ضرور کریں کہ وہ اسمیں برکت ڈال دے۔۔۔ یہ دعا حضورِ اکرم صل اللہ علیہ وآلہِ وسلم بھی کیا کرتے تھے کہ:
اے میرے مالک، تو نے جو کچھ مجھے عطا کیا ہے، اس میں اپنی برکت ڈال دے۔
اللہ ہم سب کو اپنی اس صحیح راہ پر چلائے جو سیدھی جنت کو جاتی ہو۔۔۔ آمین، ثمٰ آمین۔
 
ماوراء

محفلین
فرخ، ہلا گلا پر کارڈز کی ووٹنگ ہو رہی ہے۔ میں نے دیکھا ہے کہ آپ کے کارڈ کو سب سے زیادہ ووٹ ملے ہیں۔ اور یقیناً میں نے بھی آپ کے کارڈ کو ووٹ دیا ہے۔ اس لیے کہ آپ نے واقعی بہت زبردست بنایا ہے آپ نے۔ :best:
 
فرذوق احمد

محفلین
یار فرخ بھائی پتا نہیں کیا لکھا ہیں آپ نے میرے پاس تو آپ کی نظم کھولی نہیں ،خیر جتنی تعریف ہو رہی مجھے لگتا ہیں کے یہ واقعی اچھی ہو گی
 
الف عین

لائبریرین
آصف نبیل اور زکریا۔ میرے خیال میں ایک اور سب فورم گرافکس کی بنائی جائے اور احباب اپنے کارنامے وہاں پوسٹ کریں۔ یہاں شاعری سے زیادہ گرافکس کی تعریف ہوتی ہے۔ اور فرخ، آپ کی کاوش عمدہ ہے اس میں شک نہیں، لیکن یہاں آپ ان پیج سے کنورٹ کر کے محض ٹیکسٹ پوسٹ کریں اور اس گرافک روپ دوسری فورم میں تو بہتر ہو۔ محض گرافکس میں شاعری کی اہمیت ختم ہو جاتی ہے۔
 
فرخ

محفلین
ماوراء نے کہا:

اوہ، ماوراء۔
آپ بھی وہاں کی ممبر ہیں؟ مجھے نہیں پتا تھا۔ اچھا Surprise ہے :eek:

بہت بہت شکریہ آپکے ووٹ کا :p ۔ اور پسند کرنے کا (کارڈ کو :wink: )
 
فرخ

محفلین
farzooq ahmed نے کہا:
یار فرخ بھائی پتا نہیں کیا لکھا ہیں آپ نے میرے پاس تو آپ کی نظم کھولی نہیں ،خیر جتنی تعریف ہو رہی مجھے لگتا ہیں کے یہ واقعی اچھی ہو گی

فرذوق بھائی،
یہ اصل میں Flash کی Animation ہے۔ اور اسکو دیکھنے کیلئے آپ کو کم از کمMacromedia Flash Player 6 درکار ہے۔ اگر ہو سکے تو پہلے http://www.macromedia.com پر جا کر، اپنا Flash Player اپڈیٹ کر لیں۔

ویسے آپ کونسی Windows استعمال کر رہے ہیں؟
 
فرخ

محفلین
اعجاز اختر نے کہا:
آصف نبیل اور زکریا۔ میرے خیال میں ایک اور سب فورم گرافکس کی بنائی جائے اور احباب اپنے کارنامے وہاں پوسٹ کریں۔ یہاں شاعری سے زیادہ گرافکس کی تعریف ہوتی ہے۔ اور فرخ، آپ کی کاوش عمدہ ہے اس میں شک نہیں، لیکن یہاں آپ ان پیج سے کنورٹ کر کے محض ٹیکسٹ پوسٹ کریں اور اس گرافک روپ دوسری فورم میں تو بہتر ہو۔ محض گرافکس میں شاعری کی اہمیت ختم ہو جاتی ہے۔

اعجاز،
بہت شکریہ پسند کرنے کا :) ۔ اور اتنی اچھی تجویز دینے کا۔ یہاں ماوراء نے ابھی ایک اور فورم کا ذکر کیا تھا، (ھلا گلا)، وہاں پر بھی اسی طرح گرافکس کا ایک علیحدہ فورم بنا ہوا ہے۔
اب یہ اپنی اپنی پسند کی بات ہے۔ میں صرف ٹیکسٹ پوسٹ کرکے، کچھ ادھورا ادھورا سا محسوس کرتا ہوں۔ یوں لگتا ہے جیسے کسی چیز کی کمی ہو۔ اور اسی احساس نے مجھے مجبور کیا کہ میں Flash وغیرہ میں کچھ اور بھی کروں۔ یہ میں‌بھی جانتا ہوں کہ اسطرح، کبھی بھی پوری طرح اظہار نہیں ہوتا۔ یعنی تشنگی پھر بھی باقی رہتی ہے، لیکن نہ جانے کیوں، خالی خولی ٹیکسٹ سے تسلی نہیں ہوتی میری۔
پھر بھی میں کوشش کروں گا، کہ سادہ ٹیکسٹ کی صورت میں بھی پوسٹ کیا کروں۔ :)
 
سیفی

محفلین
دو شعر

ہر تمنا اب دل سے رخصت ہو گئی
اب تو آ جا اب تو خلوت ہو گئ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آ اب تو آ جا اس دل کی بزمِ تمنا میں
دیتے تھے جو دھواں، سب دیئے بجھا دیے
 
ماوراء

محفلین
فرخ نے کہا:
ماوراء نے کہا:
فرخ، ہلا گلا پر کارڈز کی ووٹنگ ہو رہی ہے۔ میں نے دیکھا ہے کہ آپ کے کارڈ کو سب سے زیادہ ووٹ ملے ہیں۔ اور یقیناً میں نے بھی آپ کے کارڈ کو ووٹ دیا ہے۔ اس لیے کہ آپ نے واقعی بہت زبردست بنایا ہے آپ نے۔ :best:

اوہ، ماوراء۔
آپ بھی وہاں کی ممبر ہیں؟ مجھے نہیں پتا تھا۔ اچھا Surprise ہے :eek:

بہت بہت شکریہ آپکے ووٹ کا :p ۔ اور پسند کرنے کا (کارڈ کو :wink: )
سرپرائز کی کیا بات ہے۔۔ آپ جس فورم پر چلے جائیں وہاں آپ کو میرا نام مل جائے گا۔ :p ویسے ہلاگلا پر ماوراء نک نہیں ہے۔ میں وہاں بہت کم جاتی ہوں۔ نام تو اس کا ہلاگلا ہے۔ لیکن اس فورم پر مجھے کوئی ہلاگلا نام کی چیز نظر نہیں آتی۔ :?
 
فرخ

محفلین
الحمد للہ
اللہ کی مدد اور نصرت سےمیں ھلا گلا پر وہ مقابلہ جیت چکا ہوں۔۔۔ :)
 
ظفری

لائبریرین
ہنس کے بولا کرو بلایا کرو

ہنس کے بولا کرو بُلایا کرو
آپ کا گھر ہے آیا جایا کرو

مُسکراہٹ ہے حُسن کا زیور
مُسکرانا نہ بُھول جایا کرو

حد سے بڑھ کر حسین لگتے ہو
جُھوٹی قسمیں ضرور کھایا کرو

Top