متفرق اشعار

مجھے یقین ہے کہ انشاء جی نے صرف اتنے پر اکتفا نہیں کیا ہو گا :?:

اجی محترم پورا کلام تو ارسال کیجئے ۔ اسطرح تو تشنہ رہ جائیں گے ہم

خوش رہو!

 

سیفی

محفلین
ہم زباں ہی نہیں وہ بھلا اظہا ر ہو

فزوں تر ہے دردِ دل ، قرار ہو تو کیسے ہو
ہم زباں ہی نہیں وہ بھلا اظہا ر ہو تو کیسے ہو

جوں جوں بڑھتے رہے دلدلِ عشق میں دھنستے رہے
یہ دامِ ہم رنگِ زمیں ہے فرار ہو تو کیسے ہو

رہزنوں نے اوڑھے ہیں نقاب رہبروں کے
بھروسہ ہو تو کیونکر ہو، اعتبار ہو تو کیسے ہو
 

سیفی

محفلین
ذوالفقار احمد نے کہا:
مجھے یقین ہے کہ انشاء جی نے صرف اتنے پر اکتفا نہیں کیا ہو گا :?:

اجی محترم پورا کلام تو ارسال کیجئے ۔ اسطرح تو تشنہ رہ جائیں گے ہم

خوش رہو!

اک بار کہو تم میری ہو۔۔۔۔۔۔

ہم گھوم چکے بستی بن میں
اک آس کی پھانس لئے من میں
کوئی دیپک ہو کوئی تارا ہو
کوئی ساجن ہو کوئی پیارا ہو
جب جیون رات اندھیری ہو
اک بار کہو تم میری ہو

(باقی اگلی قسط میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کسی کو تشنہ لب رکھتا نہیں۔۔۔؟؟؟)
 

منہاجین

محفلین
منزل مجھے ملے نہ ملے

اِتنا شدید غم ہے کہ اِحساسِ غم نہیں
کیسے کہوں کہ آپ کا مجھ پہ کرم نہیں

منزل مجھے ملے نہ ملے اِس کا غم نہیں
تم ساتھ ساتھ ہو مِرے یہ بھی تو کم نہیں

اے آنے والے! اپنی جبیں کو جھکا کےآ
یہ آستانِ یار ہےصحنِ حرم نہیں
 

سیفی

محفلین
میں گیا وقت نہیں کہ پھر آ بھی نہ س

مہرباں ہو کے بلالو مجھے، چاہو جس وقت
میں گیا وقت نہیں کہ پھر آ بھی نہ سکوں

ضعف میں طعنہٴ اغیار کا شکوہ کیا ہے
بات کچھ سر تو نہیں ہے کہ اٹھا بھی نہ سکوں

زہر ملتا ہی نہیں مجھ کو، ستمگر! ورنہ
کیا قسم ہے ترے ملنے کی کہ کھا بھی نہ سکوں؟


---------- - - - ---------
دیوانِ غالب سے انتخاب۔
 

ثناءاللہ

محفلین
سیفی:
جناب غزل تو زبردست ہے اگر مکمل ہو تو کیا ہی بات ہے۔ اور آپ نے اپنے دستخط میں ہزاروی لکھا ہے آپ ہزارہ کے رہنے والے ہیں یا شوق سے لکھا ہے
 

سیفی

محفلین
ثناءاللہ نے کہا:
سیفی:
جناب غزل تو زبردست ہے اگر مکمل ہو تو کیا ہی بات ہے۔ اور آپ نے اپنے دستخط میں ہزاروی لکھا ہے آپ ہزارہ کے رہنے والے ہیں یا شوق سے لکھا ہے
ثناء بھائی
پسندیدگی کا شکریہ۔ مسئلہ یہ ہے کہ غالب نے دیوانِ غالب میں صرف یہی اشعار لکھے ہیں۔ اگر جی کڑا کر کے دو چار اور بھی لکھ دیتے تو آپ کو گلہ کی نوبت نہ آتی۔
میں ہزارہ کا رہنے والا ہوں۔ اور ہزاروی میرا تخلص بھی ہے۔ اسلئیے ہزاروی لکھتا ہوں۔ شوق کی عمر تو بیت چکی کب کی۔۔۔ :shock:
 

ثناءاللہ

محفلین
سیفی نے کہا:
میں ہزارہ کا رہنے والا ہوں۔ اور ہزاروی میرا تخلص بھی ہے۔ اسلئیے ہزاروی لکھتا ہوں۔ شوق کی عمر تو بیت چکی کب کی۔۔۔ :shock:

واہ۔۔۔ جناب آپ تو چھپے ہوئے رستم نہ سہی شاعر تو نکل ہی آئے۔۔۔۔۔ لگے ھاتھوں کوئی اپنا کلام بھی ارشاد فرمایئے۔
 

سیفی

محفلین
ثناءاللہ نے کہا:
واہ۔۔۔ جناب آپ تو چھپے ہوئے رستم نہ سہی شاعر تو نکل ہی آئے۔۔۔۔۔ لگے ھاتھوں کوئی اپنا کلام بھی ارشاد فرمایئے۔

ثناء بھائی !
میں تو چھپنے کو جا ڈھونڈتا ہوں لیکن کیا کیجئے آنکھوں پہ ہاتھ رکھ کر (اپنا ہاتھ۔۔۔۔ :? ) چھپتے ہیں اور پکڑے جاتے ہیں۔۔۔

رہی بات اپنی شاعری کی تو بقولِ اقبال۔۔۔

نالہ ہے بلبل تیرا آشفتہ خام ابھی
اسے سینے میں اپنے ذرا اور تھام ابھی


تو کیا خیال ہے۔۔۔۔ ذرا سینے میں تھامے رہنے دیں اسکو؟؟؟؟
 

منہاجین

محفلین
بلبلِ شوریدہ سر

نالہ ہے بلبلِ شوریدہ تِرا خام ابھی
اپنے سینے میں ذرا اور اسے تھام ابھی
 

سیفی

محفلین
تصحیح کا شکریہ۔

تصحیح کا شکریہ جناب!

ویسے آپ جیسے استادانِ فن کے سامنے ہم مبتدیوں کو بڑا محتاط رہنا پڑتا ہے۔ ذرا قدم بہکا اور ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

آپ کچھ اپنی پسند سے بھی نوازیں نا جناب
 

سیفی

محفلین
مجھے لگتا ہے دل ۔۔۔۔۔۔۔ایک شعر

مجھے لگتا ہے دل کھینچ کر چلا آتا ہے ہاتھوں پر
تجھے لکھوں تو میری انگلیاں ایسے دھڑکتی ہیں
 

منہاجین

محفلین
اِصلاح کا اِنتظار

اگر درست نہ ہو تو اِصلاح کا منتظر ہوں:


جانے والے کو نہ روکو کہ بھرم رہ جائے
تم اگر روکو گے بھی تو کب اُس کو ٹھہر جانا ہے
 

ثناءاللہ

محفلین
کون کسی کے مرنے پہ روتا ہے فراز
ہرکسی کو اپنی ہی کسی بات پہ رونا آیا


جناب سیفی بھائی:
چھپئے مت کھل کھلا کر اپنا کلام ارسال کریں
 

منہاجین

محفلین
صاف چھپتے بھی نہیں ۔ ۔ ۔

صاف چھپتے بھی نہیں سامنے آتے بھی نہیں
کیسا پردہ ہے کہ چلمن سے لگے بیٹھے ہیں
 
Top