متفرق اشعار

ثناءاللہ

محفلین
تو سامنے ہو تجھے سجدہ کروں تب لطف ہے سجدہ کرنے کا
تو اور کہیں میں اور کہیں، تیرے نام کو سجدہ کون کرے
 

منہاجین

محفلین
بے حجابی

زمانہ آیا ہے بے حجابی کا، عام دیدارِ یار ہو گا
سکوت تھا پردہ دار جس کا، وہ راز اب آشکار ہو گا
 

منہاجین

محفلین
رہ نوردِ عشق

تو رہ نوردِ عشق ہے منزل نہ کر قبول
لیلیٰ بھی ہم نشیں ہو تو محمل نہ کر قبول
 

ثناءاللہ

محفلین
خانہء خمار

آہ، پردہ تو کوئی مانِع دیدار نہیں
اپنی غفلت کے سوا، کچھ در و دیوار نہیں

ہم سے دل مردہ اگر رات کو جاگے، تو کیا
چشمِ بیدار تو ہے، پر دلِ بیدار نہیں

درد! یاں دو ہی پیالوں پہ قناعت کیجئے
خانہء چشم ہے یہ، خانہء خمار نہیں
 

سیفی

محفلین
واہ کیا خوب تماشہ چلتا ہے۔

سلام صاحبانِ خوش ذوق!!

آپ نے تو جناب کمال ہی کر دیا۔ (غالب کا کمال نہیں جو پہلوئے یار میں کچھ نہ کر سکے) آپ نے تو اعلیٰ پائے کی شاعری سے مجھے کچھ بولنے (معذرت لکھنے) قابل ہی نہیں چھوڑا۔ میں تو کسی طفلِ نوآموز کی طرح بس آپ حضرات کی بوقلمونیاں دیکھے جا رہا ہوں۔۔

امید ہے آپ اپنے عمدہ انتخاب سے ہمیں مزید شرمندہ کرتے ہی رہیں گے۔

ع۔۔ زندگی تیرے داغوں سے ہم رہے شرمندہ
زندگی رہی تو اور شرمندہءاحساں ہوں گے۔

دروغ بر گردنِ دوستِ ما (جس نے شعر سنایا)
 

الف عین

لائبریرین
بیت بازی؟

یہاں تو اچھی خاصی بیت بازی ہو رہی ہے۔ بیت بازی کو میں تو کم از کمم انتاکشری نہیں کہ سکتا۔ ہندوستانی ٹی وی نے انتاکشری کو پاکستان تک پہنچا دیا ہے غالباً
 

شعیب صفدر

محفلین
انتاکشری ؟
بیت بازی سے مجھے آگاہی پاکستان ٹی وی کے پروگرام “نیلام گھر“ سے ہوئی اب بھی یہ پروگرام “بزم طارق“ کے نام سے ٹی وی پر آتا ہے۔۔۔۔ اچھے اور میعاری شاعری اس کی پہلی شرط ہے۔۔۔
ہندی کے درج بالا لفظ سے آگاہی مجھے کافی بعد میں جا کر ہوئی تھی :!:
 

طاہر اقبال

محفلین
اِصلاح کا اِنتظار

منہاجین نے کہا:
اگر درست نہ ہو تو اِصلاح کا منتظر ہوں:


جانے والے کو نہ روکو کہ بھرم رہ جائے
تم اگر روکو گے بھی تو کب اُس کو ٹھہر جانا ہے

جانے والے کو نہ روکو کہ بھرم رہ جائے گا
تم پکارو بھی تو کب اس کو ٹھہر جانا ہے۔
 

hawwakibeti

محفلین
aik shair [ saghar siddiqui ]

اسلام و علیکم

یھی ھے زوق عبادت کی انتھا ساغر
غم حیات کے ماروں کا احترام کرو


خوش رھیے
 

hawwakibeti

محفلین
تلاش ھے

Yeh zara zara si baat par tarha tarha ke azaab kyun
Jo kisi se bhi khafa na ho, mujhe uss khuda ki talaash hai

Mujhe laghzishon peh harr ghari koi tok-ta hai baar baar
Jisey kar ke dil ko dukh na ho, mujhe uss gunaah ki talaash hai

Main dhoondta hoon woh khizaan jisey gulshanon se pyaar ho
Jisey kisi charaagh se na bair ho, mujhe uss hawaa ki talaash hai

Mujhe uss nagar ki hai justuju jahan koi bhi chahata nahi lahoo
Jahan hirann ko sher se darr na ho mujhe uss jagah ki talaash hai

Yahan ik lamhey ke parraao mein mere saare phool jhulas gaye
Ab jahan talkhiyon ki tapish na ho, mujhe uss fiza ki talaash hai

Bina humsafar ke kab talak koi musafiton mein laga rahe
Jahan koi kisi se juda na ho, mujhe uss raah ki talaash hai

Mujhe dekh kar jo ik nazar mere saare dard samajh sakey
Jo iss Qadar ho chara-gar, mujhe uss nigaah ki talaash hai

Mohabbaton se jaane kyun yaqeen ab to uth sa chala hai
Wafa bhi khaye kasam jiski, mujhe us wafa ki talash hai
 
جواب

عنوان پڑھ کر میں سمجھا شاید انیس کا یہ شعر لکھا ہوگا

عمر گزری ہے اسی دشت کی سیاحی ہے
ساتویں پشت ہے شبیر کی مداہی میں
 

F@rzana

محفلین
ایک پسندیدہ شعر

خود پھول کی طرح مجھے کھلنے کا شوق تھا
اب تیز ہے ہوا تو ہوا کا قصور کیا​
 
Top