لائبریری ٹیم فہرست

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

م م مغل بھائی ، آپ نے خرم کو مطلع کر دیا تھا کہ آپ کا نام کس ٹیم میں شامل کرنا ہے ؟ یہاں نشاندہی کر دیں ۔ شکریہ

 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
جس جس نے جس جس ٹیم کو جوائن کرنا ہے جو جو کام کرنا ہے برائے مہربانی وہ یہاں لکھ دیں تانکہ میں لسٹ میں ڈال دوں شکریہ
 

شکاری

محفلین
ٹائپنگ ٹیم میں نام شامل کرنے کا شکریہ
لیکن میں ٹائپنگ کے لیے مارچ کے آخر میں دستیاب ہوں گا۔
 

نایاب

لائبریرین
جس جس نے جس جس ٹیم کو جوائن کرنا ہے جو جو کام کرنا ہے برائے مہربانی وہ یہاں لکھ دیں تانکہ میں لسٹ میں ڈال دوں شکریہ

السلام علیکم
محترم جناب خرم شہزاد خرم جی
سدا خوش رہیں آمین
مقصود صرف فروغ اردو میں حصہ ڈالنا ہے ۔
(انگلی کٹا کر شہیدوں میں نام لکھوانا ہے )
سو جس مرضی ٹیم میں شامل کر کے مجھے میری ذمہ داری سے آگاہ کر دیں ۔
فی الحال تو بروالہ سیدان کی ٹائپنگ کر رہا ہوں ۔
سدا سجی رہی یہ محفل اردو آمین
نایاب
 

نوید صادق

محفلین
خرم!
اگر شاعرٰی کی کوئی ٹیم ہے اوراس کے بارہ کھلاڑی پورے نہیں ہو گئے ہوئے تو مجھے بھی شامل کر لیں۔

کیونکہ

مجھے تو اور کوئی کام بھی نہیں آتا!!!
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
السلام علیکم

اس ذمہ داری کو انجام دینے کے لیے بہت شکریہ خرم ، یہ بتائیں کہ کیا آپ جدول بنا سکتے ہیں ؟


آپی جی مجھے جدول بنانا نہیں‌آتا سوری اگر کچھ بتا دیا جائے تو شاہد کر لوں
السلام علیکم
محترم جناب خرم شہزاد خرم جی
سدا خوش رہیں آمین
مقصود صرف فروغ اردو میں حصہ ڈالنا ہے ۔
(انگلی کٹا کر شہیدوں میں نام لکھوانا ہے )
سو جس مرضی ٹیم میں شامل کر کے مجھے میری ذمہ داری سے آگاہ کر دیں ۔
فی الحال تو بروالہ سیدان کی ٹائپنگ کر رہا ہوں ۔
سدا سجی رہی یہ محفل اردو آمین
نایاب


جی آپ کو تو پہلے ہی شامل کیا گیا ہے
خرم!
اگر شاعرٰی کی کوئی ٹیم ہے اوراس کے بارہ کھلاڑی پورے نہیں ہو گئے ہوئے تو مجھے بھی شامل کر لیں۔

کیونکہ

مجھے تو اور کوئی کام بھی نہیں آتا!!!

اور تیرہواں میں بھی۔۔۔ :)

مجھے شاعری کی کتب کی پروف ریڈنگ میں ڈال دیں


نوید صادق صاحب اور فاتح صاحب آپ دونوں کو غالب اور اقبال ٹم میں شامل کر دیا ہے شکریہ
 

ابو کاشان

محفلین
خرّم بھائی شکریہ۔ میں ذرا باقی ماندہ کام دیکھ لوں پھر آپ کی کچھ مدد درکار ہے۔

شکاری بھائی شکار کا کیا موڈ ہے؟ کیوں نہ چیتے کی طرح شکار سے پہلے بھرپور انگڑائی لے کر کام شروع کیا جائے۔ مجھے اپنی آمادگی سے جلد مطلع کریں۔شکریہ
 

نوید صادق

محفلین
نوید صادق صاحب اور فاتح صاحب آپ دونوں کو غالب اور اقبال ٹم میں شامل کر دیا ہے شکریہ



بھائی!!
یہ غالب اور اقبال کے علاوہ ہم کچھ نہیں کر سکیں گے کیا۔؟ میں تو اس سال کچھ انتخابات اپلوڈ کروں گا۔ شیفتہ کو مکمل کروں گا۔ وغیرہ وغیرہ
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
بھائی!!
یہ غالب اور اقبال کے علاوہ ہم کچھ نہیں کر سکیں گے کیا۔؟ میں تو اس سال کچھ انتخابات اپلوڈ کروں گا۔ شیفتہ کو مکمل کروں گا۔ وغیرہ وغیرہ

ہا ہا تو پھر چلے میں ایک ٹیم میں اور آپ کا نام شامل کر دیتا ہوں اب خوش
 
Top