غزل ۔ مرے رات دن کبھی یوں بھی تھے، کئی خواب میرے دروں بھی تھے ۔ محمد احمدؔ

الف عین

لائبریرین
یہاں ٹائپو درست کر دیں، ’کہ‘ کا محل ہے، ’کے‘ کا نہیں۔
یہ مقام یوں تو فغاں کا تھا، پہ ہنسے کے طور جہاں کا تھا
 
محمداحمد

لائبریرین

بہت خوب۔ عمدہ غزل ہے۔ سارے اشعار ہی خوب ہیں

بہت بہت شکریہ اعجاز عبید صاحب۔۔۔۔!

یہ سب اردو محفل کے ادبی ماحول، ادبی ذوق رکھنے والے محفلین اور اساتذہ کا ہی فیض ہے۔

یہاں ٹائپو درست کر دیں، ’کہ‘ کا محل ہے، ’کے‘ کا نہیں۔
یہ مقام یوں تو فغاں کا تھا، پہ ہنسے کے طور جہاں کا تھا

نشاندہی کا شکریہ، تدوین کر دی ہے۔
 
کیا ہی عمدہ اور رواں غزل ہے احمد بھائی۔
آج تک میری نظر سے کیوں نہ گزری۔
کیا کہنے احمد بھائی۔
غزل

مرے رات دن کبھی یوں بھی تھے، کئی خواب میرے دروں بھی تھے
یہ جو روز و شب ہیں قرار میں، یہی پہلے وقفِ جنوں بھی تھے

مرا دل بھی تھا کبھی آئینہ، کسی جامِ جم سے بھی ماورا
یہ جو گردِ غم سے ہے بجھ گیا، اسی آئینے میں فسوں بھی تھے

یہ مقام یوں تو فغاں کا تھا، پہ ہنسے کہ طور جہاں کا تھا
تھا بہت کڑا یہ مقام پر، کئی ایک اس سے فزوں بھی تھے

ابھی عقل آ بھی گئی تو کیا، ابھی ہنس دیئے بھی تو کیا ہوا
ہمی دشتِ عشق نورد تھے، ہمی لوگ اہلِ جنوں بھی تھے

یہ جو سیلِ غم سرِ چشمِ نم ہے رواں دواں کئی روز سے
اِسے کیا خبر اسی دشت میں کئی خواب محوِ سکوں بھی تھے

محمد احمدؔ

اور اس شعر کے تو کیا ہی کہنے

ابھی عقل آ بھی گئی تو کیا، ابھی ہنس دیئے بھی تو کیا ہوا
ہمی دشتِ عشق نورد تھے، ہمی لوگ اہلِ جنوں بھی تھے
 
محمداحمد

لائبریرین
واہ واہ۔ بہت خوبصورت غزل۔ ایک ایک شعر بہت خوب! بہت خوبصورت۔
دعاؤں بھری داد۔

کیا ہی عمدہ اور رواں غزل ہے احمد بھائی۔
آج تک میری نظر سے کیوں نہ گزری۔
کیا کہنے احمد بھائی۔

اور اس شعر کے تو کیا ہی کہنے

ابھی عقل آ بھی گئی تو کیا، ابھی ہنس دیئے بھی تو کیا ہوا
ہمی دشتِ عشق نورد تھے، ہمی لوگ اہلِ جنوں بھی تھے

بہت نوازش ہے آپ تمام احباب کی!

سراپا سپاس ہوں۔ :)
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
یہ جو سیلِ غم سرِ چشمِ نم ہے رواں دواں کئی روز سے
اِسے کیا خبر اسی دشت میں کئی خواب محوِ سکوں بھی تھے

کیا بات ہے احمد بھائی !!!! کیا اچھا شعر ہے !! بہت ہی اعلیٰ !!!
مرا دل بھی تھا کبھی آئینہ، کسی جامِ جم سے بھی ماورا
یہ جو گردِ غم سے ہے بجھ گیا، اسی آئینے میں فسوں بھی تھے

اہاہ!!!! زندہ باد! سلامت رہیں !!! اسی آئنے میں فسوں بھی تھے! کیا بات ہے !!
 
احمد بھائی کی محبت میں
AnaMuhtarifAlKhat_30122016153610-01_zpszydx8kzu.jpeg
 
بہت محبت ہے تابش بھائی آپ کی!

اس پر تو بہت ساری ریٹنگز بنتی ہیں لیکن ہم ایک ہی دے سکے۔ :)

شاد آباد رہیے۔ :)

کون سا فونٹ ہے یہ؟
شکریہ احمد بھائی.
یہ فونٹ دیوان فارسی ہے.
اینڈرائڈ ایپ انا محترف الحرف میں لکھا ہے. :)
 
فرحت کیانی

لائبریرین
یہ غزل تو میں نے پڑھی ہوئی ہے اور اس بار بھی ویسا ہی لطف آیا۔ لیکن سوال یہ یے کہ میں نے ریٹنگ یا الفاظ میں داد کیوں نہیں دی بھلا
 
Top