غزل ۔ زعمِ عہدِ سلف میں رکھا ہوا ۔ محمد احمدؔ

محمداحمد

لائبریرین
غزل

زعمِ عہدِ سلف میں رکھا ہوا
خاکزادہ ، خذف میں رکھا ہوا

سُونی سُونی ہے سوزنِ مژگاں
ہے نگینہ صدف میں رکھا ہوا

منزلیں مل گئیں تو ہوگا کیا ؟
ایسا کیا ہے ہدف میں رکھا ہوا

تھے وہاں سب بہ امرِ مجبوری
میں بھی تھا ایک صف میں رکھا ہوا

یہ ترا سنگِ در ، یہ دروازہ
اور ہُوں اِک طرف، میں رکھا ہوا

پھول صحرا میں منتظر اُنؐ کے
سازِ اُلفت تھا دف میں رکھا ہوا

ایک لمحہ مرا بھی ہے احمدؔ
ایک عہدِ سلف میں رکھا ہوا

محمد احمدؔ

سرگوشی : آپ کے تبصروں کے بعد!
 
منزلیں مل گئیں تو ہوگا کیا ؟
ایسا کیا ہے ہدف میں رکھا ہوا

تھے وہاں سب بہ امرِ مجبوری
میں بھی تھا ایک صف میں رکھا ہوا

پھول صحرا میں منتظر اُنؐ کے
سازِ اُلفت تھا دف میں رکھا ہوا

ایک لمحہ مرا بھی ہے احمدؔ
ایک عہدِ سلف میں رکھا ہوا
بہت عمدہ احمد بھائی۔ کیا کہنے۔
 

الف عین

لائبریرین
واہ، اچھے اشعار نکالے ہیں۔ مگر اس شعر میں مَیں باندھا گیا ہے جب کہ ردیف میں مفتوح م نہیں
اور ہُوں اِک طرف، میں رکھا ہوا
 

محمداحمد

لائبریرین
سبحان اللہ ،
کیا کہنے ، بہت اعلی
زبردست عمدہ غزل ۔
بہت شکریہ عدنان بھائی!
بہت عمدہ احمد بھائی۔ کیا کہنے۔
شکریہ تابش بھائی!
عمدہ غزل اور کمال اشعار ہیں احمد صاحب، بہت خوب۔
بہت شکریہ وارث بھائی!

حوصلہ افزائی کے لئے تمام احباب کا بے حد ممون ہوں۔
 

محمداحمد

لائبریرین
واہ، اچھے اشعار نکالے ہیں
بہت شکریہ !

بے حد ممنون ہوں اُستاد محترم!
مگر اس شعر میں مَیں باندھا گیا ہے جب کہ ردیف میں مفتوح م نہیں
اور ہُوں اِک طرف، میں رکھا ہوا

درست فرمایا آپ نے۔

اس غزل سے یہ شعر نکال دوں گا۔
 

محمداحمد

لائبریرین
وہ تو پہلے ہی دے دی نا بھیا :)

کہنے کا مطلب یہ تھا کہ اس شعر کو ہٹا کر باقی کی داد دے دی جائے۔ :p
زعم عہد سلف میں رکھا ہوا
خاکزادہ، خذف میں رکھا ہوا

یہ ہم میں سے بیشتر کا المیہ ہے کہ ہم عہدِ سلف کے زعم میں رہتے ہیں۔ اور خاکزادہ یا مٹی سے بنا آدم زاد، (مذکورہ) مٹی کے ٹھیکرے میں ہی رہنا پسند کرتا ہے۔ اب پتہ نہیں اس مضمون کا کتنا ابلاغ ہو سکا ہے اس شعر میں۔

چونکہ قافیہ اور ردیف کچھ تنگ تھے تو مطلع کو صرف خانہ پوری ہی سمجھا جائے۔ :)

غزل میں جو سرگوشی رکھی گئی تھی وہ یہی بات کہنے کے لئے تھی۔
 

احمد محمد

محفلین
آپ نے ایسا کون سا تعویذ باندھ رکھا ہے جو آپ کی بچت ہو جائے گی؟ :D

ہاہاہا۔۔۔:D

یقین جانیئے بھیا بطور شاعر آپ کے اس خوبصورت کلام سے دو باتیں سمجھ میں آگئیں:-

1. شاعری بہت ہی آسان ہے۔ :LOL:
اور
2. میں انتہائی نالائق ہوں۔ :(
 
ہاہاہا۔۔۔:D

یقین جانیئے بھیا بطور شاعر آپ کے اس خوبصورت کلام سے دو باتیں سمجھ میں آگئیں:-

1. شاعری بہت ہی آسان ہے۔ :LOL:
اور
2. میں انتہائی نالائق ہوں۔ :(
جب محمد احمد شاعر ہو سکتے ہیں تو احمد محمد کیوں نہیں؟
 
Top