غزل ۔۔۔ اُٹھا رکھوں سبھی کارِ جہاں، کتاب پڑھوں ۔۔۔ محمد احمدؔ

محمداحمد

لائبریرین
بہت شکریہ عبید بھائی!
مزہ آگیا۔ اب دل چاہ رہاہے کہ محفل چھوڑوں اور کتاب پڑھوں۔

محفل کو جز وقتی طور پر تیاگنے کا خیال تو مجھے بھی آتا رہتا ہے اور کبھی کبھی عمل بھی کرتا ہوں۔ :)

کتاب پڑھنا پھر بھی ایک مشکل کام ہے لیکن کوشش ضرور کرنی چاہیے۔ :)
 
جاسمن

لائبریرین
یہ کچھ لوگوں کے لیے ، خاص کر آج کل کے حالات کے حساب سے
اٹھا رکھوں سبھی کتابیں اور کار جہاں کروں
 
محمداحمد

لائبریرین
اردو محفل میں خوش آمدید جناب اے آر قادری صاحب! :)

جناب یہ سمجھ نہیں آیا کہ ناگہاں یعنی اچانک یا بے خبری میں کتاب کیسے پڑھی جاتی ہے -
جیسا کہ عبید بھائی نے اوپر نشاندہی کی۔ لفظ ناگہاں کا تعلق مصرع کے پہلے حصے سے ہے۔

تیاگ دوں یہ جہاں، ناگہاں! کتاب پڑھوں

ناگہاں کو کتاب سے الگ کرنے کا اہتمام ہم نے پہلے ہی کر رکھا ہے۔ :)

یہ لفط محض بھرتی کا لگ رہا ہے -
سو یہ بھرتی کا لفظ نہیں ہے۔
اور یہ کہ تیاگ اور "اور" بمعنی سمت خالص ہندی کے الفاظ ہیں اردو میں تو استعمال نہیں ہوتے انکا استعمال کلام کو غیر ٖفصیح کر رہا ہے -

میں چونکہ ایک عرصہ ہندوستانی اردو گیت سنتا رہا ہوں، اس لیے یہ دونوں الفاظ میرے لیے نا مانوس نہیں ہیں۔

تاہم اردو شاعری کے اساتذہ اس طرح کے الفاظ کے غزل میں استعمال کو واقعی فصیح نہیں سمجھتے، سو آپ اس کلام کو غیر فصیح ہی سمجھیے۔ میں ذاتی طور پر خوش آہنگی کو فصاحت پر قربان کرنا مناسب نہیں سمجھتا۔ اس لیے اس قسم کے الفاظ استعمال کر لیا کرتا ہوں۔

آپ کے تبصرے سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ بھی اردو شاعری اور شعری تنقید پر درک رکھتے ہیں۔ اُمید ہے آپ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔
 
محمداحمد

لائبریرین
واہ! کیا بات ہے ، احمد بھائی ! کیا کتاب پڑھی ہے ہر شعر میں!
بہت شکریہ ظہیر بھائی! :) :)
لگتا ہے کہ محفل سے میری غیر حاضری کے دنوں میں آپ نے خوب کتاب پڑھی ہے ۔
ہجر کے دنوں میں شاعر، شاعری کے علاوہ کر بھی کیا سکتے ہیں۔ :) :) :)

یعنی کتاب پڑھنے کے بجائے شاعری کی اور شاعری میں کتاب پڑھنے کی حسرت ظاہر کی۔ :)
ورنہ میرا فلسفہ تو آپ جانتے ہی ہیں کہ میں کتاب پڑھنے سے زیادہ کتاب پھاڑنے میں یقین رکھتا ہوں ۔:D
یعنی میری غزل ہوتی تو کچھ اس طرح شروع ہوتی:
اُٹھا رکھوں سبھی کارِ جہاں، کتاب پھاڑوں
تیاگ دوں سبھی لفظ و بیاں ، کتاب پھاڑوں
:grin:
ہاہاہاہا۔۔۔!

میں انتہائی ممنون ہوں کہ آپ نے اس ردیف پر کوئی غز ل نہیں لکھی۔ :) :)
 
محمداحمد

لائبریرین
یہاں ہے کون جو آکر میری گواہی دے
میں شہرِ سنگ میں لب کھولنے سے ڈرتی ہوں
صدف نور

یہاں تو سب لوگ کتاب پڑھنے یا نہ پڑھنے کے مخمصے میں اُلجھے ہوئے ہیں۔ یہاں ان انجان محترمہ کے حق میں گواہی دینا والا کوئی شاید ہی ملے۔ وہ بھی تب کہ جب کسی کو نہیں معلوم کہ گواہی کس بارے میں دینی ہے۔ :) :)

نین بھائی کی کتابیں پڑھنے کی گواہی دینے کے لئے البتہ ہم تیار ہیں بشرطیکہ وہ بھی ہمارے حق میں ایسی ہی گواہی دے سکیں۔ :) :)
 
آخری تدوین:

ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
لاجواب!
مزہ آگیا۔ اب دل چاہ رہاہے کہ محفل چھوڑوں اور کتاب پڑھوں۔
خبردار ، عبید بھائی ، جو آپ نے ایسا کیا ۔ سیدھے سیدھے یہیں ٹکے رہیے۔ پڑھنے کے لیے یہاں بھی بہت کچھ ہے ۔
ویسے مجھے لگ رہا ہے کہ وہ بکریاں چرانے اور کتاب پڑھنے والا شعر بہت سارے قارئین پر اثر کرگیا ہے۔اطلاعاً عرض ہے کہ بکریاں چرانے میں "چ" مضموم نہیں ہے ۔
 
خبردار ، عبید بھائی ، جو آپ نے ایسا کیا ۔ سیدھے سیدھے یہیں ٹکے رہیے۔ پڑھنے کے لیے یہاں بھی بہت کچھ ہے ۔
ویسے مجھے لگ رہا ہے کہ وہ بکریاں چرانے اور کتاب پڑھنے والا شعر بہت سارے قارئین پر اثر کرگیا ہے۔آپ کی اطلاع کے لیے عرض ہے کہ بکریاں چرانے میں "چ" مضموم نہیں ہے ۔
ہائے ہماری عقل کو یہ کیا ہوگیا۔ اتنا زبردست خیال احمد بھائی نے پیش کیا اور ہم اسے "چ" کے فتحہ کے ساتھ پڑھتے رہے۔ عید قربان پر یہ آئیڈیا استعمال کرکے دیکھتے ہیں۔ :)
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
کیا تخریبی طبیعت پائی ہے۔۔۔ کیا مجھ سے مقابلہ کرنا مقصود ہے۔

آپ ظہیراحمدظہیر بھائی کی تخریب کاری کو ہلکا لے رہی ہیں۔۔۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ اس میدان کے رونن ہیں۔
یعنی توپ کے گولے اور میزائل مارنے والے ہماری ننھی سی بے ضرر غلیل پر معترض ہیں اور دہشت گرد ، آیا دہشت گرد آیا کا شور مچارہے ہیں ۔
سچ کہا شاعر نے:
ہوتی آئی ہے کہ اچھوں کو بُرا کہتے ہیں
 
ظہیراحمدظہیر

لائبریرین
ہائے ہماری عقل کو یہ کیا ہوگیا۔ اتنا زبردست خیال احمد بھائی نے پیش کیا اور ہم اسے "چ" کے فتحہ کے ساتھ پڑھتے رہے۔ عید قربان پر یہ آئیڈیا استعمال کرکے دیکھتے ہیں۔ :)
جی جی ، بالکل۔ احمد بھائی نے اس غزل میں ہر موقع پر اور ہر واقعے پر کتاب پڑھنے کی ترکیب بیان کی ہے۔ غزل کیا ہے کسی لائبریری کا منشور ہے ۔ آپ ضرور عید قرباں پر بکری اور کتاب کو یکجا کرنے کی کوشش کریں ۔ فائدہ اس میں یہ ہے کہ پکڑے جانے کی صورت میں آپ یہ کہہ کر بچ سکتے ہیں کہ بھئی میں تو کتاب پڑھ رہا تھا ، بے خیالی میں ایسا ہوگیا ۔ :D
 
ارشد رشید

محفلین
خبردار ، عبید بھائی ، جو آپ نے ایسا کیا ۔ سیدھے سیدھے یہیں ٹکے رہیے۔ پڑھنے کے لیے یہاں بھی بہت کچھ ہے ۔
ویسے مجھے لگ رہا ہے کہ وہ بکریاں چرانے اور کتاب پڑھنے والا شعر بہت سارے قارئین پر اثر کرگیا ہے۔اطلاعاً عرض ہے کہ بکریاں چرانے میں "چ" مضموم نہیں ہے ۔
بچارہ چ مضموم ہو نا ہو مظلوم بہت ہے - لوگ اسے ضمہ فتح کسرہ سب کے ہی ساتھ پڑھ لیتے ہیں بکریاں چَراتے بھی ہیں چُراتے بھی ہیں حتیٰ کہ چِِرا تک لیتے ہیں :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
یہاں تو سب لوگ کتاب پڑھنے یا نہ پڑھنے کے مخمصے میں اُلجھے ہوئے ہیں۔ یہاں ان انجان محترمہ کے حق میں گواہی دینا والا کوئی شاید ہی ملے۔ وہ بھی تب کہ جب کسی کو نہیں معلوم کہ گواہی کس بارے میں دینی ہے۔ :) :)

نین بھائی کی کتابیں پڑھنے کی گواہی دینے کے لئے البتہ ہم تیار ہیں بشرطیکہ وہ بھی ہمارے حق میں ایسی ہی گواہی دے سکیں۔ :) :)
آپ کے حق میں تو میں نے پہلے ہی گواہیوں کے انباار لگا رکھے ہیں
 
Top