عشق

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

تیشہ

محفلین
اسی ِ عشق سے ،اسی چاہ سے، اسی پیار سے، اسی مان سے
میرے ہاتھ میں گلاب دو، میں بہت دنوں سے اُداس ہوں ۔ ۔ ۔
 

ظفری

لائبریرین
راجہ صاحب ۔۔ غالب کا شعر درست کرلیں ۔۔اگر غالب کی بھتیجی نے دیکھ لیا تو قیامت آجائے گی ۔ :wink:
 

ظفری

لائبریرین
نہیں راجہ صاحب ۔۔۔۔ شعر اب بھی درست نہیں ہے ۔۔خیر میں صیح شعر لکھ دیتا ہوں۔

عشق نے غالب نکمّا کر دیا
ورنہ ہم بھی آدمی تھے کام کے
 

الف عین

لائبریرین
کاروبارِ عشق سے مل جائیں گی پھر فرصتیں
چند برسوں تک مِرا بیٹا جواں ہونے کو ہے
حیدر قریشی
 

تیشہ

محفلین
تم نے فراز اس عشق میں سب کچھ کھوکر بھی کیا پایا ہے
وہ بھی تو ناکام ِ وفا تھے جو غالب اور میر بنے ۔
 

حجاب

محفلین
بھولی ہوئی صدا ہوں مجھے یاد کیجئے
تم سے کہیں ملا ہوں مجھے یاد کیجئے
میری نگاہِ شوق سے ہر گُل ہی دیوتا
میں عشق کا خدا ہوں مجھے یاد کیجئے۔
 

شمشاد

لائبریرین
حسن کو جور سے بيگانہ نہ سمجھ، کہ اسے
يہ سبق عشق نے پہلے ہي پڑھا رکھا ہے
(حسرت موہانی)
 

ظفری

لائبریرین
تم نہ مانو مگر حقیقت ہے
عشق انسان کی ضرورت ہے
جی رہا ہوں اس اعتماد کے ساتھ
زندگی کو میری ضرورت ہے
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top